مقبول احمد سلفی

  • نام : مقبول احمد سلفی

کل کتب 24

  • 1 #5824

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 6023

    جنازہ کے اہم مسائل و احکام

    (منگل 09 جولائی 2019ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #5824 Book صفحات: 93

    ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الٰہی کو مد نظر رکھے۔ لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت  کےخلاف ہے۔(م۔ا)...

  • 2 #5828

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3915

    قرآن و حدیث کی روشنی میں جنازہ سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب

    (ہفتہ 13 جولائی 2019ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #5828 Book صفحات: 79

    شرعی  احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن  حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے  ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت  بدعات ایجاد کرنے کی مذموم  کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے  اور وفات کےبعد  کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل  ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زیر نظر کتابچہ’’قرآن وحدیث کی روشنی میں جنازہ  سے متعلق متعدد سوالوں کےجواب ‘‘ شیخ مقبول احمد سلفی (اسلامک دعوۃ سنٹر ،طائف)  کی  طرف سےجنازہ سےمتعلقہ90 سوالات  کے جوابات کی کتابی ش...

  • 3 #5882

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 4290

    رمضان المبارک کے فضائل و مسائل

    (ہفتہ 21 ستمبر 2019ء) ناشر : فیض ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بہار انڈیا
    #5882 Book صفحات: 149

    انسانوں کی زندگی کا مقصد اللہ کی عبادت ہے، روزہ افضل ترین عبادتوں میں سے ایک ہے، اس میں دیگر کئی عبادات کی نسبت محنت و مشقت بھی زیادہ ہے، صبر وحوصلے کی بھی اشد ضرورت ہے، لیکن اگر اس عبادت کے شرعی آداب  کو مد نظر نہ رکھا جائے، تو اس کی کماحقہ ادائیگی ممکن نہیں، اگر علم نہ ہو تو رمضان جیسے بابرکت مہینہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں کوتاہی ہوجاتی ہے، زیر نظر کتاب میں رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل کو سلسیس زبان اور سہل انداز میں بیان کیا گیا ہے، شیخ مقبول احمد سلفی عرصہ دراز سے طائف، سعودی عرب میں دعوت و تبلیغ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، یہ کتاب در اصل ان کے  رمضان میں دیے گئے وہ دعوتی دروس اور لکھی گئی تحریریں ہیں، جس میں انہوں نے  طائف، مکہ، مدینہ کے  اردو دان طبقہ کو  بالخصوص مدِ نظر رکھا، جبکہ   عالَمِ اسلام  کی تمام اردو کمیونٹی بالعموم اس کا ہدف ہے ۔اس میں فضائل  و آداب کے بیان کے ساتھ ساتھ رمضان  میں پیش آمدہ  مسائل کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا ہے، اسی طرح رمضان کے استقبال اور رمض...

  • 4 #5977

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 4965

    مضامین و مقالات مقبول

    (جمعرات 26 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5977 Book صفحات: 1289

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالی نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،  شیخ مقبول سلفی کی تحریریں سوشل میڈیا پر تواتر سے آتی رہتی ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نہایت منظم و مرتب زندگی گزار رہے ہیں، ورنہ یہ میدان ایسا ہے کہ اس میں انسان کے اندر ذرا سی بھی غفلت ہو تو گھنٹ...

  • 5 #6204

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3714

    مضامین و مقالات مقبول ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعرات 15 اکتوبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6204 Book صفحات: 1495

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،  شیخ مقبول سلفی کی تحریریں سوشل میڈیا پر تواتر سے آتی رہتی ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نہایت منظم و مرتب زندگی گزار رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مضامین ومقالات مقبول ‘‘فضیلۃ ال...

  • 6 #6272

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 4690

    بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    (منگل 29 دسمبر 2020ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #6272 Book صفحات: 163

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل‘‘خواتین  سے متعلق 265 سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے  جوابات  پ...

  • 7 #6274

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 4090

    فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال و جواب

    (جمعرات 31 دسمبر 2020ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #6274 Book صفحات: 82

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال وجواب ‘‘ 393سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے   مختصر جوابات  پر مشتمل ہے ۔یہ جوابات شیخ...

  • 8 #6670

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3975

    رمضان المبارک کے فضائل و مسائل

    (جمعہ 01 اپریل 2022ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر انڈیا
    #6670 Book صفحات: 112

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں    اور کئی  اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’رمضان المبارک کے فضائل ومسائل ‘‘ فضیلۃ الشیخ  مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس ک...

  • 9 #7210

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1517

    عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں

    (ہفتہ 06 جنوری 2024ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #7210 Book صفحات: 9

    مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے، البتہ فقہائے کرام جو فرق بیان کرتے ہیں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے،شریعت اسلامیہ مرد و زن کے لیے یکساں ہے، البتہ وہاں فرق روا رکھا جائے گا جہاں کوئی دلیل موجود ہو؛ لہذا سنت یہی ہے کہ عورت بھی اسی طرح نماز پڑھے جیسے مرد نماز پڑھتا ہے۔ زیرنظر کتابچہ ’’ عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں ‘‘فضیلۃ الشیخ احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی تحریر ہے ۔ انہوں نے اس مختصر تحریر میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ نماز کی ابتدا سے لے کر انتہا تک ساری کیفیات احادیث میں منقول ہیں باقی جن دلائل سے احناف استدلال کر کے عورتوں کی نماز الگ بتاتے ہیں وہ سب ناقابل اعتبار ہیں۔(م۔ا)

  • 10 #7211

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2593

    عقد نکاح کا مسنون طریقہ

    (اتوار 07 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7211 Book صفحات: 9

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پوری انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتا ہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد و عبادات ، اخلاق و عادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنے معاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سر انجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم و رواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک و ہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں ادا کی جاتی ہیں جن کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کام لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’عقد نکاح کا مسنون طریقہ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی کاوش ہے انہوں نے اس کتابچہ میں نکاح کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے اس بات کو واضح کیا ہے کہ نکاح کیسے منعقد ہوتا ہے؟ نکاح پڑھانے میں نبیﷺ کا نمونہ اور اسوہ کیا ہے؟نکاح جس قدر عظیم امر الٰہی ہے اس کا انعقاد بھی اسی قدر آس...

  • 11 #7213

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2252

    فرض نماز کے بعد کے اذکار اور ان کی فضیلت

    (منگل 09 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7213 Book صفحات: 13

    امام، مقتدی اور اکیلے نمازی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اذکار کو درمیانی آواز میں پڑھنا مسنون ہے۔تاہم یہ جائز نہیں ہے کہ سب بہ یک زبان ذکر کریں کیونکہ بہ یک زبان ذکر کرنے کی شریعت مطہرہ میں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ نماز کے بعد کے مسنون اذکار اور ان کی فضیلت احادیث میں موجود ہے بعض اہل علم نے نماز کے بعد مسنون اذکار سے متعلق مستقل کتب و رسائل بھی مرتب کیے ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد السلفی حفظہ اللہ کا مرتب شدہ کتابچہ بعنوان ’’ فرض نماز کے بعد اذکار اور ان کی فضیلت ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ (م۔ا)

  • 12 #7214

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1791

    فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے آداب و احکام

    (جمعرات 11 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7214 Book صفحات: 7

    اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل اس کا نام یثرب تھا جو کہ غیر معروف تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار و علامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت و رفعت شان کا پتہ چلتا ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت آداب و احکام ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی تحریر ہے انہوں نے اس تحریر میں مدینہ منورہ ، مسجد نبوی کی اہمبت و فضیلت،مسجد نبوی کی زیارت کے آداب،مسجد نبوی کی زیارت کرنے والوں کے لیے تنبیہات اور مسجد قبا کی اہمیت و فضیلت کو بیان کیا ہے اور آخر میں مقامات مقدسہ (مسجدنبوی، نبیﷺ کی قبر مبارک،سیدنا عمر و ابوبکر کی قبروں، ریاض الجنۃ،مسجد قبا، بقیع قبر ستان اور قبرستان شہدائے احد کے علاوہ مدینہ منورہ کے دیگر مقامات کی زیارت کرنے والوں کے لیے ت...

  • 13 #7216

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1676

    حج کا مختصر اور آسان طریقہ ( باتصویر)

    (اتوار 14 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7216 Book صفحات: 15

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے تمام كتبِ حديث و فقہ میں اس کی فضیلت اور احکام و مسائل کے متعلق ابواب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’حج کا مختصر اور آسان طریقہ‘‘ فضیلۃ الشیخ احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں میقات کا تعارف،ممنوعات احرام،ارکان ، واجبات اور ممنوعات کے احکام کو مختصرًا آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 14 #7217

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1279

    حج و عمرہ میں عورتوں کے احرام کا لباس

    (پیر 15 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7217 Book صفحات: 5

    حج یا عمرہ کی نیت سے مکہ شہر میں مقام میقات سے پہلے صرف دو چادروں سے جسم کو ڈھانپ لینے کو احرام کہتے ہیں۔ مناسک حج میں سب سے پہلا اہم کام احرام باندھنا ہے جو حج میں داخل ہونے کی نیت ہے احرام کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس سے مسلمان اپنے آپ پر ہر وہ چیز حرام کر لیتا ہے جو احرام سے پہلے مباح تھی جیسے نکاح کرنا خوشبو لگانا ،ناخن تراشنا ،حجامت بنوانا یا عام معمول کا لباس پہننا وغیرہ۔ مردوں کے لیے سلا ہوا لباس ممنوع ہے جبکہ عورتیں بغیر سلے ہوئے لباس میں احرام باندھیں گی جبکہ اسلام نے عورتوں کی عفت و عصمت کا خیال کرتے ہوئے سلے ہوئے لباس کو ممنوع نہیں کیا اس لیے عورت سلے ہوئے کپڑوں میں احرام باندھیں گی۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ نے زیر نظر مختصر کتابچہ میں حج و عمرہ میں عورتوں کے احرام کے لباس سے متعلق احکام و مسائل اور اس سلسلے میں بعض غلط فہمیوں کا ذکر کر کے ان کا ازالہ بھی کیا ہے اور آخر میں اسی موضوع سے متعلق کچھ مزید وضاحت کی ہے۔(م۔ا)

  • 15 #7218

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2017

    اسلام میں زوجین کے حقوق ( مقبول احمد سلفی )

    (منگل 16 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7218 Book صفحات: 62

    اسلام کے بیان کردہ حقوق و فرائض میں سے ایک مسئلہ حقوق الزوجین کا ہے ۔ اسلام کی رو سے شادی چونکہ ایک ذمہ داری کا نام ہے اس لیے شادی کے بعد خاوند پر بیوی اور بیوی پر خاوند کے کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا دونوں پر فرض ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں ایک دوسرے کی عزت ہیں ایک کی عزت میں کمی دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے ہمارا دین ہمیں یہی سکھاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلام میں زوجین کے حقوق ‘‘فضیلۃ الشیخ احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی تحریر ہے انہوں نے اس کتابچہ میں زوجین کے حقوق کو تین اقسام میں تقسیم کیا ہے ۔زوجین کے درمیان مشترکہ حقوق جو دونوں کو ایک دوسرے کے لیے ادا کرنے ہیں ، شوہر اور بیوی کے مخصوص حقوق۔ زوجین کے حقوق بیان کرنے سے پہلے انہوں نے پانچ اہم ترین ایسی باتوں کو بیان کیا ہے کہ جن کا جاننا بے حد مفید ہے۔ (م۔ا)

  • 16 #7221

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3063

    مصیبت میں مومن کا کردار سچے واقعات کی روشنی میں

    (جمعہ 19 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7221 Book صفحات: 11

    دنیا دار الامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کو بھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مصائب اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمام مصائب و آلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان و یقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک و مختار صرف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پر مضبوط ہو کر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جو آزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجر و ثواب دیا جائے ۔ دنیا میں غم و مسرت اور رنج و راحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مصیبت میں مومن کا کردار سچے واقعات کی روشنی میں ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی کاوش ہے انہوں نے اس کتابچہ میں قرآن و سنت پر مبنی سات سچے واقعات پیش کر کے اس بات کو واضح کیا ہے کہ مصیبت سے نجات کا راستہ کیا ، مصیبت میں ایک...

  • 17 #7231

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1730

    عمرہ کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل

    (پیر 29 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7231 Book صفحات: 27

    حج و عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پر سوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اور ادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جاتا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماء کے نزدیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہے مگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے تو حج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہو چکی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ عمرہ کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل‘‘فضیلۃ الشیخ احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں انتہائی مختصر اور عام فہم انداز میں عمرہ کا طریقہ ، احکام و مسائل کو قرآن و س...

  • 18 #7263

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2219

    تحفہ رمضان ( بشکل سوال و جواب)

    (اتوار 10 مارچ 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7263 Book صفحات: 164

    رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آ گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لاعلم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ تحفہ رمضان ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب رمضان المبارک کے مسائل سے متعلق ایک انمول تحفہ ہے جس میں روزہ سے متعلق لوگوں کے نت نئے مسائل کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ شیخ مقبول سلفی حفظہ اللہ کی دعوتی و تبلیغی ،تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور ان...

  • 19 #7353

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1264

    بنت حوا کے مسائل

    (منگل 20 اگست 2024ء) ناشر : الاحسان اسلامک دعوہ سینٹر ممبئی انڈیا
    #7353 Book صفحات: 250

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے، اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماوراء ہو کر روشنی کی طرح اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ بھی انہی علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب ’’بنت حوا کے مسائل ‘‘خواتین سے متعلق 479 سوالات اور ان کے قرآن و سنت کی روشنی میں دیئے گئے جوابات پر مشتمل...

  • 20 #7360

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1271

    خلع کا طریقہ اور اس کے بعض مسائل

    (منگل 27 اگست 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7360 Book صفحات: 25

    نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون و اطمینان کے ساتھ بسر نہیں ہو سکتی اور ایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے سکونی و بے اطمینانی اور نفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ علیحدگی کا یہ حق دونوں کو دیا گیا ہے۔مرد کے حق علیحدگی کا نام طلاق اور عورت کے حق علیحدگی کا نام خلع ہے۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ میں خلع اور اس کے احکام و مسائل کو عام فہم انداز میں قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ مقبول احمد سلفی صاحب کی تحقیقی و تصنیفی ، دعوتی و تدرسی خدمات کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین(م۔ا)

  • 21 #7377

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 635

    رسم تعزیہ داری اسلام اور شرعی تعزیت کی روشنی میں

    (جمعہ 13 ستمبر 2024ء) ناشر : جدہ دعوہ سنٹر حی السلام سعودی عرب
    #7377 Book صفحات: 20

    اسلام میں تعزیت کسی کی موت پر اس کے رشتہ داروں سے کی جاتی ہے اس کا مقصد میت کے لیے دعائے استغفار کرنا اور لواحقین کو تسلی دینا ہوتا ہے کیونکہ جس کے گھر وفات ہوتی ہے وہ لوگ غمگین اور اداس ہوتے ہیں۔ اسلام نے ایسے مواقع پر تعلیم دی ہے کہ میت کے گھر والوں کو تسلی دی جائے اسے تعزیت کہتے ہیں ۔ تعزیت سے متعلق متعدد احادیث ملتی ہیں ۔لیکن اہل تشیع کے ہاں جو مجالس اور تعزیہ داری کی رسومات پائی جاتی ہیں وہ من گھڑت اور قعطاً درست نہیں ہیں ۔کیونکہ جب اسلامی تعزیت اور رسم تعزیہ کا موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ رسم تعزیہ بالکل اسلام کے خلاف ہے۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ رسم تعزیہ داری ،اسلام اور شرعی تعزیت کی روشنی میں ‘‘میں اسلامی و شرعی تصور تعزیت کو پیش کر کے اسکا ہمارے معاشرے میں رائج رسم تعزیہ داری سے موازنہ کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ رسم تعزیہ بالکل اسلام کے خلاف ہے،اس کا اسلام سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے اور جو اسلامی شریعت سے تع...

  • 22 #7398

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 451

    ایک انمول تحفہ حج و عمرہ بشکل سوال و جواب

    (ہفتہ 05 اکتوبر 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7398 Book صفحات: 158

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے تمام كتبِ حديث و فقہ میں اس کی فضیلت اور احکام و مسائل کے متعلق ابواب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جا چکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ ایک انمول تحفہ حج و عمرہ بشکل سوال و جواب‘‘شیخ مقبول احمد سلفی کی کاوش ہے اس میں انہوں نے حج و عمرہ کے احکام و

  • 23 #7428

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 649

    خواتین کی نماز اور ان کا لباس

    (منگل 05 نومبر 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7428 Book صفحات: 36

    نمازی کے لیے اپنے ستر کو دورانِ نماز ڈھانپ کر رکھنا تمام مسلمانوں کے ہاں واجب ہے، مرد کا ستر جمہور اہل علم کے ہاں ناف سے گھٹنے تک ہے جبکہ عورت کے نماز کے لیے ستر بالوں سمیت عورت کا پورا جسم ستر ہے اس لیے دوران نماز اسے تمام جسم ڈھانپنے کا حکم ہے ، ما سوائے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کے لہذا عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ باریک دوپٹے یا باریک لباس میں نماز ادا کرے، اسے اس قسم کی اوڑھنی لینا چاہیے جس سے اس کے بال اور نیچے پہنے ہوئے کپڑوں کا رنگ نظر نہ آئے، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: اللہ تعالیٰ جوان عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں کرتا۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ ہے نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ خواتین کی نماز اور ان کا لباس‘‘ میں اسی مسئلہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔(م۔ا)

  • 24 #7431

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 647

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے مہمانوں اور میزبانوں کے ساتھ برتاؤ

    (جمعہ 08 نومبر 2024ء) ناشر : جدہ دعوہ سنٹر حی السلام سعودی عرب
    #7431 Book صفحات: 31

    مہمان کی تکریم ، ان کی ضیافت و خدمت، خبر گیری ،حسن سلوک اور تعاون و امداد اعلیٰ اقدار کی نشانی اور ایمان کی علامت اور انبیاءِ کرام علیہم السلام کی سنت ہے، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی مہمان نوازی کا تذکرہ فرمایا ہے،سیدنا ابراہیم علیہ السلام بڑے مہمان نواز تھے، نبی کریم ﷺ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت مہمان نواز ہونے کی ہے۔فرمان نبوی ﷺ ہے’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرتے ہوئے اس کا حق ادا کرے ‘‘ زیر نظر کتابچہ ’’نبی ﷺ کا اپنے مہمانوں اور میزبانوں کے ساتھ برتاؤ‘‘ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ کی ایک تحریر کی کتابی صورت ہے۔انہوں نے اس تحریر میں اختصار کے ساتھ متعلقہ موضوع کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور اس قدر وضاحت ضرور کر دی ہے کہ جس سے قارئین کو رسول اللہ ﷺ کا اپ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46985
  • اس ہفتے کے قارئین 343963
  • اس ماہ کے قارئین 1397463
  • کل قارئین110718901
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست