#1282

مصنف : محمد ایوب دہلوی

مشاہدات : 15417

فتنہ انکار حدیث

  • صفحات: 148
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5180 (PKR)
(ہفتہ 13 اپریل 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیق حق کراچی

فتنہ انکار حدیث دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ منکرین حدیث اس گمراہی میں مبتلا ہیں یا دوسروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنا چاہتے ہیں کہ واجب الاتباع محض وحی الٰہی ہے اور وحی صرف کتاب اللہ میں منحصر ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی اطاعت آپ کی زندگی تک محض مرکز ملت ہونے کی وجہ سے تھی آج مرکز ملت کی عدم موجودگی میں حضورﷺ کے احکام کی پابندی غیر ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی نے اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا جواب دیا ہے۔ حدیث سے متعلق بحث کرتے ہوئے اس موضوع کو آٹھ سوالات میں تقسیم کیا گیا ہے اور پھر انھی آٹھ سوالات کو سامنے رکھ کر خالص علمی انداز میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

2

وحی کی کتنی صورتیں ہیں اور کیا کتاب الٰہی کے علاوہ بھی وحی ہوسکتی ہے؟

 

9

حدیث رسول فی نفسہ دین میں حجت ہے یا نہیں؟

 

27

حدیث کا جو معتبر مجموعہ ہمارے پاس ہے وہ یقینی ہے یا نہیں؟

 

54

ظن شرعا حجت ہے یا نہیں؟

 

54

اعمال شرعیہ کی مثالیں

 

61

احادیث مسلمہ واجب ہیں یا نہیں؟

 

69

منکرین حدیث کے جوابات

 

81

منکرین حدیث کے ترجمے کی غلطی

 

99

رسالہ طلوع الاسلام جون 1957ء کے باب المرسلات کے جوابات

 

105

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33305
  • اس ہفتے کے قارئین 458795
  • اس ماہ کے قارئین 1659280
  • کل قارئین113266608
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست