#638

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 23148

اسلام مصطفٰی علیہ الصلاۃ والسلام

  • صفحات: 577
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17310 (PKR)
(ہفتہ 30 مارچ 2013ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

دین نبی کریمﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اور یہ دین بلا کم و کاست ہم تک پہنچ چکا ہے اب اس میں کسی کمی یا اضافے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے تمام مسلمان اپنے عقل و فہم کے بجائے قرآن و سنت کی عطا کردہ ابدی تعلیمات کو حرزِ جان بنائیں۔ مسائل میں اختلافات کی صورت میں قرآن و سنت کی بات کو ہی حتمی اور قول فیصل سمجھیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’اسلام مصطفیﷺ‘ اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے جس میں دینِ اسلام کی تقریباً تمام تر بنیادی تعلیمات کا احاطہ ہو گیا ہے۔ کتاب کے مصنف ابوحمزہ عبدالخالق ہیں اور احادیث کی تحقیق و تخریج کے فرائض حافظ حامد الخضری نے ادا کیے ہیں۔کتاب 9 ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب تخلیق انسانیت اور بعثت انبیا کے موضوع پر ہے۔ دوسرے باب میں توحید کی تمام اقسام کی وضاحت اور اسما و صفات سے متعلق چند اہم قواعد کی نشاندہی  کی گی ہے۔ تیسرے باب میں قرآن سنت کی روشنی میں شرک کی مذمت بیان کی گئی ہے جبکہ چوتھے باب میں دین اسلام کے مصادر بیان کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مستقل باب تقلید شخصی کی حیثیت پر مشتمل ہے۔ ساتواں باب ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں دین اسلام کے وہ احکامات بیان کیے گئے ہیں جو اس کو دیگر تمام ادیان سے ممتاز مقام عطا کرتے ہیں۔ آٹھواں باب اسلام کی اخلاقی تعلیمات بالبداہت بیان کرتا ہے جبکہ نویں اور آخری باب میں اسلام اور عیسائیت کا تقابل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر خاص و عام کے لائق مطالعہ اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ایک عام فہم شخص کو بھی اس کتاب سے استفادہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب نمبر 1:تخلیق انسانیت اور بعثت انبیاء ؑ

 

27

تخلیق انسانیت کا مقصد

 

27

شیطان نے آدم ؑ کو لغزش میں مبتلا کردیا

 

29

معافی نامہ کا متن

 

31

سفر ارضی اور ہدایت اور ضلالت کے راستے

 

32

سب سے پہلے انسان ، سب سے پہلے نبی

 

34

بعثت انبیاء کا مقصد

 

39

باب نمبر2:دین اسلام میں توحید کی اہمیت

 

40

توحید کا معنی ومفہوم

 

42

توحید کی ضرورت

 

42

توحید کی اہمیت

 

43

توحید کی اقسام

 

44

اسماء وصفات کے متعلق چند اہم اصول وقواعد

 

50

توحید کی شروط

 

57

باب نمبر3:دین اسلام میں شرکت کی مذمت

 

65

شرک کیا ہے؟

 

65

شرک کے ثمرات

 

66

شرک سب سے بڑا ظلم ہے

 

66

عصر حاضر میں چند شرکیہ امور

 

70

باب نمبر4:دین اسلام کے مصادر

 

86

کتاب اللہ عزوجل

 

87

سنت رسول ﷺ

 

88

قرآن مجید کی روشنی میں سنت رسول کا مقام

 

91

رسول اللہ ﷺ کی زبان اطہر سے سنت کی اہمیت کا بیان

 

100

قرآن وسنت کا باہمی تعلق

 

106

کتاب کی فہرست مکمل نہیں

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47442
  • اس ہفتے کے قارئین 344420
  • اس ماہ کے قارئین 1397920
  • کل قارئین110719358
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست