#940

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

مشاہدات : 23407

دعوت دین کہاں دی جائے؟

  • صفحات: 204
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6120 (PKR)
(اتوار 08 اپریل 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد

پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی سو کے قریب عربی و اردو اور دیگر زبانوں میں تصنیف شدہ کتب کے مصنف ہیں۔ ان کا قلم بظاہر عام سے موضوع کو خاص بنا دیتا ہے۔ ’دعوت دین کہاں دی جائے‘ دیکھنے میں ایک مختصر سا مضمون نظر آتا ہے لیکن پروفیسر صاحب نے اس پر بھی اچھوتے اور نہایت دلچسپ انداز میں 200 سے زائد صفحات لکھ دئیے ہیں۔ انھوں نے تفصیل کے ساتھ ان مقامات کا تذکرہ کیا ہے جہاں پر دعوت حق پہنچانے کے شواہد موجود ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے تقریباً چودہ مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ سب سے پہلے انھوں نے ’قید خانے میں دعوت‘ کے نام سے عنوان قائم کیا ہے اور اس میں حضرت یوسف ؑ کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے مجدد الف ثانی اور جزائر انڈیمان میں مجرم قیدیوں کے قبول اسلام کا احوال لکھا ہے۔ اسی طرح انھوں نے ایوان اقتدار میں، جبل صفا پر، گھروں میں،لوگوں کی مجالس میں دعوت کی طرح متعدد عناوین قائم کرتے ہوئے نبی کریمﷺ کی سیرت سے استنباط کیا ہے اور بہت سے متعلقہ واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ مصنف نے دراصل اہل اسلام کے سامنے اس حقیقت کو آشکار کرنا چاہا ہے کہ دعوت دین مسجد و مدرسہ میں محصور نہیں، بلکہ ہر مناسب جگہ میں ہے۔ (عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

17

کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں

 

18

خاکہ کتاب

 

19

شکر ودعا

 

19

قید خانے میں دعوت دین

 

21

ایوان اقتدار میں دعوت دین

 

32

جبل صفا پر دعوت دین

 

50

یہودیوں کی عبادت گاہ میں دعوت دین

 

53

گھروں میں دعوت دیں

 

58

لوگوں کی مجالس میں دعوت دین

 

82

میلوں اور بازاروں میں دعوت دین

 

87

قریش کے ہاں آنے والے مدنی وفد کو دعوت اسلام دینا

 

99

مکی دور میں موسم حج میں منی وعرفات میں دعوت دین

 

103

حجۃ الوداع میں متعدد مقامات پر وعظ ونصیحت

 

109

راستے میں دعوت دین

 

122

سفر میں دعوت دین

 

139

قبرستان میں وعظ ونصیحت

 

153

قبروں کے پاس سے گزرتے ہوئے تنبیہ وتذکیر

 

168

ہرمناسب جگہ دعوت دینے کےمتعلق ڈاکٹر علی عبدالحلیم کا بیان

 

177

حرف آخر

 

181

خلاصہ کتاب

 

181

اپیل

 

185

مصادر ومراجع

 

187۔193

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33572
  • اس ہفتے کے قارئین 459062
  • اس ماہ کے قارئین 1659547
  • کل قارئین113266875
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست