#6274

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 4093

فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال و جواب

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2870 (PKR)
(جمعرات 31 دسمبر 2020ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال وجواب ‘‘ 393سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے   مختصر جوابات  پر مشتمل ہے ۔یہ جوابات شیخ مقبول احمدسلفی حفظہ اللہ   نے تحریر کیے ہیں ۔اللہ تعالی  شیخ مقبول احمد سلفی صاحب کی تحقیقی وتصنیفی، دعوتی وتدرسی خدمات کو قبول فرمائے اور ا سےعامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

فہرست موجود نہیں ہے 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70276
  • اس ہفتے کے قارئین 367254
  • اس ماہ کے قارئین 1420754
  • کل قارئین110742192
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست