محمد بن صالح العثیمین

  • نام : محمد بن صالح العثیمین

کل کتب 47

  • 2 #22

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 29157

    ایمان کے بنیادی اصول

    (بدھ 03 دسمبر 2008ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #22 Book صفحات: 84

    علم توحید تمام علوم سے افضلیت اور شرف والا علم ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالی کی عظیم صفات اور بندوں پر اللہ کے حقوق کا علم ہوتا ہے-اسی لیے جب ہم انبیائے کرام کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو ہر نبی کی پہلی دعوت عقیدہ توحید کی درستگی کی ہی  طرف دعوت ہے-یہ کتاب محمد بن صالح العثیمین کی عربی تصنیف تھی جس کو مشتاق احمد کریمی نے اردو قالب میں انتہائی سلیس اور عام فہم انداز میں ڈھالا ہے-مصنف نے اس کتاب میں عقیدے سے متعلقہ بنیادی بحثوں کو بہت ہی اعلی اور شاندار انداز سے بیان فرمایا ہے-جس میں اللہ تعالی پر ایمان،رسل اور ملائکہ پر ایمان ،یوم آخرت اور تقدیر کے خیر وشر پر ایمان کو انتہائی دلنشین انداز سے واضح کیا ہے اس لیے یہ کتاب علماء کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے لیے بھی انتہائی شاندار تحفہ ہے۔
     

  • 3 #35

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 26132

    مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

    (منگل 16 دسمبر 2008ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #35 Book صفحات: 28

    نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور اس کی ادائیگی کے لیے طہارت اور پاکیزگی لازمی امر ہے-کیونکہ اس کے بغیر نماز قبول نہیں ہو گی اور یہ رسول اللہ ﷺ کے ارشاد عالیہ سے ثابت ہے-اور اسی طرح طہارت اور صفائی کو ایمان کا حصہ بتایا گیا ہے اس لیے شریعت نے نماز کی ادائیگی کے لیے بھی طہارت کو لازمی قرار دیا ہے-اس لیے مصنف نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ طہارت و نماز کے مسائل کو بیان کرتے ہوئے ہر بندے کے لحاظ سے تقسیم کو بھی واضح کیا ہے کہ عام انسان کے لیے طہارت حاصل کرنے اور عبادت کو بجا لانے کا انداز اور طریقہ کیا ہو گا اور ایک بیمار اور لاغر انسان کے لیے طہارت اور نماز کے لیے کیا طریقہ کار ہو گا-مصنف نےان تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئےغسل، وضو و تيمم كا طريقه اورنمازکی مسنون کیفیت جس ميں سجدہ سہووغيره کے احکام و مسائل شامل ہیں کے حوالے سے بالدلائل گفتگو کی ہے-
     

  • 4 #305

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 34076

    علم کے آداب

    (اتوار 11 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #305 Book صفحات: 143

    علم ایک نور ہے اور اللہ تعالی کی صفت ہے جس سے ایک طرف جہالت کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں تو دوسری طرف انسان کی چشم بصیرت روشن ہوتی ہے اسی وجہ سے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم‘‘ کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان(مردو عورت)پر فرض ہے۔قارئین کرام صفت علم کے بارےمیں حقائق اور یہ جاننے کےلیے کہ حقیقی علم کونسا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاسکتاہے نیز اس سے متعلقہ دیگر ضروری مباحث ومسائل جیسے علم کی تعریف،اس کے فضائل وثمرات،حصول علم کاشرعی حکم اسی طرح طالب علم کے آداب،تحصیل علم پر معاون اسباب اور ساتھ ہی ساتھ علم حاصل کرنے کے وسائل اور طرق ۔ان سب امورپر مطلع ہونے کےلیے کتاب ہذا آپ کی خدمت میں پیش ہے جو ایک مبتدی(ابتدائی  جماعت کے طالب علم)سے لے کر تعلیم یافتہ طبقے اور خاص طور پر دینی مدارس اور مذہبی حلقوں سے وابستہ سب حضرات کے لیے یکساں مفید ہے۔
     

  • 6 #404

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 16699

    شریعت کے مقرر کردہ فطری حقوق

    (جمعرات 10 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #404 Book صفحات: 80

    شریعت اسلامیہ کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی  ہے کہ اس میں عدل و انصاف کو حددرجہ اہمیت دی گئی ہے۔ عدل و انصاف کا ایک تقاضا یہ ہے کہ ہر صاحب حق کو اس کا حق دیا جائے۔ زیر نظر کتاب میں شیخ صالح العثیمین نے شریعت کے مقرر کردہ تمام فطری حقوق کو یکجا صورت میں پیش کیا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریم ﷺ کے حقوق، اولاد و والدین اور پڑوسیوں و رشتہ داروں کے حقوق وغیرہم شامل ہیں۔ ان حقوق کا تفصیلی تذکرہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک بندہ مسلم کو تمام تر حقوق سے مکمل معرفت حاصل ہو اور احسن انداز میں ان ادائیگی عمل میں لائی جا سکے۔

     

  • 11 #600

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 22554

    کیا یہ بھی حرام ہے ؟

    (جمعرات 11 نومبر 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #600 Book صفحات: 46

    آج لوگوں کے ہاں نیکی اور برائی کے پیمانے بدلتے جا رہے ہیں کتنے ہی ایسے حرام کام ہیں جنہیں گناہ تصور ہی نہیں کیا جاتا اور کتنے ہی ایسے فرائض و احکام ہیں جنہیں چھوڑنے کو معیوب نہیں سمجھا جاتا مثلاً داڑھی منڈوانا، ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانا، تصویر کشی، تمباکو نوشی، موسیقی و رقص و سرود اور غیر مسلم ممالک کی طرف سفر کرنا وغیرہ۔ زیر نظر کتابچہ انہی مسائل پر  مشتمل مختصر مگر جامع رسالہ ہے۔ جسے شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین نے دو کبار مفتیان شیخ عبدالعزیز بن باز اور شیخ محمد بن صالح العثیمین کے فتاوی اور دروس و نصائح سے ترتیب دیا ہے۔ اسے اردو ددان طبقہ کے لیے مولانا عبداللہ رفیق نے سلیس اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

  • 12 #716

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 19927

    فتاوی مکیہ

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #716 Book صفحات: 37

    شیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ سعودی عرب کے نامور عالم اور جلیل القدر فقیہ تھے ۔آپ بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں ،جو آپ کے شجر علمی کا ثبوت ہیں۔زیر نظر کتابچہ حج وعمرہ سے متعلق بعض مسائل کی توضیح پر مشتمل ہے۔اس میں 50سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں ،جن سے اسلامی احکام کا علم ہوتا ہے ۔عوام الناس کے لیے اس کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا،واضح رہے کہ بعض آراء سے اختلاف بھی ممکن ہے ،تاہم استدلال کا ماخذ قرآن وحدیث ہے اس لیے مجموعی طور پر یہ کتابچہ انتہائی قابل قدر ہے۔(ط۔ا)
     

  • 13 #972

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 19637

    یہ اختلاف کب تک ؟

    (ہفتہ 17 جولائی 2010ء) ناشر : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی،بہار
    #972 Book صفحات: 36

    انسانوں میں مسائل ومعاملات کو سمجھنے میں فکرونظر کا اختلاف کچھ اچنبھے کی بات نہیں اس لیے کہ ہر شخص کی سوچ او رفہم وفکر کی صلاحیتیں متفاوت ہیں مزیدبرآں بسااوقات شرعی نصوص میں ایک سے زیادہ معانی کی گنجائش  ہوتی ہے لہذا اختلاف واقع ہوجاتاہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہاختلاف رائے میں رویہ او رانداز کیا ہونا چاہیے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی اختلاف ہوئے لیکن انہوں نے ایک دوسرے کی نیت پر حملہ کیا اور نہ ایک دوسرے کو کافر وفاسق کہا آج بھی اسی بات کی ضرورت ہے کہ اختلاف کو علمی دلائل تک محدود رکھاجائے اور کتاب وسنت کی روشنی میں ان کو حل کرنے کی سعی کی جائے لیکن اسے باہمی بغض ونفرت اور حسدو کینہ کا سبب  نہ بنانا چاہیے زیرنظر رسالے میں اسی نکتے پر زور دیا گیا ہے


     

  • 17 #1175

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 26267

    نماز چھوڑنے والے کا حکم

    (اتوار 02 ستمبر 2012ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #1175 Book صفحات: 76

    دین اسلام میں نمازکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ رسول اکرمﷺنے نماز کی ادائیگی پر بہت زیادہ زور دیا ہے اور نماز چھوڑنے پر بہت سخت وعیدیں فرمائی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اس اہم ترین فریضے سے غافل ہوچکی ہے اور نمازوں کی ادائیگی کا وہ اہتمام نہیں رہا ہے جو اسلام کا تقاضہ ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور تارک نماز کے حکم بارے شیخ صالح العثیمین نے ایک رسالہ ترتیب دیا اسی رسالے کا اردو قالب آپ کےسامنے ہے۔ اردو ترجمہ کرنےکے فرائض ابو شعیب عبدالکریم عبدالسلام مدنی نے ادا کیے ہیں۔ علمائے اسلام کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ نماز کو ترک کرنے والا کافر ہے یا نماز کا انکار کرنے والا۔ شیخ صاحب کا اس سلسلہ میں موقف یہ ہے کہ فقط نماز ترک کرنے ہی سے ایک مسلمان کفر کی سرحدوں میں داخل ہو جاتا ہے اور دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ 71 صفحات پر محیط یہ رسالہ دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل میں نماز چھوڑنے والے کے حکم کا بیان ہے جبکہ دوسری فصل میں نماز چھوڑنے سے مرتد ہونے پر جو احکام مرتب ہوتے ہیں ان کا بیان ہے۔ (ع۔م)
     

  • 18 #1196

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 20704

    نسوانی طبعی خون کے احکام

    (جمعرات 16 اگست 2012ء) ناشر : عبد اللہ حنیف پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ملتان
    #1196 Book صفحات: 91

    فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین کا شمار اس دور کے اکابر فقہا میں ہوتا ہے۔ فتاویٰ کےمیدان میں ان کی مساعی سے اہل علم طبقہ واقف ہے۔ ’الدماء الطبعیۃ للنساء‘ ان کاایک نادر علمی تحفہ ہے۔ بالعموم مستورات حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں۔ کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے آگہی نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے ساتھ شیخ مکرم نے مذکورہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔ اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا حافظ ریاض احمدنے اس قیمتی کتاب کو اردو میں منتقل کر کے اس مشکل کے حل کی سبیل نکالی ہے۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ آیات قرآن اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ جس سے متعلقہ مسائل سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اس کتاب کی افادیت اس لحاظ سے بڑھ جاتی ہے کہ اس میں خواتین کے اہم مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں جن پر ان کے مخصوص احکام کا دارومدار ہے۔ (ع۔م)
     

  • 19 #1605

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6841

    رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

    (جمعرات 01 مئی 2014ء) ناشر : مرکز الامام ابن تیمیہ للبحوث العلمیہ، کراچی
    #1605 Book صفحات: 32

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز او رشیخ صالح العثیمین  کے ایک عربی رسالہ کاترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے شادی بیاہوں پر رواج پائے جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے کہ بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سےان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہار رہے ہیں ۔حقیقت ہے یہ کہ ظاہر ی طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ ا یسے بے...

  • 20 #1621

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6023

    اہل سنت والجماعت کا عقیدہ (اپ ڈیٹ)

    (پیر 05 مئی 2014ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #1621 Book صفحات: 37

    اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔عقیدہ اسلامیہ کی تعلیم وتفہیم کے لیے کئی اہل علم نے چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب '' اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ''سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر کی فصول میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ایک عمدہ کتابچہ ہے ۔مؤلف نے اسے بڑی جانفشانی اور عمدگی سے مرتب کرکے اسے بے حد مفید بنادیا ہے۔ عقیدہ کے حوالےسے وہ تمام معلومات...

  • 21 #1636

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9552

    نوجوان اور الجھنیں

    (منگل 13 مئی 2014ء) ناشر : دار التقوی
    #1636 Book صفحات: 52

    نوجوان کسی بھی قوم وملت اور معاشرے کے اہم ستون اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں،اور اسے ترقی دینے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہ نوجوان ذہنی خلفشار اور مختلف قسم کے نظریاتی اور نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہیں۔جنہیں وہ خود بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حل کرنے کی موششیں کرتے رہتے ہیں ،لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب گمراہی کے راستے پر چل نکلتے ہیں۔نوجوانوں کی انہی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین﷫ نے یہ عظیم الشان کتاب تالیف فرمائی ہے ۔جس میں انہوں نے نوجوان کی الجھنوں،ان کی گمراہی کے اسباب اور پھر اس کا حل بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو نوجوانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)

     

     

  • 22 #1650

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 11198

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار

    (جمعہ 23 مئی 2014ء) ناشر : مؤسسۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمن الخیریۃ
    #1650 Book صفحات: 21

    اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، ا نسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمین نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(ر...

  • 23 #1699

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6630

    مختصر مجالس رمضان

    (ہفتہ 31 مئی 2014ء) ناشر : موسسۃ الحرمین الخیریہ
    #1699 Book صفحات: 96

    رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’مختصر مجالس رمضان‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ مولانا جمیل احمد مدنی نے کیا ہے ۔اس میں مولف نے رمضان المبارک کےتیس دنوں کے حوالے سے رمضان ہی سے متعلقہ تیس موضوعات پر گفتگو کی ہے،جس میں رمضان کی فضیلت،احکام...

  • 24 #1715

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9732

    سجدۂ سہو

    (منگل 03 جون 2014ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #1715 Book صفحات: 28

    یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ آج اکثر مسلمان نماز کے احکام ومسائل اور ارکان و شرائط وغیرہ سے ناواقف ہیں،اور انہیں نماز کے اہم مسائل کا بالکل علم نہیں ہے۔وہ نہیں جانتے کہ اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو انہیں کب اور کس صورت میں سجدہ سہو کرنا چاہئے،سلام سے پہلے کرنا چاہئے یا سلام کے بعد کرناچاہئے۔یا کن کن امور کی غلطی پر سجدہ سہو کیا جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب’’سجدہ سہو‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے عامۃ الناس کے لئے سجدہ سہو سے متعلقہ تمام تفصیلات جمع فرما دی ہیں۔اور مسلک سلف کو واضح کرنے کی سعی مشکور کی ہے،موضوع کی اہمیت کے پیش نظر مولانا مختار احمد ندوی نے اس کا اردو ترجمہ کروا کر اسے طبع کروا دیا ہے۔اللہ تعالی مولف،مترجم اور ناشر کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں شامل فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو اپنی نمازیں درست کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 25 #1826

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6725

    روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل

    (منگل 22 جولائی 2014ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ
    #1826 Book صفحات: 67

    روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے،جو اللہ تعالی نے تقرب الہی کے حصول کے لئے اہل ایمان کو ایک تحفہ دیا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ماہ رمضان کا روزہ ہر عاقل وبالغ شخص پر فرض ہے۔جو شخص اس کی فرضیت کا انکار کرتا ہے وہ مرتد اور کافر ہے۔اس سے توبہ کرائی جائے گی ،اگر وہ توبہ کرلیتاہے اور اس کی فرضیت کا اقرار کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے،ورنہ اسے مرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا جائے گا۔روزہ جہاں تقرب الہی کا ذریعہ ہے ،وہاں متعدد فوائد اور حکمتوں کا بھی حامل ہے۔اس سے انسان کے اندر صبر وتحمل اور برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔غریبوں کی بھوک اور پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان کی زندگی میں ڈسپلن کی تربیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح سے بھوکا آدمی اپنے سامنے بے شمار مشروبات اور ماکولات کی موجودگی کے باوجود ٹائم سے ایک دو منٹ بھی پہلے روزہ افطار نہیں کرتا ہے،بلکہ ٹائم پورا ہونے کا انتظار کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب" روزہ،تراویح اور زکوۃ سے متعلق اہم احکام ومسائل"سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ...

< 1 2 >

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11481
  • اس ہفتے کے قارئین 166867
  • اس ماہ کے قارئین 116038
  • کل قارئین101676554
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست