پاک مسلم اکادمی لاہور

  • نام : پاک مسلم اکادمی لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #2986

    مصنف : عثمان بن عبد القادر الصافی

    مشاہدات : 6278

    حرمت شراب ایک شبہ کا ازالہ

    (اتوار 25 اکتوبر 2015ء) ناشر : پاک مسلم اکادمی لاہور
    #2986 Book صفحات: 50

    ہمارے معاشرے میں شراب نوشی اور اس کی شرعی سزا کے حوالے سے نت نئے شبہات پیدا کئے جاتے رہتے ہیں کہ یہ سزاقرآنِ کریم میں موجودنہیں، کبھی اس سزا کی شرعی حد ہونے اور اس میں کوڑوں کی تعداد پر اعتراض عائد کردیا جاتا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ احادیث مبارکہ میں بڑے مؤثر انداز میں شراب نوشی کی حُرمت اور دیگر منشیات کے اَحکام بیان کردیے گئے ہیں۔دین اسلام  نفس انسانی کا تزکیہ کرنا چاہتا ہے،اس لیے وہ اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ باطن کی تطہیر کے ساتھ کھانے اور پینے کی چیزوں میں بھی خبیث و طیب کا فرق ملحوظ رکھا جائے۔اسلام میں شراب کی ممانعت کا حکم اسی بنا پر ہے کہ یہ چیز طیبات میں نہیں آتی، بلکہ یہ خبائث میں آتی ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: ’’ایمان والو ،یہ شراب اور جوا اور تھان اور قسمت کے تیر، سب گندے شیطانی کام ہیں، اس لیے ان سے الگ رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ (المائدہ:90) زیر تبصرہ کتاب " حرمت شراب، ایک شبہ کا ازالہ " عالم عرب کے معروف عالم دین محترم الشیخ عثمان بن عبد القادر الصافی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم ابو عبد اللہ ر...

  • 2 #3521

    مصنف : ملک عبد الرؤف

    مشاہدات : 14366

    خلاصہ مضامین قرآن

    (اتوار 06 مارچ 2016ء) ناشر : پاک مسلم اکادمی لاہور
    #3521 Book صفحات: 400

    رمضان المبارک قرآن پاک کےنزول کا مہینہ ہے۔ قرآن اسلامی تعلیمات کا ماخذ ِ اوّل اور رسول اللہﷺ کا ابدی معجزہ ہے۔ رمضان المبارک میں جبریل امین﷤ آپ ﷺ کی پاس آتے اور آپ کے ساتھ قرآن کادور کرتے۔ رسو ل اللہ ﷺ ماہ رمضان میں رات کی عبادت میں غیرمعمولی مشقت اٹھاتے اور گھر والوں اور صحابہ کرام کو قیام الیل کی ترغیب دلاتے۔ اور اپنی زبانِ رسالت سے رمضان میں قیام اللیل کی ان الفاظ میں’’من قام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ‘‘ فضیلت بھی بیان کی ۔سیدنا عمر فاروق﷜ کے عہد خلافت میں صحابہ کرام ﷢ کے مشوورہ سے رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح باجماعت پڑھنا مقرر ہوا۔ جس میں امام جہری قراءت کرتا اور مقتدی سماعت سے محظوظ ہوتے۔ لیکن ارض ِ پاک وہند میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے ہم امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں لیکن اکثر احباب قرآن کریم کے معنیٰ اور مفہوم سے نابلد ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس مقدس کتاب کی تعلیمات اور احکامات سے محروم رہتے ہیں۔ تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25745
  • اس ہفتے کے قارئین 184277
  • اس ماہ کے قارئین 1703350
  • کل قارئین115595350
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست