#1826

مصنف : محمد بن صالح العثیمین

مشاہدات : 7196

روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2010 (PKR)
(منگل 22 جولائی 2014ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ

روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے،جو اللہ تعالی نے تقرب الہی کے حصول کے لئے اہل ایمان کو ایک تحفہ دیا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ماہ رمضان کا روزہ ہر عاقل وبالغ شخص پر فرض ہے۔جو شخص اس کی فرضیت کا انکار کرتا ہے وہ مرتد اور کافر ہے۔اس سے توبہ کرائی جائے گی ،اگر وہ توبہ کرلیتاہے اور اس کی فرضیت کا اقرار کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے،ورنہ اسے مرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا جائے گا۔روزہ جہاں تقرب الہی کا ذریعہ ہے ،وہاں متعدد فوائد اور حکمتوں کا بھی حامل ہے۔اس سے انسان کے اندر صبر وتحمل اور برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔غریبوں کی بھوک اور پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان کی زندگی میں ڈسپلن کی تربیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح سے بھوکا آدمی اپنے سامنے بے شمار مشروبات اور ماکولات کی موجودگی کے باوجود ٹائم سے ایک دو منٹ بھی پہلے روزہ افطار نہیں کرتا ہے،بلکہ ٹائم پورا ہونے کا انتظار کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب" روزہ،تراویح اور زکوۃ سے متعلق اہم احکام ومسائل"سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ مولانا عطاء الرحمن ضیاء اللہ نے کیا ہے۔مولف نے اس کتابچے میں رمضان المبارک جیسے عظیم الشان مہینے میں روزے سمیت کی جانے والی تراویح اور زکوۃ جیسی عبادات کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کیا ہے۔تاکہ عامۃ الناس کو اپنے مسائل کے حل میں آسانی ہوسکے۔اللہ تعالی مولف کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ہمارے لئے مفید بنائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

3

پہلی فصل: روزے کےحکم کے بیان میں

4

دوسری فصل: روزہ کی حکمتوں اور اس کے فوائد کے بیان میں

7

تیسری فصل مریض اور مسافر کے روزے کے حکم کے بیان میں

12

چوتھی فصل مفسدات صیام (روزہ توڑنے والی چیزیں) کے بیان میں

20

پانچویں فصل: تروایح کے بیان میں

27

چھٹی فصل: زکوٰۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں

30

ساتویں فصل: زکوٰۃ کے مصارف کے بیان میں

42

آٹھویں فصل: زکوٰۃ فطر کے بیان میں

48

چند منتخب فتاوے

51

کیفیت زکوٰۃ کے متعلق ایک ضمیہ

57

فہرست موضوعات

67

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18540
  • اس ہفتے کے قارئین 249091
  • اس ماہ کے قارئین 1768164
  • کل قارئین115660164
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست