#1856

مصنف : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

مشاہدات : 12356

شراب اور نشہ آور اشیا کی حرمت و مضرت

  • صفحات: 156
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3900 (PKR)
(جمعرات 21 اگست 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اکیڈمی نئی دہلی

شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی  ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی  کم وبیش  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنی  انسانی  تہذیب  کی تاریخ  یہ اندازہ لگانا  تو بہت مشکل ہے  کہ  انسان نے ام الخبائث کا  استعمال کب شروع کیا اوراس کی  نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام   میں اللہ تعالی نے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے  استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا  شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات  اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل  علم نے  شراب اور نشہ اور اشیا ء پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں  ۔زیر نظر کتاب ’’ شراب اور نشہ آور اشیاء کی حرمت ومضرت‘‘  ریاست قطر  کی شرعی عدالت کے قاضی شیخ  احمد بن حجر آل بوطامی  کی   عربی تصنیف  الخمر وسائر المسكرات تحريمها واضرارها کا  اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں  فاضل مصنف نے  شراب اور نشہ  آور چیزوں کے متعلق دلائل سے مزین مفید اور مستحکم  تحقیقات  پیش کی  ہیں۔اس کتاب کی افادیت  کے  پیش نظر   مولانا شمیم احمد خلیل سلفی نے اس کے ترجمہ کی سعادت حاصل کی  ۔اللہ تعالی    مصنف  ومترجم کی اس کاوش کو  قبول فرمائے  اور اس کتاب کو  لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

تمہید

 

9

تقریظ

 

11

مقدمہ

 

18

سبب تالیف

 

25

خمر کی تعریف

 

28

تحریم خمر کی سبب نزول

 

30

کتاب وسنت و اجماع امت اور عقل و طب سے شراب کی حرمت کا ثبوت

 

35

تحریم شراب و سنت سے دلائل

 

54

عقل شراب کی حرمت پر شاہد ہے

 

62

شراب کے متعلق احکام

 

81

شراب اور دوسری مسکرات کی حکمت تحریم

 

91

قارئین کے لیے توضیح و بیان

 

91

صحت پر شراب کے مضر اثرات

 

92

مالی نقصانات

 

95

مضرات خمر کے سلسلہ میں بعض مغربی اطباء کی شہادتیں

 

98

طب اور شراب

 

101

مخدرات اور اس کی تجارت

 

116

مخدرات کی تاثیر و نقصانات

 

126

افرنگی عطر

 

131

تمباکو کا حکم

 

133

سگریٹ نوشی دیر میں ظاہر ہونے والی خودکشی ہے

 

138

قات ایک نشہ آور پودا ہے

 

143

طبی تحقیق

 

149

خاتمہ

 

151

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37391
  • اس ہفتے کے قارئین 363004
  • اس ماہ کے قارئین 1882077
  • کل قارئین115774077
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست