محمد بن صالح العثیمین

  • نام : محمد بن صالح العثیمین

کل کتب 47

  • 26 #1914

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 14867

    توحید اسماء وصفات

    (جمعرات 04 ستمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #1914 Book صفحات: 220

    ایمان بااللہ کے ارکان میں سے ایک اہم رکن اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا ہے ۔توحید اسماء وصفات توحید کی تین اقسام میں سے ایک مستقل قسم ہے ۔توحید اسماء وصفات کا دین میں مقام ومرتبہ بہت اونچا ہے اور اس کی اہمیت نہایت عظیم ہے۔ انسان کے لیے اس وقت تک مکمل واکمل طریقے سے اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن نہیں ہے جب تک اسے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا علم نہ ہو ۔عقائد کی کتب میں   توحید کی اس قسم پر تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔ او ربعض علماء نے   توحید اسماء وصفات پر الگ سے کتب تحریر کیں ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’توحید اسماء وصفات ‘‘ سعودیہ کے ممتاز عالم دین   فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق انتہائی اہم بنیادی اور زریں قواعد پر مشتمل کتاب ’’ القواعد المثلیٰ فی الاسماء الصفات ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعادت   پاکستان کے ممتاز عالم دین   مولانا عبد اللہ رحمانی﷾ نے حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم ومصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس...

  • 27 #2044

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 34843

    450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف

    (پیر 03 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2044 Book صفحات: 631

    شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں   عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام...

  • 28 #2045

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 27681

    477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق

    (منگل 04 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2045 Book صفحات: 382

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے   پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش   آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے   لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں   گھیرے ہوئے ہیں لوگوں کی اکثریت دیگر احکام ومسائل کی طرح فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے بھی اتنی غافل ہے کہ میاں   کو بیو ی کے حقوق علم نہیں ، بیوی   میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ودینی مسائل کی معرفت وففاہت حاصل کرے تاکہ وہ اپنی عبادات ومعاملات کوشریعت کے مطابق انجام دے سکے   ۔لیکن اگر اسے کسی مسئلے کی بابت شرعی حکم سے واقفیت نہیں ہے تو ایسے علماء سےدینی مسائل پوچھے جو کتاب وسنت کی نصوص پر اعتماد کر...

  • 29 #2047

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 13371

    500 سوال و جواب برائے خریدو فروخت

    (جمعرات 06 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2047 Book صفحات: 456

    اسلامی معاشیات شرعی تجارت کی بنیاد پر قائم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کےحلال کردہ کاموں میں ،معاملات کے شرعی قواعد وضوابط کے مطابق سرمایہ کاری اورتجارت کی جاتی ہے ۔ان قواعد کی بنیاد اس قانون پر قائم ہے کہ معاملات میں اباحت اور حلال ہونا اصل قانون ہے اور ہر قسم کی حرام کردہ اشیاء جیسے : سود وغیرہ سے اجتناب لازمی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا(سورۃ البقرۃ:257)’’ اللہ نے بیع کو حلا ل اور سودکوحرام کیا‘‘ لہذا ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :َا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘ کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عباد...

  • 32 #3875

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5135

    قرآن سے متعلق لوگوں کی بدعتیں

    (بدھ 15 جون 2016ء) ناشر : سلفی دار الاشاعت، دہلی
    #3875 Book صفحات: 75

    دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔ عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے۔ہر میدان میں  کتاب و سنت کی ہی پابندی ضروری ہے۔ صحابہ کرام ﷢  نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ۔ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پیر جمانے شروع کردیئے۔ اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا...

  • 33 #4029

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9114

    ادھار کے معاملات

    (پیر 31 اکتوبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4029 Book صفحات: 45

    اسلام میں جس طرح عبادات وفرائض میں زور دیاگیا ہے۔ اسی طرح اس دین نے کسبِ حلال اورطلب معاش کو بھی اہمیت دی ہے ۔ لہذاہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :َیا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘۔ کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے او راپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہے کہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے۔ ان میں معاشی زندگی کے مسائل او ران کے حل کو خصوصی اہمیت کے ساتھ بیان کیاگیا ہے ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا...

  • 34 #4079

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9457

    تقویٰ کے ثمرات اور سعادت مند زندگی کے اسباب

    (جمعرات 08 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ رشیدیہ سلفیہ سمندری فیصل آباد
    #4079 Book صفحات: 89

    تقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ کو تقوی پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت و احترام وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ ۔ تقویٰ دینداری اور راہ ہدایت پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ بزرگانِ دین کا اولین وصف تقویٰ رہا ہے۔ قرآن پاک متقی لوگوں کی ہدایت کے لیے ہے۔افعال و اقوال کے عواقب پر غوروخوض کرنا تقویٰ کو فروغ دیتا ہے۔اور روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے، خدا ترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی...

  • 35 #4412

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 7116

    بدعت کیا ہے ؟ ( دار البلاغ )

    (جمعرات 20 اپریل 2017ء) ناشر : دار البلاغ، انڈیا
    #4412 Book صفحات: 59

    بدعت کا مطلب بغیر کسی مثال کے کسی چیز کووجود میں لانا ہے ۔ لیکن شریعت کی اصطلاع میں ہر وہ کام جسے ثواب یا برکت کاباعث یا نیکی سمجھ کر کیا جائے لیکن شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہ ہو۔ یعنی نہ تویہ کام خود رسول اللہﷺ نے کیا ہواور نہ ہی کسی کو کرنےکا حکم دیا ،نہ ہی اسے کرنے کی کسی کواجازت دی ۔اس کے برعکس جوکام رسول اللہ ﷺ نے ایک بشرکی حیثیت سے بشری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیے ،آپ ﷺ نے جو وسائل یا ضروریاتِ زندگی استعمال کیں ،دنیاوی امور میں آپ ﷺ نے جو تدبیریں اختیار کیں ان میں قیامت تک نئے وسائل ،نئی چیزیں اورنئے تجربوں سےفائدہ اٹھانا بدعت نہیں۔بدعت کورواج دینا صریحا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور بدعات وخرافات کرنے والے کل قیامت کو حوض کوثر سے محروم کردیئےجائیں گے ۔ جس کی وضاحت فرمان ِنبوی میں موجو د ہے ۔ زیرتبصرہ رسالہ ’’ بدعت کیا ہے؟ ‘‘ سعودی عرب کے نامور عالم دین ومفتی شیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫ کے بدعت کے متعلق تحریر شدہ عربی کتابچہ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ نے اس مختصر کتابچہ میں بدعت کی پہچان ، نقصان اور اس سے اپنےایمان کو کیسے بچانا...

  • 37 #4457

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6273

    تفسیر سورۃ الفاتحہ (العثیمین)

    (بدھ 22 فروری 2017ء) ناشر : توحید خالص ڈاٹ کام
    #4457 Book صفحات: 82

    سورۂ فاتحہ کو الفاتحہ اس لیے کہا جاتاہے کہ اس کے ساتھ قرآن کا آغاز ہوتا ہے اور یہ سورۃ سب سے پہلے نازل ہونے والی کامل سورت ہے۔ اس سورت کے بارے میں علماء کرام فرماتے ہیں کہ: کہ مکمل قرآن کریم کےمجمل معانی کوشامل ہے جس میں توحید، احکام ،جزاء اور بنی آدم کےاختیار کردہ راستوں وغیرہ کا ذکر ہے اسی لیےاسے ’’ام القرآن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس سورت کے بہت سے امتیازات ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسری سورتوں سے ممتاز ہے۔ نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے، نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن (یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص...

  • 38 #4719

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 22942

    مختصر اصول اردو الاصول من علم الاصول

    (منگل 08 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4719 Book صفحات: 115

    وہ علم جس میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال کے مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے او راستنباط کے طریقوں کووضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے ، اس علم کا نام اصول فقہ ہے ۔ اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریرکی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ اصول فقہ کی تاریخ میں بیسویں صدی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ا س دور میں علم اصول فقہ نےایک نئی اٹھان لی اوراس پر کئی جہتوں سے کام کاآغاز ہوا:مثلاًاصول کاتقابلی مطالعہ ،راجح مرجوح کاتعین اور مختلف کتب میں بکھری مباحث کو یک جا پیش کرنےکے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی اسلوب اور سہل زبان میں پیش کرناوغیرہ ۔اس میدان میں کام کرنےوالے اہل علم میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کا بھی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مختصر اصول اردو الاصول من علم الاصول ‘‘ فضیلۃ الشیخ صالح عثیمین ﷫ ن کی اصول فقہ کے موضوع پر جامع کتاب...

  • 39 #6016

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 22695

    القواعد الفقہیہ

    (ہفتہ 08 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6016 Book صفحات: 170

    وہ علم جس  میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال  کے  مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے  معین قواعد کا استخراج کیا جائے  کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے  مجتہد  تفصیلی  دلائل سے احکام  معلوم کرے ، اس علم کا  نام اصول فقہ ہے ۔علامہ  ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے  سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور  فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے قواعد فقہیہ و  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے    کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگرقدیم ا...

  • 40 #6020

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5726

    اسلامی عقیدہ

    (بدھ 12 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6020 Book صفحات: 88

    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے زیر کتاب ’’

  • 41 #6283

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6126

    شرح ارکان ایمان ترجمہ شرح اصول الایمان

    (پیر 15 فروری 2021ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #6283 Book صفحات: 103

    دینِ اسلام عقیدہ،عبادات،معاملات ،سیاسیات وغیرہ کا مجموعہ ہے ، لیکن عقیدہ اور پھر عبادات کامقام ومرتبہ اسلام میں سب سے بلند ہے کیونکہ عقیدہ پورے  دین کی اساس اور جڑ  ہے  ۔اور عبادات کائنات کی تخلیق کا مقصد اصلی ہیں ۔ ایمان کے  بالمقابل کفر ونفاق ہیں  یہ دونوں چیزیں اسلام کے منافی ہیں۔اللہ  تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور  اس کی کتابوں اور اس کے رسول کی تصدیقات  ارکان ایمان ہیں۔قرآن مجیدکی  متعدد آیات بالخصوص سورۂ بقرہ کی ایت 285 اور  حدیث جبریل اور دیگر احادیث میں اس کی صراحت موجود  ہے  ۔لہذا اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں اور اس  کی کتابوں اوراس کی طرف سے بھیجے  ہوئے رسولوں کو   تسلیم کرنا اور یوم حساب پر یقین کرنا کہ وہ آکر رہے گا اور نیک  وبدعمل کا صلہ مل کر رہے  گا۔ یہ امور ایمان کے بنیادی ارکان ہیں ۔ان کو ماننا ہر مومن پر واجب ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’شرح ارکان ایمان ترجمہ شرح اصول الایمان‘‘ شیخ محمد بن صالح العث...

  • 42 #6473

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5788

    احکام حیض و نفاس سے متعلق 60 سوالوں کے جوابات

    (اتوار 05 ستمبر 2021ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6473 Book صفحات: 92

    صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیلی احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ حیض ونفاس سے متعلق60 سوالوں کے جوابات‘‘ شیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  کے  تحریر شدہ عربی  کتابچہ ستون سؤالافي أحكام الحيض والنفاس كا اردو ترجمہ ہے۔یہ مختصر کتاب بنات حوا کےلیے بہترین راہ نما  ہےاس کتاب میں  خواتین کے حیض ونفاس سے متعلق اپنے ان سوالوں کے جوابات موجود ہیں جو عموماً  ان کے  درپیش ہوتے ہیں ۔یہ کتاب اگ...

  • 43 #6567

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 12270

    اصطلاحات حدیث

    (بدھ 15 دسمبر 2021ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6567 Book صفحات: 129

    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’اصطلاحات حدیث‘‘ فضیلۃ الشیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی  اصول  حدیث متعلق آسان فہم کتاب’مصطلح الحديث ‘کا اردو ترج...

  • 44 #6604

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5254

    شیطانی وسوسے

    (جمعہ 21 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6604 Book صفحات: 191

    شیطان سے انسان کی دشمنی آدم  کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی ٰ کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم   کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔ زیر نظر کتاب’’شیطانی وسوسے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن  صالح العثمین  اور فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ  الشائع کی  عربی تصنیف آفة المؤمن الوساوس کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں       شیطان...

  • 45 #6751

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 3588

    عقیدہ اہلسنت والجماعت

    (جمعرات 21 جولائی 2022ء) ناشر : جامعہ علوم الحدیث صدیقیہ للبنات پاکپتن
    #6751 Book صفحات: 68

    اعمالِ  صالحہ کی قبولیت کامدار  عقائد  صحیحہ پر ہے  ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین  مطابق ہے  تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام  انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے  مبعوث فرمایا تو  انہوں نے  سب سےپہلے  عقیدۂتوحید کی دعوت  پیش کی  کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی  ہے   ۔اگر عقیدہ  قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان  جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے  گی۔عقیدہ اسلامیہ کی  تعلیم وتفہیم کے لیے   کئی اہل علم نے  چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’  عقیدہ اہل سنت والجماعت ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین   فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خ...

  • 46 #6907

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 7816

    اصول تفسیر ( عثیمین)

    (بدھ 25 جنوری 2023ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6907 Book صفحات: 115

    اصول ِتفسیر ایسے اصول وقواعد کا نام ہے  جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے  اور اس کےمنشاء ومفہوم کا صحیح ادراک کرسکے ۔ زیر نظر کتاب’’ اصول  تفسیر‘‘فضیلۃ الشیخ  محمد بن صالح العثیمین  رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔ شیخ رحمہ اللہ نے یہ کتاب امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے طلباء  کی آسانی کے لیے    تصنیف کی  جوکہ   اپنے موضوع  میں اختصار کے ساتھ ساتھ  جامعیت کی بھی حامل ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر  محترم جناب پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔(م۔ا) 

  • 47 #6923

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2056

    گاڑیوں کے حادثات اسباب ، اقسام اور احکام

    (ہفتہ 11 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6923 Book صفحات: 21

    انسان کی پوری زندگی کسی نہ کسی قانون سے مربوط ہے، یہ قانون انسان کو صحیح راستہ سے سہولت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچانے میں ممد و معاون ہوتا ہے، اگر قانون اور قانون کی پاسداری نہ ہوتو انسان اور جانوروں میں کوئی امتیاز باقی نہیں رہے گا۔انسانی سہولتوں کے وسائل جیسے جیسے سامنے آتے گئے، علماء اُمت نے اسلامی نقطۂ نظر سے اس پر روشنی ڈالنے کی بھی کوششیں کیں، چنانچہ آج کل تیز رفتار سواریوں کی وجہ سے، جو متعدد اور اندوہناک حادثات پیش آرہے ہیں، ان سے متعلق  بھی علماء   امت نے  شرعی  راہنمائی کی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’گاڑیوں کے حادثات  اسباب، اقسام اور احکام‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کا ٹریفک قوانین کی پاسداری سے  متعلق ایک فتویٰ کا اردو ترجمہ  ہے  جناب محمد سرور صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ٹریفک کے اصول وآداب کے متعلق یہ ایک راہنما تحریر ہے ۔(م۔ا)

< 1 2 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68303
  • اس ہفتے کے قارئین 365281
  • اس ماہ کے قارئین 1418781
  • کل قارئین110740219
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست