#7377

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 568

رسم تعزیہ داری اسلام اور شرعی تعزیت کی روشنی میں

  • صفحات: 20
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 800 (PKR)
(جمعہ 13 ستمبر 2024ء) ناشر : جدہ دعوہ سنٹر حی السلام سعودی عرب

اسلام میں تعزیت کسی کی موت پر اس کے رشتہ داروں سے کی جاتی ہے اس کا مقصد میت کے لیے دعائے استغفار کرنا اور لواحقین کو تسلی دینا ہوتا ہے کیونکہ جس کے گھر وفات ہوتی ہے وہ لوگ غمگین اور اداس ہوتے ہیں۔ اسلام نے ایسے مواقع پر تعلیم دی ہے کہ میت کے گھر والوں کو تسلی دی جائے اسے تعزیت کہتے ہیں ۔ تعزیت سے متعلق متعدد احادیث ملتی ہیں ۔لیکن اہل تشیع کے ہاں جو مجالس اور تعزیہ داری کی رسومات پائی جاتی ہیں وہ من گھڑت اور قعطاً درست نہیں ہیں ۔کیونکہ جب اسلامی تعزیت اور رسم تعزیہ کا موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ رسم تعزیہ بالکل اسلام کے خلاف ہے۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ رسم تعزیہ داری ،اسلام اور شرعی تعزیت کی روشنی میں ‘‘میں اسلامی و شرعی تصور تعزیت کو پیش کر کے اسکا ہمارے معاشرے میں رائج رسم تعزیہ داری سے موازنہ کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ رسم تعزیہ بالکل اسلام کے خلاف ہے،اس کا اسلام سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے اور جو اسلامی شریعت سے تعزیت کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اس کے پیچھے سارے اعمال خود سے وضع کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شیخ مقبول احمد سلفی صاحب کی تحقیقی و تصنیفی، دعوتی و تدریسی خدمات کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ آمین (م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38232
  • اس ہفتے کے قارئین 468645
  • اس ماہ کے قارئین 120791
  • کل قارئین109442229
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست