#4457

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 6272

تفسیر سورۃ الفاتحہ (العثیمین)

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3690 (PKR)
(بدھ 22 فروری 2017ء) ناشر : توحید خالص ڈاٹ کام

سورۂ فاتحہ کو الفاتحہ اس لیے کہا جاتاہے کہ اس کے ساتھ قرآن کا آغاز ہوتا ہے اور یہ سورۃ سب سے پہلے نازل ہونے والی کامل سورت ہے۔ اس سورت کے بارے میں علماء کرام فرماتے ہیں کہ: کہ مکمل قرآن کریم کےمجمل معانی کوشامل ہے جس میں توحید، احکام ،جزاء اور بنی آدم کےاختیار کردہ راستوں وغیرہ کا ذکر ہے اسی لیےاسے ’’ام القرآن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس سورت کے بہت سے امتیازات ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسری سورتوں سے ممتاز ہے۔ نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے، نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن (یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔ یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر سورۃ الفاتحۃ‘‘ سعودی عرب کی مایہ ناز دو شخصیات فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان﷾ کی سورۃ الفاتحہ کی تفسیر وفوائد پر مشتمل ہے۔ جناب طارق علی بروہی نے اسے اردو دان حضرات کے لیے اردو زبان میں منتقل کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

شیخ صالح العثیمین

 

تعارف سورۃ الفاتحہ

1

تفسیر سورۃ الفاتحہ

 

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

4

الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

13

الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

16

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ

18

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

21

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

26

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

30

شیخ صالح بن فوزان

 

 

 

سورۂ فاتحہ کا مقام و منزلت

37

نماز میں اس کی قرأت کا حکم

37

سورۂ فاتحہ کے نام

41

تعدد آیات

44

استعاذہ (اعوذ باللہ) اور بسملہ (بسم اللہ) کی شرح

47

الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

53

الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ

55

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

58

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

59

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ

63

غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

66

اس سورۃ کی فضیلت میں جو کچھ مروی ہے

70

اس سے مستنبط ہونے والے فوائد

72

سورۂ فاتحہ سے تقلید ثابت کرنے والوں کا رد

75

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45567
  • اس ہفتے کے قارئین 342545
  • اس ماہ کے قارئین 1396045
  • کل قارئین110717483
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست