حافظ ثناء اللہ ضیاء

  • نام : حافظ ثناء اللہ ضیاء

کل کتب 5

  • 1 #58

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 19701

    نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں؟

    (جمعرات 18 دسمبر 2008ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #58 Book صفحات: 91

    ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی ہر قسم کی عبادات اور معاملات میں اسوہ رسول کو ملحوظ خاطر رکھے- دین اسلام میں عبادات میں سے اہم ترین عبادت نماز ہے جس کے ترک سے ایک مسلمان اسلام سے خارج قرار پاتا ہے- رسول اکرم ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز کے مکمل ارکان وشرائط سے پوری طرح آگاہ فرما دیا تھا لہذا ضروری ہے کہ نماز کو اس کی مکمل شرائط کے ساتھ اسوہ رسول کے مطابق ادا کیا جائے- نماز کی ادائیگی میں جو فروعی اختلافات پائے جاتے ہیں ان میں سےایک مسئلہ ہاتھوں کو باندھنے کا ہے کہ قیام کی حالت میں ہاتھ سینے پر باندھے جائیں گے یا سینے سے نیچے یا زیر ناف؟اس کتاب میں مصنف نے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ نماز میں ہاتھ کہاں باندھنے چاہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے بہت سی احادیث،آثار صحابہ اور  ائمہ کے اقوال کا  تذکرہ کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ نماز میں ہاتھ باندھنے کااصل محل کیا ہے؟
     

  • 2 #1736

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 8045

    عمر عائشہ ؓ کی تحقیق اور کاندھلوی تلبیس کا ازالہ

    (بدھ 16 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ،کراچی
    #1736 Book صفحات: 78

    کافی عرصہ سے ایک منظم سازش کے ذریعے بعض نام نہاد مفکرین اور منکرین حدیث کی طرف سے لوگوں کو حدیث نبوی سے بد ظن ،متنفر اور دور کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر شورش برپا ہے۔اور بد قسمتی سے اس بے دینی کی تحریک میں کچھ حنفی علماء اور نام نہاد محقق صاحبان بھی شریک قافلہ نظر آتے ہیں۔اس طبقہ کی تنقید کا سب سے زیادہ نشانہ صحیح بخاری کی وہ روایت ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھاسے شادی کے وقت ان کی عمر 6 سال بیان کی گئی ہے۔ان منکرین حدیث میں سے ایک نام نہاد محقق حبیب الرحمن کاندھلوی بھی ہے، جس نے تحقیق عمر عائشہ کے نام سے کتاب لکھ کر منکرین حدیث کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔اور اپنی اس کتاب میں تحقیق کے نام پر تحریف وخیانت کا بازار خوب گرم کیا ہے۔چنانچہ جماعت کے ممتاز مناظر ومحقق فضیلۃ الشیخ محترم جناب حافظ ثناء اللہ ضیاء صاحب نے ان مغالطات واشکالات اور انکشافی اعتراضات کا جواب دے کر اہل حق کے لئے راہنمائی کا بندو بست فرما دیا ہے۔حافظ صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ علم وعمل کا حسین امتزاج اور اس پر فتن دور میں اکابر اہل حدیث کے تابندہ ودرخشاں ماضی کی...

  • 3 #4883

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 7894

    معلم اخلاق ﷺ

    (بدھ 01 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4883 Book صفحات: 219

    رحمت عالم ﷺ کی حیات طیبہ کے شب و روز کے معمولات کا ذکر خیر آپ ﷺ سے محبت کی علامت ہے۔محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ معلم اخلاق ﷺ‘‘ فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ ضیاء صاحب کی ہے ۔ جس میں سنت کی اہمیت، مقام مصطفیٰ اور حسن معاشرت کو ای...

  • 4 #7215

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 1940

    فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام جلد اول

    dsa (جمعہ 12 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7215 Book صفحات: 521

    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ دینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا اور ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے اور پھر بعد میں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق و تخریج اور حواشی کا کام کیا۔اور بعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کے تحت احادیث کو جمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کو جمع کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام‘‘ فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ ضیاء حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں نے بلوغ المرام کی شرح کرتے ہوئے ہر حدیث کی تشریح کرتے وقت زیر مطالعہ حدیث کی وضاحت سب سے پہلے اس روایت کے دستیاب طرق کے حوالوں سے کی ہے حدیث کی مؤید یا معارض روایات کا تذکرہ کر کے ان کی اسنادی حیثیت بھی بیان کر دی ہے۔اور جہاں کہیں جمع و تطبیق یا ناسخ و منسوخ کا مسئلہ پید...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46452
  • اس ہفتے کے قارئین 351843
  • اس ماہ کے قارئین 1359824
  • کل قارئین108026586
  • کل کتب8817

موضوعاتی فہرست