کل کتب 270

دکھائیں
کتب
  • 201 #4358

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف

    مشاہدات : 3098

    مسائل ہمارے فیصلے اللہ تعالیٰ کے

    (جمعہ 24 مارچ 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4358 Book صفحات: 67
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔اہل علم نے  عامۃ الناس  کے لئے قرآن فہمی کے الگ الگ ،متنوع اور منفرد قسم کے اسالیب اختیار کئے ہیں ،تاکہ مخلوق خدا اپنے معبود حقیقی کے کلام سے آگاہ ہو کر اس کے مطابق  اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " مسائل  ھمارے فیصلے اللہ تعالی کے " محترم پروفیسر ڈاکٹر محمدیوسف صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن مجید  میں وارد احکام کو جمع فرما دیا ہے ۔ اللہ تعالی مولفین کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے ا...
  • 202 #2133

    مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز المقبل

    مشاہدات : 3737

    مسلمان خواتین کے لیے نصیحتوں کے پچاس پھول

    (بدھ 10 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2133 Book صفحات: 45
    اس دنیا میں انسان اپنی عارضی قوت اور زوال پذیر ودولت پر فخر کیے بیٹھا ہے ، وہ اپنے آپ کوسمجھتا ہےکہ وہ سب لوگوں سے زیادہ باعزت اور باوقار ہے لوگوں کوباتوں کے ذریعے سب سے بہتر قائل کرسکتاہے ،سب سےزیادہ ہاتھ پاؤں مارسکتاہے بڑے مضبوط دلائل کا مالک ہے اس کےبڑے دوست واحباب اور بڑے حواری ہیں اسے کسی کی محتاجی نہیں۔ لیکن نادان! اسے کیا معلوم کہ جب زمانےکی ہوامصیبتیں لے کر آتی ہے تو اسے بھی پہنچ کر رہتی ہیں اورہوسکتا ہے کہ اس کی سہولتیں اسی کے لیے مصائب کی آخری کڑی ثابت ہوں اسکی سربراہی چلی جائے ، اس کی عزت ختم ہوجائے اور وہ اس بچے کی طرح بے سہارا ہوجائے جو اپنے باپ کی تلاش میں دوڑتا پھرتا ہے ،لوگوں کی مدد کاطالب ہو ،بدحالی کےایسے مقام پرپہنچ جائے کہ لوگوں سےرحم وکرم کی بھیک مانگنے والا بن جائے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان جو اپنے خالق حقیقی رسے روگردانی کرنے والا ہے اللہ کی طرف نہیں آنے والا جو اللہ سے تعلق بنا کر نہیں رکھنے والا اور اسی رب کو اپنا ملجا وماویٰ نہیں سمجھنے والا وہ حیوان بن جاتا ہے۔اور مسلمان مرد اور مسلمان عورت کوامتیاز کا رتبہ تب ملتا ہے جب وہ اللہ کی ذات سے تعلق بنا...
  • مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اور تہذیبی چیلنجز کے مقابلہ میں اس کا اثر

    (اتوار 25 جون 2017ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #4638 Book صفحات: 125
    وحدت و اتحاد ایک ایسی ضرورت ہے جس کی طرف اسلام باربار دعوت دیتا ہے اور تاکید کرتاہے کہ جس امت کادین ایک، دینی شعائر ایک، شریعت و قانون ایک، منزل ایک اور خدا و رسول ایک ہو، اسے بہرحال خود بھی ایک ہونا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک نے جہاں امت کو ایک ہوکر اللہ کی رسی کو پکڑنے کی تاکید کی ہے اور افتراق و انتشار سے روکا ہے، وہاں خطاب واحد کے بجائے جمع کے صیغوں سے کیاہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہر فرد جزو امت ہے وہ کسی صورت میں امت سے جدا نہیں ہوسکتا ہے۔ وحدت امت کی فرضیت، اہمیت اور ضرورت کی اس سے بڑی دلیل اور کیاہوسکتی ہے کہ شریعت اسلام نے امت کو دن میں پانچ بار جمع ہوکر نماز قائم کرنے کاحکم دیا، پھر ہفتہ میں ایک بار اس سے بڑے اجتماع کے لئے جمعہ کو فرض قرار دیا اور پھر نماز عید کی شکل میں سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا اور تاکید کی کہ یہ اجتماع آبادی سے نکل کر کھلے میدان میں منعقد ہو اور مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دی پھر اس سے بڑا اہتمام یہ کیاکہ فرضیت حج کے ذریعہ مشرق و مغرب، جنوب شمال اور دنیا کے اطراف و اکناف میں بسنے والی امت کو ایک مرکز پر جمع ہونے، ایک ہی جیسے لب...
  • 204 #6601

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 5294

    مشکلات میں اللہ کی مدد کا عظیم سبب صبر جمیل

    (منگل 18 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6601 Book صفحات: 329
    اسلام نے جذبات میں آکر کسی فیصلہ کی اجازت نہیں دی ہے، تمام ایسے مواقع پر جہاں انسان عام طورپر بے قابو ہوجاتا ہے، شریعت نے اپنے آپ کو قابو میں رکھنے ، عقل وہوش سے کام کرنے اور واقعات سے الگ ہوکر واقعات کے بارے میں سوچنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے، جس کو قرآن کی اصطلاح میں ”صبر“ کہاجاتا ہے  ، اور صبر ایسے عمدۃ اخلاق کا نام ہے جو انسان کو برے اور قابل اعتراض کاموں سےمحفوظ رکھے اور یہ انسان کےاندر ایسا ملکہ ہے جس کے ذریعے سے انسان اپنے معاملات کی درستگی اور تدبیر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’صبر جمیل ‘‘  امام ابن ابی الدنیا  اور شیخ صالح المنجد  کی تصنیف ہے ۔ اس  میں صبر کی تعریف،فضیلت،اہمیت ،اسباب وذرائع، اقسام اور فوائد کے ساتھ ساتھ صالحین کے اُن واقعات کو بھی بیان کیا کیا ہے جن میں وہ  صبر جمیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام پر ثابت قدم رہے ،کتاب کا پہلا  حصہ راشد حسن  صاحب   کی کاوش ہے ،دوسرا حصہ امام ابن ابی الدنیا کی جمع کردہ احادیث رسول ،اقوال صحابہ وتابعین پر مشمل ہے او رآخری حصہ شیخ صالح االمنجد ک...
  • 205 #569

    مصنف : عامر محمد عامر الہلالی

    مشاہدات : 98944

    مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟

    (جمعرات 14 مارچ 2013ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #569 Book صفحات: 279
    یہ دنیا تکا لیف اور مصائب کی آماجگاہ ہے۔ جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے، درحقیقت یہ آزمائشیں اور امتحانات کسی انسان کو تکلیف واذیت دینے کی خاطر اس پر نازل نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی اصلاح کرنے اور اپنی روش کا ناقدانہ جائزہ لینے کا موقع مہیا کرتے ہیں۔ اور کسی مومن کےلیے تو ہر آزمائش اور تکلیف اجرو ثواب میں اضافے اور بلندی درجات کا باعث بنتی ہے۔ جس طرح ہر مومن بندہ خوشی اور غمی کے ہر موقع پر صبر وشکر کا مظاہر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ سے وابستہ رہتا ہے ایسے ہی تنگی وتکلیف کے ہر موقع پر بھی اسی ذات بابرکات سے اپنے دکھوں کا مداوا اور آزمائشوں سے نجات طلب کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے دنیاوی تکالیف ومصائب کا مقابلہ کرنے کے43 طریقے لکھے گئے ہیں جن کی سب سے اہم اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ کتاب وسنت کے مطابق صحیح منہج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسباب وحلول پر بحث کی گئی ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر اردو داں حضرات کےلیے اسے پیش کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ آج نفسیاتی الجھنوں اور پریشانیوں کا علاج کرنے میں یہ کتاب بےحد مفید ثابت ہوگی۔ مومنوں کی آزمائش ا...
  • 206 #7221

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2328

    مصیبت میں مومن کا کردار سچے واقعات کی روشنی میں

    (جمعہ 19 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7221 Book صفحات: 11
    دنیا دار الامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کو بھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مصائب اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمام مصائب و آلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان و یقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک و مختار صرف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پر مضبوط ہو کر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جو آزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجر و ثواب دیا جائے ۔ دنیا میں غم و مسرت اور رنج و راحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مصیبت میں مومن کا کردار سچے واقعات کی روشنی میں ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی کاوش ہے انہوں نے اس کتابچہ میں قرآن و سنت پر مبنی سات سچے واقعات پیش کر کے اس بات کو واضح کیا ہے کہ مصیبت سے نجات کا راستہ کیا ، مصیبت میں ایک مومن کا کردار کیا ہونا چاہیے ا...
  • 207 #4905

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 7073

    مصیبتوں سے کیسے نمٹیں ؟

    (جمعہ 07 جولائی 2017ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #4905 Book صفحات: 554
    دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مصائب اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘&ls...
  • 208 #3520

    مصنف : حافظ عبد الستار حماد

    مشاہدات : 5437

    معاشرے کے مہلک گناہ

    (اتوار 06 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #3520 Book صفحات: 176
    اسلام ایک ضابطہ حیات اور بہترین انقلابی دین ہے، جس نے عرب کے خانہ بدوش قبیلوں کو دنیا کی مہذب ترین قوم بنا دیا۔ اسلام نے لوگوں کے ظاہری و باطنی اعمال کی اصلاح کرتے ہوئے باہمی محبت، حسنِ خلق اور بامقصد زندگی گزارنے کا سبق دیا۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ اسلام کی دعوت پر' لبیک' کہتے ہوئے گروہ در گروہ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے گئے۔ مگر طاغوت اس انقلابی دین سے نالاں رہا، ہمیشہ اسلام کو ختم کرنے کے لیے سازشیں ہوتی رہیں، کبھی مسلمانوں کو خلقِ قرآن جیسی بے فائدہ مباحث میں الجھایا گیا، تو کبھی ختم نبوت جیسے بے بنیاد مسائل میں پھسلایا گیا، اسی طرح دور حاضر میں ایک معرکۃ الآراء مسئلہ جو کہ جنگل میں آگ کی طرح امت مسلمہ کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہ ہے' مسئلہ تکفیر'۔ شریعت کی نظر میں ایمان کی تعریف یہ کہ رسول اللہ ﷺ اپنے رب کی طرف سے جو اصول و ارکان اور احکام و مسائل لے کر آئے ان کی تصدیق کرنا ان کی سچائی کو دل میں بٹھانا، پھر اس تصدیق کا زبان سے اظہار کرنا، پھر دیگر اعضاء سے اس کا عملی ثبوت دینا ایمان ہے۔ یہ تینوں زاویے ایسے لازم ملزوم ہیں اگر ان میں سے کسی ایک کو الگ کر دیا جائے تو ایسا...
  • 209 #1170

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 26782

    منافقین کا کردار اور علامات

    (جمعرات 26 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1170 Book صفحات: 206
    انسانی رویہ میں منفی و مثبت رجحانات ایک معمول کی بات ہوتی ہے اور دونوں پہلو اپنے اپنے مقام پر ایک مستقل حیثیت رکھتے ہیں او ردونوں پہلوؤں میں ہر ایک ایک مستقل رویہ ظاہر کررہا ہوتا ہے۔ چاہے وہ  درست ہو یا صحیح۔ لیکن ان دونوں پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا رویہ اختیار کرنا جس سے آدمی کی شخصیت کا تعین مشکل ہوجائے یہ کسی بھی مذہب اور سوسائٹی میں اچھا خیال نہیں کیا گیا۔ شریعت میں کفر اور اسلام  وہ اصطلاحات ہیں جو حق و باطل کے رویہ کو ظاہر کرتی ہیں اسی طرح جو ان دونوں میں سے کسی راہ کو متعین نہ کرپائے بلکہ اس کے قول یا شخصیت سے دونوں پہلوؤں کی آمیزش نظر آئے اس دو رُخے انسان کو اسلامی اصطلاح میں منافق کہتے ہیں او راس  کی  سزا کفر سے بھی زیادہ ہے۔ مسلمانوں کو نفاق سےبچنے کی تلقین کی گئی ہے اور شارع نے اس کی علامات بھی واضح کردی ہیں۔زیر نظر کتاب انہی علامات نفاق پر مشتمل ہے جو قرآن و سنت کےدلائل سے مرتب ہے۔(ک۔ط)  
  • 210 #1065

    مصنف : عبد الرحمن بن یحی

    مشاہدات : 20361

    موانع ہدايت

    (منگل 24 اگست 2010ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #1065 Book صفحات: 16
    مسلمان روزانہ پانچ نمازوں میں بہ تکرار بارگاہ ایزدی میں  یہ دعا کرتے ہیں کہ یااللہ ہمیں سیدھا راستہ دیکھا لیکن اس کے باوجود بے شمار مسلمان سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بعض خود یہ کہتے ہیں کہ ہمیں دین ومذہب سے لگاؤ کوئی نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ان رکاوٹوں کو دور نہیں کرتے جو ہدایت کی راہ میں حائل ہیں ظاہر ہے انہیں دور کیے بغیر سیدھے راستے تک رسائی ممکن نہیں ہے زیر نظر کتاب میں انہی موانع ہدایت کاذکر کیا گیا ہے تاکہ انہیں پہچان کر ان کےخاتمے کی فکر کی جائے اور صراط مستقیم پر گامزن ہواجاسکے۔  
  • 211 #765

    مصنف : عبد الرحمن اللہ دتہ الذہبی

    مشاہدات : 22764

    مومن کا لباس

    (منگل 22 نومبر 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #765 Book صفحات: 61
    اسلام دین کامل ہے جو اپنے متبعین کی ہر معاملہ میں مکمل راہنمائی کرتا ہے ۔حتی کہ لباس کے آداب بھی شریعت اسلامیہ کے مرہون ہیں ۔اور لباس کے معاملہ میں شرعی حدود وقیود کا اہتمام ہر مسلمان پر فرض ہے ۔لباس کے آداب میں اہم ادب مردوں کا شلوار ،پاجامہ اور تہبند وغیرہ کو کم از کم ٹخنوں سے اوپر رکھنا لازم اور ٹخنوں سے نیچے لٹکانا ناجائز ہے ۔عورتوں کے لیے اپنے پاؤں ڈھانپنا بھی ضروری ہے ۔لیکن جدت پسندی اور مغربی تہذیب نے مسلمانوں کو اسلامی احکام سے اتنا دور کردیا ہے کہ مردوں کا ٹخنے سے اوپر کپڑا رکھنا اور عورتوں کا ٹخنے ڈھانپنا مایوب سمجھا جاتا ہے ۔حالانکہ لباس کے معاملہ میں اس شرعی حکم کی پامالی خواتین وحضرات دونوں کے لیے تباہ کن ہے ۔زیر نظر کتاب میں اس مسئلہ کو خوب وضاحت سے بیان کیا گیا ہے ۔(فاروق رفیع)  
  • 212 #2826

    مصنف : ڈاکٹر عبد القیوم محمد شفیع بستوی

    مشاہدات : 4644

    مومن کے شب و روز

    (ہفتہ 08 اگست 2015ء) ناشر : مرکز دعوۃ الجالیات، کویت
    #2826 Book صفحات: 279
    قرآن وحدیث کی روشنی میں مسلمانوں کی دینی زندگی کےدو اہم پہلو ہیں ایک کو ایمان کہتے ہیں اور دوسرے کوعمل ۔ دنیا وآخرت کی تمام ترکامیابی اور سعات مندی کا دارومداران ہی دوچیزوں پر ہے۔ چنانچہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالْعَصْرِإِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾ ’’زمانہ کی قسم! یقیناً سارے انسان گھاٹے میں ہیں سوائے ان لوگوں کے جنہوں نےایمان قبول کیااور نیک اعمال کیے اور حق کی وصیت اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔‘‘ اسی طرح کی اور بہت سی آیات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے دینی زندگی کے ان دونوں پہلوؤں کی وضاحت کی ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’مومن کے شب وروز‘‘ ڈاکٹر عبد القیوم محمد شفیع بستوی صاحب کی تصنیف ہے جوکہ آدابِ زندگی پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں مومن کی عملی زندگی کےلائحۂ عمل کی وضاحت کی گئی ہےاوریہ واضح کیا ہے کہ ایک مسلمان ہر روز اپنے چوبیس گھنٹے کیسے بسرکرے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین (م۔ا)اخلاق...
  • 213 #2979

    مصنف : امیر حمزہ بن نذیر احمد

    مشاہدات : 3085

    میثاق خلاق

    (بدھ 21 اکتوبر 2015ء) ناشر : مکتبہ الفرقان لاہور
    #2979 Book صفحات: 62
    توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ   اَللّٰہُ الصَّمَدُ  لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ  وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب " میثاق خلاق " جماعت الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما محترم...
  • 214 #1249

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 26975

    نبی کریم ﷺ سے محبت اور اس کی علامتیں

    (پیر 24 ستمبر 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #1249 Book صفحات: 106
    کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ نبی کریمﷺ کو پوری مخلوق سے زیادہ محبت نہ کرے۔ آج امت کی بہت بڑی تعداد زبانی طور پر  نبی کریمﷺسے محبت کا دم تو بھرتی ہے لیکن آنحضرتﷺ سےمحبت کی حقیقت، اس کےتقاضوں  اور علامتوں سے غافل ہے۔ نبی کریمﷺ سے محبت کے ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے پنےمخصوص انداز میں زیر نظر کتاب مرتب کی ہے۔ جس میں ان سوالات کےجوابات دینےکی کوشش کی گئی ہے: نبی کریمﷺ سے محبت کا حکم کیا ہے؟ نبی کریمﷺ سے محبت کے دنیا و آخرت میں کیا فوائد ہیں؟ نبی کریمﷺ سے محبت کی کیا علامات ہیں؟ صحابہ کرام آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسےتھے؟ اور ہم آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسے ہیں؟ اس موضوع سے متعلق گفتگو کو تین مباحث میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مبحث اول نبی کریمﷺ کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت، دوسری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کے فوائد و ثمرات اور تیسری اور آخری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کی علامتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مصنف نے تین صفحات پر مشتمل مسلمانان عالم کو ایک تنبیہ کی ہے جس میں انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئ...
  • 215 #927

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 30252

    نرمی

    (اتوار 16 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #927 Book صفحات: 81
    آپ ﷺ کا ارشاد ہے’’ جس چیز میں نرمی آ جاتی ہے  اسے خوبصورت بنا دیتی ہے او رجس چیز  سے چلی جاتی ہے  اس کی قدر و قیمت کم کر دیتی ہے۔‘‘نرمی ایک بڑا اخلاقی وصف ہے جو شخصیت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے ۔ اسی وجہ سےانبیاء  خود بھی  نرم خو  او ررحمت و رافت کا مجسمہ ہوتے ہیں اور اپنے پیروں کاروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ  کتاب میں مولانا  عبدالمنان راسخ نے  بڑی خوبصورتی سے اس موضوع کا احاطہ کیا ہے ۔انہوں نے نرمی کے ضمن میں زندگی کے تمام گوشو ں  کو زیر بحث لانے کی کوشش کی ہے مثلا ماں باپ کے ساتھ نرمی، بیوی بچوں کے ساتھ نرمی،ہمسایوں کے ساتھ نرمی، مہمانوں کے ساتھ نرمی،سائلین اور مزدورں کے ساتھ نرمی، دشمنوں اور غیرمسلموں کے ساتھ نرمی۔اور اسی طرح انسانوں کے ساتھ ساتھ حیوانوں کے ساتھ نرمی پر بھی بحث کی ہے۔موصوف  زندگی کے ان تمام گوشوں کو 54 احادیث  کے تحت زیر بحث لائے ہیں ۔اور احادیث میں رطب ویابس کے بجائے  صحت کا التزام کیا ہے ۔ موصوف   نے قلم اٹھاتے ہوئے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کیا ہے  جو...
  • 216 #406

    مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز المقبل

    مشاہدات : 16082

    نصیحتوں کے پچاس پھول

    (اتوار 27 فروری 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #406 Book صفحات: 63
    یہ دنیا دار الامتحان ہے اس میں سانس لینے والے ہر شخص کو اس کے بِتائے گئے روز و شب کا جواب دہ ہونا ہے۔ کامیاب شخص وہ ہے جو دنیوی نعمتوں کے حصول کو اپنا مقصد اولین نہ بنائے بلکہ اپنے اللہ کو راضی کرنے کی تگ و دو میں رہے اور اپنے آپ کو جہنم سے بچاتے ہوئے جنت کا وارث بن جائے۔ پیش نظر مختصر سی کتاب میں فاضل مؤلف عبدالعزیز بن عبداللہ المقبل نے خواتین کو 50 ایسی نصیحتیں کی ہیں جو نہ صرف ان کی دنیوی زندگی کوحد درجہ پرسکون بنا دیں گی بلکہ ان پر عمل سے اخروی زندگی میں بھی انشاء اللہ کامرانیاں ایک مسلم عورت کی منتظر ہوں گی۔ دوسرے الفاظ میں یہ کتاب ایسے اقوال زریں پر مشتمل ہے جو خواتین کی انفرادی و اجتماعی زندگی میں نہایت خوش کن اثرات مرتب کریں گے۔  
  • 217 #2664

    مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

    مشاہدات : 4915

    نظم جماعت کے آداب

    (اتوار 14 جون 2015ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، پاکستان
    #2664 Book صفحات: 191
    کوئی بھی جماعت ان عظیم مقاصد کے حصول کے لئے بنائی جاتی ہے ،جنہیں انفرادی کوشش سے حاصل کرنا یا تو سرے سے ممکن نہیں ہوتا ہے یا پھر بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اجتماع ،اجتماعیت اور اجتماعی کوشش میں فرد اور انفرادیت سے یقینا کہیں زیادہ اثر اور برکت ہوتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"ید اللہ علی الجماعۃ "جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ تاہم اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جماعت سازی کا مقصد جائز اور ارفع ہو۔ایک اچھے مقصد کے لئے تشکیل دی ہوئی اچھی جماعت اجتماعیت کی برکت اور اللہ کی تائید سے اولا تو کامیابی کی منزل مراد تک پہنچتی ہے اور اگر بظاہر ایسا نہ ہوسکے تو بھی اس کے کارکن اور اس کے مقاصد کے لئے اخلاص کے ساتھ تن من دھن کی قربانی دینے والے اخروی سرفرازی سے یقینا ان شاء اللہ ہمکنار ہوتے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ "اچھی جماعت" کیا ہوتی ہے اور کیسے بنتی ہے ؟جماعت کے کن مقاصد کو اچھا قرار دیا جا سکتا ہے ؟اور جماعتی مقاصد کے حصول کا طریق کار اور آداب وشرائط کیا ہیں؟ زیر تبصرہ کتاب"نظم جماعت کے آداب"محترم مولانا میاں محمد جمیل ایم اے صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے انہی اہم اور بنیادی...
  • 218 #612

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 24136

    نفسانی خواہشات سے نجات کے ذرائع

    (جمعہ 12 نومبر 2010ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #612 Book صفحات: 42
    اسلام ایک دین فطرت ہے جو انسان کوبے لگام گھوڑا  بننے کی اجازت قطعاً اجازت نہیں دیتا بلکہ  نفسانی خواہشات کو اعتدال میں لانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایک مسلمان کے کامل مؤمن بننے کے لیے از حد ضروری ہے کہ اس کی خواہشات شریعت کے فراہم کردہ احکامات کے تابع ہوں۔ زیر نظر مختصر سے رسالہ میں علامہ ابن قیم نے انتہائی اثر آفریں انداز میں 50 ایسے علاج پیش کیے ہیں جن کی روشنی میں خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگ آسانی سے اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔ اپنے انجام سے بے خبر ہو کر وقتی جذبات کے دھارے میں بہہ جانے والوں کے لیے یہ رسالہ انتہائی مفیدہے۔  رسالہ کو اردو قالب میں ڈھالنے اور مزید اضافہ جات کا سہرا عبدالہادی عبدالخالق مدنی کے سر ہے۔  
  • 219 #4071

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 7450

    نفسانی خواہشات سے نجات کے ذرائع ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 19 نومبر 2016ء) ناشر : داعی احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #4071 Book صفحات: 43
    خواہش طبیعت کا ایسی چیز کی طرف مائل ہونا ہے جو اس کی ہدایت کا باعث بنتی ہے۔ خواہش کو انسان کی ضرورتِ بقا کے پیش نظر پیدا کیا گیا ہے، اگر انسان میں کھانے، پینے اور نکاح کی طرف میلان نہ ہوتا تو وہ نہ کھاتا، نہ پیتا اور نہ ہی نکاح کرتا، لہٰذا خواہش آدمی کو اس کے ارادے کی تکمیل پر اُبھارتی ہے جیسے غضب اذیت میں مبتلا کرنے والی چیز سے روکتا ہے تو جس طرح غصہ کی نہ مطلقاً مذمت کی جا سکتی ہے اور نہ ہی مدح، اسی طرح خواہش کو بھی مطلقاً مذموم یا ممدوح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جب انسان پر خواہش نفس، شہوت اور غضب کی پیروی غالب آجائے تو وہ نفع کی حد پر ہی نہیں رکتا اسی لئے خواہش، شہوت اور غضب کو مذموم ٹھہرایا جاتا ہے کیونکہ عموماً اس میں نقصان کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ رسالہ ’’ نفسانی خواہشات سے نجات کے ذرائع‘‘ علامہ ابن قیم﷫ کے افادات علمیہ سے ہے جس کےاندر خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگوں کےلیے انتہائی مؤثر، دلکش اسلوب میں 50 علاج تجویز کیے ہیں۔ محترم جناب عبد الہادی عبدالخالق﷾ نے اس رسالہ کو اردو داں طبقہ کے استفادے کے لیے اسے اردو کے قالب میں منتقل کیا ہے اورموض...
  • 220 #1636

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9683

    نوجوان اور الجھنیں

    (منگل 13 مئی 2014ء) ناشر : دار التقوی
    #1636 Book صفحات: 52
    نوجوان کسی بھی قوم وملت اور معاشرے کے اہم ستون اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں،اور اسے ترقی دینے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہ نوجوان ذہنی خلفشار اور مختلف قسم کے نظریاتی اور نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہیں۔جنہیں وہ خود بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حل کرنے کی موششیں کرتے رہتے ہیں ،لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب گمراہی کے راستے پر چل نکلتے ہیں۔نوجوانوں کی انہی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین﷫ نے یہ عظیم الشان کتاب تالیف فرمائی ہے ۔جس میں انہوں نے نوجوان کی الجھنوں،ان کی گمراہی کے اسباب اور پھر اس کا حل بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو نوجوانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)    
  • 221 #2098

    مصنف : سلمان بن فہد العودہ

    مشاہدات : 5349

    نوجوان لڑکوں کے نام

    (بدھ 19 نومبر 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #2098 Book صفحات: 75
    یہ نوجوان نسل ہی ہے کہ جنہوں نے ملک وملت کی باگ ڈور سبنھالنی ہوتی ہے اور اس کو دنیا  میں بامِ عروج پر پہنچا کر باعزت مقام عطاء کرنا ہوتا ہے باہمت باحیاء باصلاحیت ،غیور بہادر ،جرأت مند نوجوان ہی قوموں کو جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں ۔ اپنی قوم کودشمن کےعسکری تہذیبی وثقافتی حملوں سے بچاتے ہیں اور دشمن پر کا ری ضرب لگا کر اپنی ملت کی کشتی ڈوبنے سے بچاتے ہیں۔لیکن آج  ہم جس دور سے گزر رہے ہیں  وہ فکری اورعملی اعتبار سے  بہت نازک ہے  نوجوان کہ جنہوں نے ملت کی نیا کو ڈوبنے سےبچانا تھا وہ خود کفار کی سازشوں کاشکار ہو کر کفر ضلالت کے اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں۔ نوجوان کو یہ  بھی پتہ نہیں کہ اس نے اپنی زندگی کیسے گزار نی ہے؟ تو وہ قوم وملت کی زندگیوں کوتباہی سے کیسے بچا سکتا ہے؟ وہ  ہر  وقت ڈش کیبل اور انٹرنیٹ پر بیٹھار رہتا ہے اور اپنی   بہنوں کا پردہ اور دوپٹہ کھینچتا ہے ، عشق ومحبت کے نام سے  عفت مآب بہنوں کے آنچل تارتار کرتاہے۔ والدین کےلیے   ہمیشہ پریشانی کا باعث بنا رہتا ہے۔تونوجوانوں کے ایسے  اعمال سے پوری قوم ایک دردناک عذاب...
  • 222 #2097

    مصنف : بنت الاسلام

    مشاہدات : 6893

    نوجوان لڑکیوں کے نام

    (منگل 18 نومبر 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #2097 Book صفحات: 75
    نوجوان لڑکیاں جہاں ماں ،بہن ،بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے پہچانی جاتی  ہیں وہاں ہی وہ ایک  مضبوط صالح باکردار طاقتور وتوانا اورروشن خیال،اور اسلام کی مخافظ پاسدار وعلمبردار نسل کو جنم دینے کی   اہم ذمہ داریوں اور  اپنے  منصب کو فراموش  کر کے کفار کی تہذیب وثقافت اورگمراہ کن اندھی راہوں پر چل پڑی ہیں۔ ا ن کے شب وروز ڈراموں فلموں کودیکھتے اور بیہودہ  رسائل وجرائد اور ڈائجسٹوں کا زہر اپنی رگوں میں اتارنے میں صرف ہوتے   ہیں۔وہ مغربی میڈیا او رگندی فلموں کے اثرات قبول کرتے ہوئے غلط  قسم کی شہوانی اور غیر شرعی محبتوں کےچکروں میں پھنسی ہوئی ہیں۔ عبادات  سے دور شرم حیاء سے عاری بہیودگیوں اور لچر افکار  کا شکار ہوکر وہ اپنی زندگی کے عظیم مقصد اور نئی نسل کی  تعمیر میں اپنے  مثبت کردار کو یکسر بھول گئی ہیں۔ان کو یادہی نہیں رہا کہ انہوں نے اس زندگی میں بھی باعزت مقام حاصل کرکے  اسکو کامیاب کیسے بنانا ہے  اور پھر مرنے کے بعد کی زندگی کو کیسے پھولوں کی سیج بنانا ہے ؟زیر تبصرہ کتاب ’’نوجوان لڑکیوں کے ...
  • 223 #4533

    مصنف : عبد المحسن بن محمد القاسم

    مشاہدات : 4154

    نیکی کی راہ

    (اتوار 16 اپریل 2017ء) ناشر : اتحاد اسلامک ریسرچ اینڈ دعوت سنٹر، لکھنؤ
    #4533 Book صفحات: 162
    ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے نامہ اعمال میں نیکیاں گناہوں کے مقابلے میں زیادہ ہوں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیکی کس عمل یا عقیدے کا نام ہے؟ کیا نیکی کا تصور محض نماز روزہ حج زکوٰۃ اور دیگر ظاہری عبادات تک محدود ہے یا اس کا دائرہ کار زندگی کے ہر معاملے تک پہنچتا ہے؟ کیا اس کی کوئی فہرست قرآن و سنت میں موجود ہے یا اسے عقل و فطرت سے بھی متعین کیا جاسکتا ہے؟کیا ہر نیکی کا وزن اس کی گنتی کے لحاظ سے ہے یا اس کی کمیت یعنی کوالٹی کے اعتبار سے متعین ہوتا ہے؟ کیا نیکی صرف ظاہری عمل کا نام ہے باطنی نیت بھی نیکی میں شامل ہو سکتی ہے؟ قرآن وسنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہےکہ نیکی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو خدا کی بیان کردہ حلا ل و حرام کی حدود قیود میں رہتے ہوئے خلوص نیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ کیا جائے اور جس کا مقصد کسی بھی مخلوق کو جائز طور پر فائدہ پہنچانا ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نیکی کی راہ ترجمہ خطوت إلى السعادة‘‘ مسجد نبوی کے امام وخطیب ڈاکٹر عبد المحسن بن محمد القاسم کی عربی کتاب ’’خطوت إلى السعادة‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ شیخ م...
  • 224 #5093

    مصنف : عبد المحسن بن محمد القاسم

    مشاہدات : 3299

    نیکی کی راہ ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 27 دسمبر 2017ء) ناشر : اتحاد اسلامک ریسرچ اینڈ دعوت سنٹر، لکھنؤ
    #5093 Book صفحات: 162
    یکی اور بھلائی کے راستے کئی قسم کے ہیں تاکہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے مختلف اوقات میں اطاعت کے مختلف کام سر انجام دے اور اس میں نشاط برقرار رہے۔ بندہ اگر ایک عمل سے اکتا جائے تو دوسرا عمل کرلے۔ وہ اس طرح کہ جس وقت میں جو کام کرنا ہے وہی کیا جائے، یعنی نماز کے وقت نماز ادا کی جائے، جہاد کے وقت جہاد اور اگر مہمان آجائے تو اس وقت اس کی ضیافت کی جائے اور اس کی مہمانی کا حق ادا کیا جائے۔ پس ایسا شخص جو رسم رواج کا پابند نہیں ہوتا بلکہ ہر کام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے وقت اور طریقے پر کرتا ہے تو اس کے لیے خوش خبری ہے اور اس کا انجام بھی بہتر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نیکی کی راہ‘‘ مسجد نبوی کے امام و خطییب ڈاکٹر عبد المحسن بن محمد القاسم کی کتاب ’’خطوات إلى السعادة‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ، شیخ محترم تقوی وطہارت اور حسن صفات کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی کے امام وخطیب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔آپ نے اس کتاب میں مختلف موضوعات سے متعلق کتاب و سنت اور اقوال سلف کی ایسی قیمتی موتیوں کو اکٹھا...
  • 225 #4720

    مصنف : امان اللہ عاصم

    مشاہدات : 5301

    نیکیاں مٹا دینے والے اعمال

    (منگل 15 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4720 Book صفحات: 26
    ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے نامۂ اعمال میں نیکیاں گناہوں کے مقابلے میں زیادہ ہوں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیکی کس عمل یا عقیدے کا نام ہے؟ کیا نیکی کا تصور محض نماز روزہ حج زکوٰۃ اور دیگر ظاہری عبادات تک محدود ہے یا اس کا دائرہ کار زندگی کے ہر معاملے تک پہنچتا ہے؟ کیا اس کی کوئی فہرست قرآن و سنت میں موجود ہے یا اسے عقل وفطرت سے بھی متعین کیا جاسکتا ہے؟کیا ہر نیکی کا وزن اس کی گنتی کے لحاظ سے ہے یا اس کی کمیت یعنی کوالٹی کے اعتبار سے متعین ہوتا ہے؟ کیا نیکی صرف ظاہری عمل کا نام ہے باطنی نیت بھی نیکی میں شامل ہوسکتی ہے؟ قرآن وسنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہےکہ نیکی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو خدا کی بیان کردہ حلا ل و حرام کی حدود قیود میں رہتے ہوئے خلوص نیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ کیا جائے اور جس کا مقصد کسی بھی مخلوق کو جائز طور پر فائدہ پہنچانا ہو۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’نیکیاں مٹا دنیے والے اعمال ‘‘ محترم جنا ب امان اللہ عاصم صاحب کے مرتب کردہ سلسلہ اصلاح امت کا سلسلہ نمبر چار ہے ۔مرتب موصوف نے اس اصلاحی کتابچہ میں ایسے قبیح اعمال کی نشاندہی...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4882
  • اس ہفتے کے قارئین 327535
  • اس ماہ کے قارئین 1331304
  • کل قارئین102891820
  • کل کتب8738

موضوعاتی فہرست