#7353

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 1494

بنت حوا کے مسائل

(اضافہ شدہ جدید ایڈیشن)
  • صفحات: 250
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10000 (PKR)
(منگل 20 اگست 2024ء) ناشر : الاحسان اسلامک دعوہ سینٹر ممبئی انڈیا

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے، اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماوراء ہو کر روشنی کی طرح اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ بھی انہی علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب ’’بنت حوا کے مسائل ‘‘خواتین سے متعلق 479 سوالات اور ان کے قرآن و سنت کی روشنی میں دیئے گئے جوابات پر مشتمل ہے یہ جوابات فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ نے تحریر کیے ہیں اس میں خواتین سے متعلق چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسائل کا سلیس و مدلل انداز میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ مجموعہ اپنی افادیت کے پیش نظر خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کے لیے بھی نہایت عمدہ اور مفید ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست

 

1

عرض ناشر

 

21

مقدمہ

 

23

عرض مؤلف

 

26

میں ایک باپردہ خاتون ہوں

 

30

کیا گھر میں طوطا اور پرندہ رکھنا جائز ہے

 

33

کیا دوران وضو باتیں کرنا منع ہے

 

33

کیا ریاض الجنہ میں نماز پڑھنے کی  کوئی خصوصیت ہے

 

36

کیا رمضان میں اعتکاف میں عورت طواف کر سکتی ہے؟

 

40

کیا برف سے تیمم کرنا کفایت کر جائے گا

 

45

کیا عورت احرام کی حالت میں موزہ پہن سکتی ہے

 

54

کیا ایک عورت اپنی بہن کے داماد سے پردہ کرے گی

 

59

کیا عورت اپنی مرضی سے والد کی میراث کا حصہ چھوڑ سکتی ہے

 

63

کیا خواب کی تعبیر جاننا ضروری ہے

 

66

کیا ازواج مطہرات آل بیت میں داخل ہیں

 

73

کیا شوہر اپنی بیوی کی نانی کے لیے محرم ہے

 

82

کیا ہم جنات کو دیکھ سکتے ہیں

 

92

کیا مسافر جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز کو جمع کر سکتا ہے

 

95

باپ کا اپنے بیٹے کی سالی سے نکاح کرنے کا حکم

 

102

کیا شہید کی بیوی پر عدت ہے

 

106

کیا عورت نماز جمعہ اور تراویح کے لیے مسجد جا سکتی ہے

 

114

کیا مقلدوں کے چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں

 

128

کیا مسلمان عورت شیعہ کے بچوں کو قرآن پڑھا سکتی ہے

 

133

کیا اولاد کے تمام عملوں کا اجر والدین کو بھی ملتا ہے

 

137

کیا عورت اپنے ہار میں کعبہ کی تصویر لگا سکتی ہے

 

150

میک اپ کی چیزیں فروخت کرنا کیسا ہے

 

159

کیا بیٹی اپنے باپ کے سر کا بوسہ لے سکتی ہے

 

165

کیا وضو کے بعد شرمگاہ پر چھینٹے مارنا مردوں کے ساتھ مخصوص ہے

 

173

کیا سورہ واقعہ کی تلاوت سے فقر و فاقہ دور ہوتا ہے

 

180

کیا عورت لیزر سے ہمیشہ کے لیے بغل کے بال صاف کروا سکتی ہے

 

190

کوئی لڑکی کسی نامحرم کو نکاح کے لیے اپنی دعاؤں میں مانگ سکتی ہے

 

202

کیا شہید کی بیوی دوسرا نکاح کر سکتی ہے

 

211

کیا عورت دانتوں کے گیپ کو ختم کرنے کے لیے کلپ لگائے توجائز ہے

 

221

کیا سونے کے وقت حیض والی عورت وضو کر سکتی ہے

 

232

کیا شوہر کی وفات کے بعد اس کی بیوہ کا پردہ اپنے سسر سے بھی ہوتا ہے

 

244

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6190
  • اس ہفتے کے قارئین 295358
  • اس ماہ کے قارئین 2446233
  • کل قارئین116338233
  • کل کتب8925

موضوعاتی فہرست