#4733

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 9302

صحیح بخاری کے رواۃ صحابہ ؓ کا دلنشین تذکرہ

  • صفحات: 787
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19675 (PKR)
(جمعرات 03 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام وصحابیات ؓن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ صحیح بخاری کے رواۃ صحابہ کا دلنشین تذکرہ ‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾ (مصنف کتب کثیرہ ) کی ایک منفرد کاوش ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے ہرصحابی کےنام ونسب او رکنیت ولقب کے ساتھ ساتھ ان کے قبول اسلام کی داستاتوں کو تحریرکیا ہے ، ہرصحابی کی حتی الوسع مرویات کی تعداد ،ہرصحابی وصحابیہ کے تذکرے کے آخر میں ان سے مروی ایک حدیث صحیح بخاری سے بطور نمونہ باترجمہ درج کردی ہے ،کتاب کے آخر میں صحابہ کرام کے اسمائے گرامی تحریر کردیے ہیں جو اپنی کنیت سے مشہور ہیں ۔ نیز فاضل مصنف نے شروع میں امام بخاری وصحیح بخاری کے متعلق ضروری اور قیمتی معلوماات درج کردی ہیں ۔فاضل مصنف نے تقریباً یکصد کتب مصادر سے ان صحابہ کرام کے واقعات حیات کشید کر کے درج کیے ہیں کہ جن کی احادیث کو امام بخاری﷫ نے صحیح البخاری میں درج کیا ہے ۔اس کتاب میں ہر صحابی کے نام ونسب اور کنیت ولقب کی تحقیق کی گئی ہے ،ان کے قبول اسلام کی داستانوں کو تحریر کیا گیا ہے ۔ان کی ذہانت ، عظمت علمیہ، ایثار نفسی ، جر أت ، زہد وروع اور شرافت ودیانت کے دلچسپ اور قابل رشک واقعاتِ حیات کو احاطۂ تحریر میں لایا گیا ہے ۔اپنے موضوع میں یہ کتاب صحابہ کرام کے فضائل ومناقب پر منفرد کاوش ہے ۔ مفتی جماعت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد ﷾ کی اس کتاب پر نظر ثانی سے کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام تحقیقی وتصنیف ،صحافتی ،تدریسی اور تبلیغی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

13

کتاب اورصاحب کتاب

18

تقدیم

24

امام بخاری اورصحیح بخاری

32

مرویات صحابہ ﷢

38

سیدنا ابوہریرہ ﷜

45

سیدنا ابوموسیٰ اشعری ﷜

64

سیدناانس بن مالک ﷜ ﷜

70

سیدنا ابوسعید خدری ﷜

76

سیدنا ابوذرغفاری﷜

92

سیدنا ابو مسعود انصاری ﷜

92

سیدنا ابو اقدلیثی ﷜

96

سیدنا ابوبکر ۃ ﷜

100

سیدہ اسماء بنت ابوبکر ؓ

103

سیدہ ام سلمہ ؓ

110

سیدنا اسامہ بن زید ﷜

122

سیدنا ابوایوب انصاری ﷜

127

حضرت ابوقتادہ السلمی ﷜

139

سیدہ ام عطیۃ الانصاریہ ؓ

142

حضرت ابوجحیفہ ﷜

145

سیدہ ام قیس بنت محصن ؓ

146

سیدہ ام الدرد اءؓ

149

سیدہ ام ہانی ؓ

153

سیدنا ابی بن کعب ﷜

157

سیدنا ابو برزہ اسلمی ﷜

161

ابوامامہ انصاری ﷜

163

سیدنا ابوحمید ساعدی ﷜

167

سیدنا احنف بن قیس تمیمی ﷜

169

سیدہ ام الفضل ؓ

172

سیدنا ابودرداء ﷜

177

سیدنا ابوامامہ الباہلی ﷜

182

سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ ؓ

186

سیدہ ام حرام بنت ملحان ؓ

189

سیدنا ابوبشیر ﷜

194

سیدہ ام خالد بن خالد ؓ

195

سیدنا ابوطلحہ انصاری ﷜

197

سیدہ ام سلیم ؓ

204

سیدہ ام رومان ؓ

214

سیدنا ابواسید ساعدی ﷜

218

سیدنا اسیدبن حضیر ﷜

220

ابوسعید بن معلی الانصاری ﷜

225

سیدہ ام حبیبہ ؓ

227

سیدنا ابوثعلبہ خشنی ﷜

234

سیدناابو شریح ﷜

237

سیدنا ابو رافع ﷜

240

سیدہ ام علاء انصاریہ ؓ

245

سیدنا ابو بردہ بن نیار﷜

248

سیدنا براء بن عازب ﷜

250

سیدنا ثابت بن ضحاک انصاری خزرجی ﷜

255

سیدناجابر بن عبداللہ ﷜

257

سیدنا جریر بن عبداللہ 4

266

سیدنا جبیربن مطعم بن عدی ﷜

272

سیدنا جندب بن عبداللہ بن سفیان ؓ

276

سیدہ جویریہ ؓ

277

سیدنا حربن قیس فزاری ﷜

283

سیدنا حذیفہ بن یمان العبسی ﷜

287

سیدنا حفصہ بنت عمر ؓ

293

سیدنا حارثہ بن وہب خزاعی ﷺ

298

حضرت حکیم بن حزام بن خویلد ﷜

299

سیدناحسین بن علی ؓ

302

سیدنا خباب بن ارت ﷜

306

سیدہ خنساء بنت خدام انصاریہ ؓ

312

حضرت خالد بن ولید ﷜

313

سیدنا رافع بن خدیج ﷜

317

سیدنا رفاعہ بن رافع ؓ

320

سیدہ ربیع بنت معوذ ؓ

323

سیدنا زیدبن خالد جہنی ﷜

326

سیدنا زید بن ارقم ﷜

329

سیدنا زید بن ثابت ﷜

333

سیدہ زینب بنت ابی معاویہ ؓ

341

سیدنا زبیر بن عوا م﷜

346

حضرت زینب بنت حجش ؓ

352

سیدنا سعد بن ابی وقاص ﷜

363

سیدنا سلمہ بن الاکوع ﷜

370

سیدنا سائب بن یزید ﷜

375

سیدنا سوید بن نعمان ﷜

377

سیدنا سہل بن سعد ﷜

378

سیدنا سمرہ بن جندب ﷜

381

سیدنا سلمان فارسی ﷜

384

حضرت سفیان بن ابی زہیرازدی﷜

396

سیدنا سلیمان بن صروخزاعی ﷜

398

سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم ﷜

402

سیدنا سہل بن ابی حثمہ ﷜

408

سیدنا سعید بن زید ﷜

410

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39103
  • اس ہفتے کے قارئین 464593
  • اس ماہ کے قارئین 1665078
  • کل قارئین113272406
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست