#1249

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

مشاہدات : 27891

نبی کریم ﷺ سے محبت اور اس کی علامتیں

  • صفحات: 106
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3180 (PKR)
(پیر 24 ستمبر 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد

کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ نبی کریمﷺ کو پوری مخلوق سے زیادہ محبت نہ کرے۔ آج امت کی بہت بڑی تعداد زبانی طور پر  نبی کریمﷺسے محبت کا دم تو بھرتی ہے لیکن آنحضرتﷺ سےمحبت کی حقیقت، اس کےتقاضوں  اور علامتوں سے غافل ہے۔ نبی کریمﷺ سے محبت کے ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے پنےمخصوص انداز میں زیر نظر کتاب مرتب کی ہے۔ جس میں ان سوالات کےجوابات دینےکی کوشش کی گئی ہے: نبی کریمﷺ سے محبت کا حکم کیا ہے؟ نبی کریمﷺ سے محبت کے دنیا و آخرت میں کیا فوائد ہیں؟ نبی کریمﷺ سے محبت کی کیا علامات ہیں؟ صحابہ کرام آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسےتھے؟ اور ہم آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسے ہیں؟ اس موضوع سے متعلق گفتگو کو تین مباحث میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مبحث اول نبی کریمﷺ کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت، دوسری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کے فوائد و ثمرات اور تیسری اور آخری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کی علامتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مصنف نے تین صفحات پر مشتمل مسلمانان عالم کو ایک تنبیہ کی ہے جس میں انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ ﷺ سے محبت میں کسی بھی طور اعتدال کا دامن ہاتھ نہیں چھوٹنا چاہیے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

9

نبی کریم ﷺ کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت

 

13

نبی کریم ﷺ کی محبت کے ثمرات وفوائد

 

19

نبی کریم ﷺ سے محبت کی علامتیں

 

23

نبی کریم ﷺ کے دیدار اور صحبت کی شدید تمنا

 

27

نبی کریم ﷺ پر جان ومال نچھاور کرنے کی کامل استعداد

 

49

آنحضرت ﷺ کے اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب

 

63

سنت مصطفیٰ ﷺ کی نصرت وتائید کرنا اور شریعت اسلامیہ کا دفاع کرنا

 

75

ایک ضروری تنبیہ

 

91

شان مصطفیٰ ﷺ کے بیان میں راہ اعتدال سے نہ ہٹنا

 

91

مصادر ومراجع

 

97

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35594
  • اس ہفتے کے قارئین 461084
  • اس ماہ کے قارئین 1661569
  • کل قارئین113268897
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست