محمد بن صالح العثیمین

  • نام : محمد بن صالح العثیمین

کل کتب 33

دکھائیں
کتب
  • 1 #16

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 23256

    عقیدہ اہل سنت والجماعت

    (عقیدہ اہل سنت والجماعت) ناشر : دار السلام، لاہور
    #16 Book صفحات: 89

    عقیدہ لفظ عقد سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے گرہ لگانا اور اسلام میں عقیدہ سے مراد وہ معتقدات ہیں جن کا شریعت ہمیں پابند کرتی ہے اور چونکہ عقیدے کا تعلق وحی سے ہوتا ہے اس لیے انسان اپنی مرضی اور قیاس سے عقیدہ وضع نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس کی اجازت ہے-اسی لیے جن گروہوں نے عقیدے کےمعاملے میں اپنی عقل یا قیاس آرائی کو ترجیح دی ہے اہل سنت نے ان کو باطل عقائد کے گروہوں میں شمار کیا ہے اور اہل سنت کے گروہ سے ان کو خارج قرار ديا هى-محمد بن صالح العثيمن نے عقیدے کے موضوع پر اس کتاب میں اہل سنت کے عقیدے کی وضاحت کے ساتھ ساتھ باطل عقائد کا رد بھی فرمایا ہے-اس کتاب کو آٹھ فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے هر فصل میں مختلف علمی بحثیں موجود ہیں جیسا کہ پہلی فصل اهل سنت كے عقیدے کے بارے میں ہے کہ صفت علو،صفت کلام ، استواء پر ایمان اور اسی طرح اللہ تعالی کا نیند ،ظلم ،اونگھ ،غفلت ،اور عاجزی وغیرہ سے پاک ہونا -دوسری فصل میں اسماء و صفات اور سلف صالحین کے عقیدہ کے بارےمیں اور اہل تحریف و تعطیل کے بارے میں تفصیلی بیان ہے -تیسری فصل میں فرشتوں پرایمان لانے کے بارے میں اور البیت المعمور کے بارے میں بیان ہے - چوتھی...

  • 2 #26

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 20991

    ایمان کے بنیادی اصول

    (ایمان کے بنیادی اصول) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #26 Book صفحات: 84

    علم توحید تمام علوم سے افضلیت اور شرف والا علم ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالی کی عظیم صفات اور بندوں پر اللہ کے حقوق کا علم ہوتا ہے-اسی لیے جب ہم انبیائے کرام کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو ہر نبی کی پہلی دعوت عقیدہ توحید کی درستگی کی ہی  طرف دعوت ہے-یہ کتاب محمد بن صالح العثیمین کی عربی تصنیف تھی جس کو مشتاق احمد کریمی نے اردو قالب میں انتہائی سلیس اور عام فہم انداز میں ڈھالا ہے-مصنف نے اس کتاب میں عقیدے سے متعلقہ بنیادی بحثوں کو بہت ہی اعلی اور شاندار انداز سے بیان فرمایا ہے-جس میں اللہ تعالی پر ایمان،رسل اور ملائکہ پر ایمان ،یوم آخرت اور تقدیر کے خیر وشر پر ایمان کو انتہائی دلنشین انداز سے واضح کیا ہے اس لیے یہ کتاب علماء کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے لیے بھی انتہائی شاندار تحفہ ہے۔
     

  • 3 #39

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 19023

    مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

    (مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #39 Book صفحات: 28

    نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور اس کی ادائیگی کے لیے طہارت اور پاکیزگی لازمی امر ہے-کیونکہ اس کے بغیر نماز قبول نہیں ہو گی اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد عالیہ سے ثابت ہے-اور اسی طرح طہارت اور صفائی کو ایمان کا حصہ بتایا گیا ہے اس لیے شریعت نے نماز کی ادائیگی کے لیے بھی طہارت کو لازمی قرار دیا ہے-اس لیے مصنف نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ طہارت و نماز کے مسائل کو بیان کرتے ہوئے ہر بندے کے لحاظ سے تقسیم کو بھی واضح کیا ہے کہ عام انسان کے لیے طہارت حاصل کرنے اور عبادت کو بجا لانے کا انداز اور طریقہ کیا ہو گا اور ایک بیمار اور لاغر انسان کے لیے طہارت اور نماز کے لیے کیا طریقہ کار ہو گا-مصنف نےان تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئےغسل، وضو و تيمم كا طريقه اورنمازکی مسنون کیفیت جس ميں سجدہ سہووغيره کے احکام و مسائل شامل ہیں کے حوالے سے بالدلائل گفتگو کی ہے-
     

  • 4 #314

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 22570

    علم کے آداب

    (علم کے آداب) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #314 Book صفحات: 143

    علم ایک نور ہے اور اللہ تعالی کی صفت ہے جس سے ایک طرف جہالت کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں تو دوسری طرف انسان کی چشم بصیرت روشن ہوتی ہے اسی وجہ سے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم‘‘ کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان(مردو عورت)پر فرض ہے۔قارئین کرام صفت علم کے بارےمیں حقائق اور یہ جاننے کےلیے کہ حقیقی علم کونسا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاسکتاہے نیز اس سے متعلقہ دیگر ضروری مباحث ومسائل جیسے علم کی تعریف،اس کے فضائل وثمرات،حصول علم کاشرعی حکم اسی طرح طالب علم کے آداب،تحصیل علم پر معاون اسباب اور ساتھ ہی ساتھ علم حاصل کرنے کے وسائل اور طرق ۔ان سب امورپر مطلع ہونے کےلیے کتاب ہذا آپ کی خدمت میں پیش ہے جو ایک مبتدی(ابتدائی  جماعت کے طالب علم)سے لے کر تعلیم یافتہ طبقے اور خاص طور پر دینی مدارس اور مذہبی حلقوں سے وابستہ سب حضرات کے لیے یکساں مفید ہے۔
     

  • 5 #358

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 21759

    پردہ

    (پردہ) ناشر : دار السلام، لاہور
    #358 Book صفحات: 48

    عورت کے لئے پردے کا شرعی حکم اسلامی شریعت کا طرہ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت و تکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔اس لئے دختران اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض عین ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں ایک سے زیادہ جگہ پر آیا ہے جس کی تفسیر و تشریح کے لئے فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل بحث کی ہے۔ انہوں نے پردہ کی لاریب شرعی حیثیت کو واجب، مستحب اور متنازعہ مسئلہ بنانے والوں کے دلائل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس کو غیر حقیقت پسندانہ بحث قرار دیا اور ثابت کیا کہ اس قسم کے بودے دلائل قرآن و سنت کے اٹل فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔


     

  • 6 #457

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 12082

    شریعت کے مقرر کردہ فطری حقوق

    (شریعت کے مقرر کردہ فطری حقوق) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #457 Book صفحات: 80

    شریعت اسلامیہ کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی  ہے کہ اس میں عدل و انصاف کو حددرجہ اہمیت دی گئی ہے۔ عدل و انصاف کا ایک تقاضا یہ ہے کہ ہر صاحب حق کو اس کا حق دیا جائے۔ زیر نظر کتاب میں شیخ صالح العثیمین نے شریعت کے مقرر کردہ تمام فطری حقوق کو یکجا صورت میں پیش کیا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق، اولاد و والدین اور پڑوسیوں و رشتہ داروں کے حقوق وغیرہم شامل ہیں۔ ان حقوق کا تفصیلی تذکرہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک بندہ مسلم کو تمام تر حقوق سے مکمل معرفت حاصل ہو اور احسن انداز میں ان ادائیگی عمل میں لائی جا سکے۔

     

  • 7 #712

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 18042

    کیا یہ بھی حرام ہے ؟

    (کیا یہ بھی حرام ہے ؟) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #712 Book صفحات: 46

    آج لوگوں کے ہاں نیکی اور برائی کے پیمانے بدلتے جا رہے ہیں کتنے ہی ایسے حرام کام ہیں جنہیں گناہ تصور ہی نہیں کیا جاتا اور کتنے ہی ایسے فرائض و احکام ہیں جنہیں چھوڑنے کو معیوب نہیں سمجھا جاتا مثلاً داڑھی منڈوانا، ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانا، تصویر کشی، تمباکو نوشی، موسیقی و رقص و سرود اور غیر مسلم ممالک کی طرف سفر کرنا وغیرہ۔ زیر نظر کتابچہ انہی مسائل پر  مشتمل مختصر مگر جامع رسالہ ہے۔ جسے شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین نے دو کبار مفتیان شیخ عبدالعزیز بن باز اور شیخ محمد بن صالح العثیمین کے فتاوی اور دروس و نصائح سے ترتیب دیا ہے۔ اسے اردو ددان طبقہ کے لیے مولانا عبداللہ رفیق نے سلیس اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

  • 8 #917

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 16786

    فتاوی مکیہ

    (فتاوی مکیہ) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #917 Book صفحات: 37

    شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ سعودی عرب کے نامور عالم اور جلیل القدر فقیہ تھے ۔آپ بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں ،جو آپ کے شجر علمی کا ثبوت ہیں۔زیر نظر کتابچہ حج وعمرہ سے متعلق بعض مسائل کی توضیح پر مشتمل ہے۔اس میں 50سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں ،جن سے اسلامی احکام کا علم ہوتا ہے ۔عوام الناس کے لیے اس کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا،واضح رہے کہ بعض آراء سے اختلاف بھی ممکن ہے ،تاہم استدلال کا ماخذ قرآن وحدیث ہے اس لیے مجموعی طور پر یہ کتابچہ انتہائی قابل قدر ہے۔(ط۔ا)
     

  • 9 #1261

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 17283

    یہ اختلاف کب تک ؟

    (یہ اختلاف کب تک ؟) ناشر : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی،بہار
    #1261 Book صفحات: 36

    انسانوں میں مسائل ومعاملات کو سمجھنے میں فکرونظر کا اختلاف کچھ اچنبھے کی بات نہیں اس لیے کہ ہر شخص کی سوچ او رفہم وفکر کی صلاحیتیں متفاوت ہیں مزیدبرآں بسااوقات شرعی نصوص میں ایک سے زیادہ معانی کی گنجائش  ہوتی ہے لہذا اختلاف واقع ہوجاتاہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہاختلاف رائے میں رویہ او رانداز کیا ہونا چاہیے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی اختلاف ہوئے لیکن انہوں نے ایک دوسرے کی نیت پر حملہ کیا اور نہ ایک دوسرے کو کافر وفاسق کہا آج بھی اسی بات کی ضرورت ہے کہ اختلاف کو علمی دلائل تک محدود رکھاجائے اور کتاب وسنت کی روشنی میں ان کو حل کرنے کی سعی کی جائے لیکن اسے باہمی بغض ونفرت اور حسدو کینہ کا سبب  نہ بنانا چاہیے زیرنظر رسالے میں اسی نکتے پر زور دیا گیا ہے


     

  • 10 #1299

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 16417

    اسلام میں بنیادی حقوق

    (اسلام میں بنیادی حقوق) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1299 Book صفحات: 73

    پیش نظر کتاب میں اسلامی حقوق اور اس کے حوالے سے انسانوں کے بنیادی حقوق کا ایک حکمت آموز بیان موجود ہے جسے شیخ صالح العثیمین رحمۃاللہ علیہ نے اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دس ابواب پر مشتمل اس کتاب میں پہلے اسلام میں فطری حقوق کا تصور واضح کیا گیا ہے پھر خالق کائنات کے حقوق کے حوالے سے یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ رب کائنات اس بات کا حق رکھتاہے کہ اس کی ذات، اس کی صفات اور عبادات میں کسی کو شریک نہ کیاجائے۔ توحید کے بعد رسالت کے حقوق کا تقاضا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم میں مسنون اعمال کو اختیار کیا جائے۔ اسی طرح والدین، میاں بیوی، اولاد، رشتہ داروں، ہمسایوں، حکمران اور رعایا، عام مسلمانوں حتیٰ کہ غیر مسلموں تک کے حقوق کی مستند حوالوں سے توضیح و تعیین کی گئی ہے۔ (ع۔ م)
     

  • 11 #1389

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 23266

    فتاوٰی ارکان اسلام

    (فتاوٰی ارکان اسلام) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1389 Book صفحات: 466

    اس وقت آپ کےپیش نظر ’فتاوی ارکان اسلام‘ ہے۔ اس میں عقائد و عبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جوابات فراہم کیے گئے ہیں، جن سے کتاب و سنت اور ادلہ شرعیہ کا مؤقف واضح ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت شاندار ہے، اس کو پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اور تحقیقی ذوق محسوس کرے گا۔ عالم اسلام کے ممتاز محقق اور مفتی علامہ محمد بن صالح العثیمین کو اللہ تعالیٰ نے علمی رسوخ اور زہد و تقویٰ کی جیسی خوبیوں سے نوازا تھا۔ انہوں نے فتاویٰ کی مختصر مگر جامع کتاب میں عقائد و عبادات پر عامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام تر امکانی سوالوں کے ادلہ شرعیہ کی روشنی میں ایسے محکم، مدلل اور دلنشیں جوابات مرحمت فرمائےہیں کہ جن سے قلب ونظر کو طمانیت اور ذوق عمل میں یقین کا عنصر شامل ہو جاتا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا محمد خالد سیف نے کیا ہے جو نہایت سلیس اور جاندار ہے اور کسی بھی موقع پر یہ احساس نہیں ہوتا کہ فتاوی جات اصل میں عربی میں تھے۔   (ع۔م)
     

  • 12 #1511

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 18554

    فتاوی الصیام

    (فتاوی الصیام) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1511 Book صفحات: 134

    روزہ  اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے او راس کسی تشریحات سے متعلق احکام کی صورت میں قرآن و حدیث میں جابجا راہنمائی ملتی ہے۔ قرآن و حدیث کی نصوص کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء کرام نے اپنے اپنے زمانے کے روزوں سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔زیر نظر کتاب  شیخ محمد بن صالح العثیمین اور شیخ عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین سے کئے گئے ان استفسارات و جوابات کا مجموعہ ہے کہ جسے مکتبہ دارالسلام نے اُردو کے قالب میں ڈھال کر شائع کیا ہے ۔ اس کتاب میں روزوں اور اس کے متعلقات کو استفسارات و جوابات کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے۔ تراویح، روزہ اور زکوٰۃ کے بنیادی احکام کے بیان کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں پیش آمدہ مسائل کا حل بھی قرآن و حدیث کی نصوص سے واضح کردیاگیاہے۔(ک۔ط)

    اس کتاب فتاوی الصیام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

  • 13 #1533

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 21606

    نماز چھوڑنے والے کا حکم

    (نماز چھوڑنے والے کا حکم) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #1533 Book صفحات: 76

    دین اسلام میں نمازکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ رسول اکرمﷺنے نماز کی ادائیگی پر بہت زیادہ زور دیا ہے اور نماز چھوڑنے پر بہت سخت وعیدیں فرمائی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اس اہم ترین فریضے سے غافل ہوچکی ہے اور نمازوں کی ادائیگی کا وہ اہتمام نہیں رہا ہے جو اسلام کا تقاضہ ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور تارک نماز کے حکم بارے شیخ صالح العثیمین نے ایک رسالہ ترتیب دیا اسی رسالے کا اردو قالب آپ کےسامنے ہے۔ اردو ترجمہ کرنےکے فرائض ابو شعیب عبدالکریم عبدالسلام مدنی نے ادا کیے ہیں۔ علمائے اسلام کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ نماز کو ترک کرنے والا کافر ہے یا نماز کا انکار کرنے والا۔ شیخ صاحب کا اس سلسلہ میں موقف یہ ہے کہ فقط نماز ترک کرنے ہی سے ایک مسلمان کفر کی سرحدوں میں داخل ہو جاتا ہے اور دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ 71 صفحات پر محیط یہ رسالہ دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل میں نماز چھوڑنے والے کے حکم کا بیان ہے جبکہ دوسری فصل میں نماز چھوڑنے سے مرتد ہونے پر جو احکام مرتب ہوتے ہیں ان کا بیان ہے۔ (ع۔م)
     

  • 14 #1558

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 17805

    نسوانی طبعی خون کے احکام

    (نسوانی طبعی خون کے احکام) ناشر : عبد اللہ حنیف پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ملتان
    #1558 Book صفحات: 91

    فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین کا شمار اس دور کے اکابر فقہا میں ہوتا ہے۔ فتاویٰ کےمیدان میں ان کی مساعی سے اہل علم طبقہ واقف ہے۔ ’الدماء الطبعیۃ للنساء‘ ان کاایک نادر علمی تحفہ ہے۔ بالعموم مستورات حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں۔ کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے آگہی نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے ساتھ شیخ مکرم نے مذکورہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔ اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا حافظ ریاض احمدنے اس قیمتی کتاب کو اردو میں منتقل کر کے اس مشکل کے حل کی سبیل نکالی ہے۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ آیات قرآن اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ جس سے متعلقہ مسائل سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اس کتاب کی افادیت اس لحاظ سے بڑھ جاتی ہے کہ اس میں خواتین کے اہم مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں جن پر ان کے مخصوص احکام کا دارومدار ہے۔ (ع۔م)
     

  • 15 #2069

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2376

    اہل سنت والجماعت کا عقیدہ (اپ ڈیٹ)

    (اہل سنت والجماعت کا عقیدہ (اپ ڈیٹ)) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #2069 Book صفحات: 37

    اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔عقیدہ اسلامیہ کی تعلیم وتفہیم کے لیے کئی اہل علم نے چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب '' اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ''سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر کی فصول میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ایک عمدہ کتابچہ ہے ۔مؤلف نے اسے بڑی جانفشانی اور عمدگی سے مرتب کرکے اسے بے حد مفید بنادیا ہے۔ عقیدہ کے حوالےسے وہ تمام معلومات...

  • 16 #2084

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 3463

    نوجوان اور الجھنیں

    (نوجوان اور الجھنیں) ناشر : دار التقوی
    #2084 Book صفحات: 52

    نوجوان کسی بھی قوم وملت اور معاشرے کے اہم ستون اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں،اور اسے ترقی دینے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہ نوجوان ذہنی خلفشار اور مختلف قسم کے نظریاتی اور نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہیں۔جنہیں وہ خود بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حل کرنے کی موششیں کرتے رہتے ہیں ،لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب گمراہی کے راستے پر چل نکلتے ہیں۔نوجوانوں کی انہی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین﷫ نے یہ عظیم الشان کتاب تالیف فرمائی ہے ۔جس میں انہوں نے نوجوان کی الجھنوں،ان کی گمراہی کے اسباب اور پھر اس کا حل بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو نوجوانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)

     

     

  • 17 #2099

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 3382

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار

    (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار) ناشر : مؤسسۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمن الخیریۃ
    #2099 Book صفحات: 21

    اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، ا نسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمین نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(ر...

  • 18 #2155

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2893

    مختصر مجالس رمضان

    (مختصر مجالس رمضان) ناشر : موسسۃ الحرمین الخیریہ
    #2155 Book صفحات: 96

    رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’مختصر مجالس رمضان‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ مولانا جمیل احمد مدنی نے کیا ہے ۔اس میں مولف نے رمضان المبارک کےتیس دنوں کے حوالے سے رمضان ہی سے متعلقہ تیس موضوعات پر گفتگو کی ہے،جس میں رمضان کی فضیلت،احکام...

  • 19 #2180

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 3063

    سجدۂ سہو

    (سجدۂ سہو) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #2180 Book صفحات: 28

    یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ آج اکثر مسلمان نماز کے احکام ومسائل اور ارکان و شرائط وغیرہ سے ناواقف ہیں،اور انہیں نماز کے اہم مسائل کا بالکل علم نہیں ہے۔وہ نہیں جانتے کہ اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو انہیں کب اور کس صورت میں سجدہ سہو کرنا چاہئے،سلام سے پہلے کرنا چاہئے یا سلام کے بعد کرناچاہئے۔یا کن کن امور کی غلطی پر سجدہ سہو کیا جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب’’سجدہ سہو‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے عامۃ الناس کے لئے سجدہ سہو سے متعلقہ تمام تفصیلات جمع فرما دی ہیں۔اور مسلک سلف کو واضح کرنے کی سعی مشکور کی ہے،موضوع کی اہمیت کے پیش نظر مولانا مختار احمد ندوی نے اس کا اردو ترجمہ کروا کر اسے طبع کروا دیا ہے۔اللہ تعالی مولف،مترجم اور ناشر کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں شامل فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو اپنی نمازیں درست کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 20 #2321

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2839

    روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل

    (روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ
    #2321 Book صفحات: 67

    روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے،جو اللہ تعالی نے تقرب الہی کے حصول کے لئے اہل ایمان کو ایک تحفہ دیا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ماہ رمضان کا روزہ ہر عاقل وبالغ شخص پر فرض ہے۔جو شخص اس کی فرضیت کا انکار کرتا ہے وہ مرتد اور کافر ہے۔اس سے توبہ کرائی جائے گی ،اگر وہ توبہ کرلیتاہے اور اس کی فرضیت کا اقرار کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے،ورنہ اسے مرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا جائے گا۔روزہ جہاں تقرب الہی کا ذریعہ ہے ،وہاں متعدد فوائد اور حکمتوں کا بھی حامل ہے۔اس سے انسان کے اندر صبر وتحمل اور برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔غریبوں کی بھوک اور پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان کی زندگی میں ڈسپلن کی تربیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح سے بھوکا آدمی اپنے سامنے بے شمار مشروبات اور ماکولات کی موجودگی کے باوجود ٹائم سے ایک دو منٹ بھی پہلے روزہ افطار نہیں کرتا ہے،بلکہ ٹائم پورا ہونے کا انتظار کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب" روزہ،تراویح اور زکوۃ سے متعلق اہم احکام ومسائل"سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ...

  • 21 #2429

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4210

    توحید اسماء وصفات

    (توحید اسماء وصفات) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام
    #2429 Book صفحات: 220

    ایمان بااللہ کے ارکان میں سے ایک اہم رکن اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا ہے ۔توحید اسماء وصفات توحید کی تین اقسام میں سے ایک مستقل قسم ہے ۔توحید اسماء وصفات کا دین میں مقام ومرتبہ بہت اونچا ہے اور اس کی اہمیت نہایت عظیم ہے۔ انسان کے لیے اس وقت تک مکمل واکمل طریقے سے اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن نہیں ہے جب تک اسے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا علم نہ ہو ۔عقائد کی کتب میں   توحید کی اس قسم پر تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔ او ربعض علماء نے   توحید اسماء وصفات پر الگ سے کتب تحریر کیں ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’توحید اسماء وصفات ‘‘ سعودیہ کے ممتاز عالم دین   فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق انتہائی اہم بنیادی اور زریں قواعد پر مشتمل کتاب ’’ القواعد المثلیٰ فی الاسماء الصفات ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعادت   پاکستان کے ممتاز عالم دین   مولانا عبد اللہ رحمانی﷾ نے حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم ومصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس...

  • 22 #2570

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 12542

    450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف

    (450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2570 Book صفحات: 631

    شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں   عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام...

  • 23 #2571

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 8866

    477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق

    (477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2571 Book صفحات: 382

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے   پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش   آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے   لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں   گھیرے ہوئے ہیں لوگوں کی اکثریت دیگر احکام ومسائل کی طرح فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے بھی اتنی غافل ہے کہ میاں   کو بیو ی کے حقوق علم نہیں ، بیوی   میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ودینی مسائل کی معرفت وففاہت حاصل کرے تاکہ وہ اپنی عبادات ومعاملات کوشریعت کے مطابق انجام دے سکے   ۔لیکن اگر اسے کسی مسئلے کی بابت شرعی حکم سے واقفیت نہیں ہے تو ایسے علماء سےدینی مسائل پوچھے جو کتاب وسنت کی نصوص پر اعتماد کر...

  • 24 #2573

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5764

    500 سوال و جواب برائے خریدو فروخت

    (500 سوال و جواب برائے خریدو فروخت) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2573 Book صفحات: 456

    اسلامی معاشیات شرعی تجارت کی بنیاد پر قائم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کےحلال کردہ کاموں میں ،معاملات کے شرعی قواعد وضوابط کے مطابق سرمایہ کاری اورتجارت کی جاتی ہے ۔ان قواعد کی بنیاد اس قانون پر قائم ہے کہ معاملات میں اباحت اور حلال ہونا اصل قانون ہے اور ہر قسم کی حرام کردہ اشیاء جیسے : سود وغیرہ سے اجتناب لازمی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا(سورۃ البقرۃ:257)’’ اللہ نے بیع کو حلا ل اور سودکوحرام کیا‘‘ لہذا ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :َا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘ کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عباد...

  • 25 #2750

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2144

    شرح اصول ایمان

    (شرح اصول ایمان) ناشر : دار السلام، لاہور
    #2750 Book صفحات: 120

    عقیدہ کو دین میں وہی اہمیت حاصل ہے جو بنیاد کو عمارت میں اور بیج کو درخت میں ہے ۔ اگر کسی عمارت کی بنیاد ہی ٹیڑھی ہو یا کسی درخت یا پودے کابیج ہی صحت مند نہ ہو تو عمارت عالی شان ہوسکتی ہے اور نہ درخت توانا وتندرست ہوسکتا ہے ۔ دینِ اسلام میں توحید، رسالت ،آخرت ،تقدیر ارکانِ اسلام ، کتب اور فرشتوں پر ایمان کو بھی یہی حیثیت حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’شر ح اصولِ ایمان‘‘ سعودی عرب کے   نامور عالم دین ومفتی شیخ محمدبن صالح العثیمین﷫ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہی موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔قاری کے دل ودماغ تک پہنچنے کےلیے عقلی اور نقلی ہر دو قسموں کےدلائل بڑے ہی دل نشیں انداز میں دیے گئے ہیں۔ اور یہ کتاب حیرت انگیز طور پر اجمال وتفصیل کی خوبیاں لیے ہوئے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عالم وعامی ،مبتدی اور مجتہد دونوں کے لیے مفید ہے۔عام آدمی کےلیے یہ ایمان کی پختگی اور دین کو صحیح نہج پر سمجھنے کا باعث ہے اور عالم کواس میں وہ اشارات ملیں گے جس کی بنیاد پر وہ اپنے مخاطبین کو دلوں تک رسائی کی راہ پاسکتاہے ۔کتاب ہذا کارواں تر...

< 1 2 >

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1371
  • اس ہفتے کے قارئین 9381
  • اس ماہ کے قارئین 54191
  • کل قارئین50242334

موضوعاتی فہرست