اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے اپنے پیروکاروں کی اخلاقی اور روحانی دونوں اعتبا ر سے تربیت کر کے ان کو اس بات کی جانب راغب کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے لئے جہدوجہد کریں بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کریں اور آگے بڑھنے میں مدد کریں ،انکا خیال رکھیں اوراپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں نہ کہ انکے دلوں کودکھی کریں۔قرآن کریم کا موضوع ہی انسان ہے تو اس میں انسان کے لئے ہر حوالے سے احکامات موجود ہیں جس پر وہ عمل کر کے اپنی زندگی کو پرسکون طریقہ کارکے مطابق بسر کر سکتا ہے ۔مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں نے خاص طور پر اس الہامی کتاب کے احکامات پر عمل درآمد کرنا تقریباََ چھوڑ ہی دیاہے جس کی وجہ سے ہم گونا گوں مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔قرآن مجید میں بیان کردہ احکامات ہر دور کے لئے یکساں ہیں ۔یہ طرہ امتیاز اسی آسمانی کتاب کو حاصل ہے کہ اس میں زیر زبر تک کی ہیر پھیر ممکن نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ احکامات پر کسی بھی لمحے انسان عمل کرکے اپنی نجات کو ممکن بنا سکتا ہے۔شرعی احکامات محض ایک دو موضوعات پر مبنی نہیں ہیں بلکہ یہ اُن تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جس سے انسان کو واسطہ پڑتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اللہ کی عبادت علم ویقین کے ساتھ"محترم محمد بن مناور الحنینی کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم قاری محمد اقبال عابد نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے شرعی احکام کی اقسام اوران کا علم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
3 |
احکام شریعت کی اقسام |
|
4 |
قول و عمل سے قبل علم ضروری ہے |
|
5 |
عقیدہ کے بارے میں |
|
13 |
اسلام کو برباد کر دینے والے امور |
|
33 |
طہارت کے احکام |
|
39 |
نماز کے احکام |
|
50 |
نماز کے بعد کے اذکار |
|
63 |
نفلی نمازوں کے بارے میں |
|
67 |
مریض کی طہارت اور نماز |
|
70 |
نماز جمعہ کے احکام |
|
75 |
نماز عیدین کے احکام |
|
77 |
زکوۃ کے احکام |
|
80 |
روزہ کے احکام |
|
85 |
حج اور عمرہ کے احکام |
|
89 |
ضروری اذکار |
|
109 |
امر با لمعروف اور نہی عن المنکر |
|
116 |
جادو اور کہانت |
|
121 |
جائز دم جھاڑ |
|
126 |
زنا اور لواطت کی گندگی |
|
131 |
بدعات اور جشن میلاد |
|
134 |
تعزیت کے لیے بیٹھنا |
|
138 |
سود کی مصیبت |
|
139 |
والدین سے حسن سلوک |
|
141 |
صلہ رحمی |
|
143 |
پڑوسی کے حقوق |
|
145 |
عورتوں کا اظہار زینت |
|
147 |
نشہ آور اشیاء |
|
149 |
غیبت کے خطرات اور اثرات |
|
152 |
لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا |
|
153 |
ڈش وڈیو اور گانے |
|
156 |
اللہ کے احکام کی حفاظت |
|
158 |