احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب

احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
سعودی عرب
19 کل کتب
دکھائیں

  • 1 بدعت کی پہچان اور اس کی تباہ کاریاں (منگل 15 جون 2010ء)

    مشاہدات:27332

    اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں یہ اعلان فرمایا ہے کہ میں نےتمہارا دین (اسلام)مکمل کردیا ہے اسے یہ لازمی نتیجہ نکلتاہے کہ اب اس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوسکتی ہے او رنہ ہی اضافہ ورنہ تکمیل دۤین کے کوئی معنی نہیں رہتے لکن شیطان انسلان کو گمراہ کرنے کےلیے مختلف حربے استعمال کرتا رہتا ہے انہی میں سے ایک حربہ ’’بدعت‘‘ کا ہے کہ کسی کام کے بارے میں یہ سمجھ لینا کہ یہ تو بڑا اچھا کام ہے جبکہ قرآن وسنت سے اس کا ثبوت نہ ملتا ہو،اسی کو بدعت کہا جاتا ہے یعنی اسے دین کا کام قرار دے دیا جائے علمائ نے بدعت کو عام گناہوں سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے کہ گناہ سے توبہ کی امید ہوتی ہے لیکن تدعتی تو بدعت کو اچھا اور نیک عمل سمجھ کر سرانجام دیتا ہے وہ اس سے توبہ کیسے کرسکتاہے لہذا ضروری ہے کہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر بدعت سے بچاجائے اس سلسلہ میں جناب عبدالہادی عبدالخالق مدنی کی کتاب انتہائی مفید ہے جس کے مطالعہ سے بدعت کی پہچان اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہی حاصل ہوتی ہے

     

  • 2 استخاره (بدھ 08 جنوری 2014ء)

    مشاہدات:24363

    ہمارے معاشر ے میں شریعت سے لاعلمی اور ناواقفیت کی بناء پر دینی مسائل سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں استحارہ کا مسئلہ بھی انہی میں شامل ہے لوگوں کی لاعلمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دین فروش لوگوں نے اسے ذریعہ معاش بنارکھاہے اوروہ دولت ودنیا کے ساتھ لوگوں کی متاع ایمان بھی چھین رہے ہیں ان حالات میں ای ایسی کتاب کی اشدضرورت تھی جس میں استخارہ کا شرعی تصور اجاگر کیا گیا ہو اور قرآن وسنت کی روشنی میں اس کے صحیح طریقہ کی وضاحت کی گئی ہو زیرنظر کتاب ’’استخارہ‘‘اسی ضرورت کو بحسن خوبی پورا کرتی ہے جس کے مطالعہ سے ایک عام قاری بھی استخارہ کے تمام مسائل سے پوری طرح واقف ہوجاتا ہے اور اسے مزید کسی شے کے دریافت کی ضرورت نہیں رہتی ۔


     

  • 3 معراج رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم (پیر 24 مئی 2010ء)

    مشاہدات:17983

    نبی آخر الزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار آیات و معجزات سے نوازا، ان میں سے ایک اہم اور انوکھا معجزہ واقعۂ معراج ہے۔ درحقیقت یہ مجموعۂ معجزات ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی آیات کبریٰ کا مشاہدہ بھی عظیم تر ہے اور اس میں بہت سے فوائد و اسباق بھی ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے یا تو ضخیم کتب کے اندر ہے یا پھر مستند و غیر مستند اور صحیح و ضعیف و موضوع روایات کی تمیز اور واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق کے بغیر ہے نیز فوائد کے استنباط میں بھی توحید و شرک، سنت و بدعت اور منہج سلف کی تمیز روا نہیں رکھی گئی ہے، الا ماشاء اللہ۔ زیر تبصرہ کتاب میں صرف صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث و آثار ہی کو جگہ دی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
     

  • 4 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اتوار 23 مئی 2010ء)

    مشاہدات:14060

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر سوانح پر مشتمل درجہ چہارم کے طلباء کیلئے ایک بہترین درسی کتاب ہے۔ قاری آسانی سے اس کتاب کے مطالعے سے ایک ہی نشست میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مکمل بنیادی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ انداز بیان ایسا دلنشین ہے کہ ذرا بھی اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ ہمارے دینی مدارس و مکاتب کے نصاب تعلیم میں اس کتاب نے اس عظیم خلا کو پر کر دیا ہے جسے ارباب نظر شدت سے محسوس کرتے تھے۔ سیرت نبوی سے متعلق ہمارے طلبہ و طالبات اور عوام الناس کی معلومات حد درجہ ناقص اور محدود ہیں ۔ اس کتاب کے ذریعہ اسی خلا کو پر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ذمہ داران مدارس سے گزارش ہے کہ اگر یہ کتاب ان کے مدرسہ کے نصاب تعلیم میں اب تک داخل نہیں، تو ازراہ کرم قدردانی کا ثبوت دیجئے اور اس عمدہ تصنیف کو طلباء کے افادہ عام کی خاطر شامل نصاب فرمائیں۔
     

  • 5 اصول دعوت ( عبد الہادی عبد الخالق مدنی ) (جمعرات 14 فروری 2013ء)

    مشاہدات:57799

    کتاب و سنت کے نصوص سے ثابت ہے کہ دعوت دینا فرض ہے اور حسبِ استطاعت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ عصر حاضر میں دین حق کی دعوت کی اہمیت اس وجہ سے بہت بڑھ جاتی ہے کہ تمام گمراہیوں کی دعوت ہر طرف زوروں پر ہے۔ نصرانیت اپنے طور پر اپنی دعوت میں لگی ہوئی ہے۔ منکرین رسالت و آخرت، ملحدین، کمیونزم و شوشلزم اور دیگر منحرف افکار و عقائد کے لوگ اپنی اپنی دعوت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنی دعوت استطاعت بھر دعوت کے کام کو آگے بڑھائے۔ زیر نظر مختصر سا رسالہ اسی لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ اہل اسلام کو دعوت کے اصول و مبادی سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی دعوت میں وہ ہمہ گیریت پیدا ہو جو پورے جہان کو اپنی آغوش میں لے لے۔ مولانا عبدالہادی عبدالخالق اس رسالے کے مصنف ہیں جنھوں نے سب سے پہلے دعوت کا شرعی حکم بیان کرتے ہوئے دعوت کے فضائل پر روشنی ڈالی ہے اس کے علاوہ اسالیب دعوت اور داعی کے اخلاق و اوصاف جیسے مضامین پر عام فہم انداز میں بات کی ہے۔(ع۔م)
     

  • 6 اسلامی حقوق وآداب (جمعہ 22 فروری 2013ء)

    مشاہدات:51763

    دیگر علوم کی با نسبت حقوق و آداب کے علم کی اہمیت و ضرورت بہت زیادہ ہے، کیونکہ اسی سےمعلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے ساتھ کیسا معاملہ کرے اور اپنے والدین کے ساتھ کیا طرز عمل اختیار کرے، نیز دیگر صغیر و کبیر کے ساتھ کیا رویہ اپنائے؟تمام آداب سب کے حقوق جان کر ہی ادا کیے جا سکتے ہیں۔ اسلام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے کہ ایسا اہم علمی باب بیان سے تشنہ نہ رہے، چنانچہ کتاب و سنت میں حقوق و آداب کی بڑی تفصیل آئی ہے اور علمائے کرام نے اس موضوع پر مستقل تصنیفات کی ہیں۔ مولانا عبدالہادی عبدالخالق نے بھی اس نیک کام میں زیر نظر کتابچہ کی صورت میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک نئے اسلوب اور نئے طرز و انداز سے حقوق و آداب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ابتدا میں موضوع سے متعلق چند تمہیدی کلمات لکھے گئے ہیں پھر واجبات و مستحبات کو اختیار کرنے اور اس کے بعد مکروہات و محرمات کو چھوڑ دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ اختصار کی خاطر دلائل ذکر کیے بغیر صرف مسائل کو نقاط کی صورت میں پیش کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔(ع۔م)
     

  • 7 شادی کی رات (ہفتہ 23 فروری 2013ء)

    مشاہدات:136143

    نکاح کرنا نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔ نکاح کے بعد میاں بیوی کا مخصوص تعلقات قائم کرنا  ایک فطری امر ہے۔ شریعت مطہرہ میں اس ضمن میں بھی بہت سی جامع تعلیمات و احکامات موجود ہیں۔ زیر نظر کتابچہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے شادی کی پہلی رات سے متعلق ہے جس میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی کی رہنمائی کے لیے کھلے  انداز میں گفتگو کی گئی ہے۔ کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق کی یہ کوشش اس بناء پر بہت خوش آئند ہے کہ انہوں نے ایک ایسے موضوع پر قلم اٹھا کر لوگوں کیلئے کتاب و سنت کی رہنمائی مہیا کی ہے جس پر لاتعداد مخرب الاخلاق کتابچے، رسائل و جرائد اور مضامین زیر گردش ہیں۔ مصنف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالیٰ کا مقدس کلام اور رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔ یہ کتاب اس لحاظ سے  بھی انتہائی مفید ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس سے مناسب رہنمائی لے سکتے ہیں کیونکہ ہمارے برصغیر میں ایسے مسائل کے متعلق سوال کرتے ہوئے عموماً لوگ جھجک محسوس کرتے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 8 کرامات اولیاء (جمعہ 08 مارچ 2013ء)

    مشاہدات:85478

    اولیائے کرام اللہ تعالیٰ کے ایسے نیک بندے ہوتے ہیں جو ایمان و تقویٰ، پرہیزگاری اور اطاعت الٰہی سے مزین اور آراستہ ہوتے ہیں۔ اولیائے کرام کی کرامات برحق ہیں۔ سلف صالحین اور ائمہ دین و محدثین نے کبھی ان کا نکار نہیں کیا۔ البتہ کرامات اولیا کے نام پر ہر خشک و تر اور غث و سمین کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ زیر مطالعہ کتاب ’کرامات اولیاء‘ کے نام سے اسی لیے وجود میں لائی گئی ہے تاکہ اس حوالے سے پائے جانے والے افراط و تفریط  اور غلط فہمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جس میں کرامات اولیا کو برحق ثابت کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے منکرین کرامات اور عقل پرستوں کی تردید کی گئی ہے۔ اہل حدیث اور سلفی حضرات پر منکر کرامات ہونے کی تہمت کے ازالہ کے ساتھ ساتھ رحمانی و شیطانی کرامات کے درمیان خط امتیاز کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شعبدہ بازی اور کرامت میں فرق واضح کرنے کے لیے کرامات اولیا کے شرائط و ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔ تسکین قلب کے لیے صحیح اور ثابت شدہ کرامات کے چند نمونے پیش کر دئیے گئے ہیں۔ کرامات اولیا کے حوالے سے اردو زبان میں بہت کم کام ہوا ہے مولانا عبدالہادی عبدالخالق شکریہ کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس سلسلہ میں کسی جانبداری کا مظاہرہ کیے بغیر مضمون کو مکمل کردیا ہے۔(ع۔م)
     

  • 9 مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ (ہفتہ 09 مارچ 2013ء)

    مشاہدات:70538

    مسلمانان اہل سنت کا مہدیؑ سے متعلق یہ عقیدہ ہے کہ وہ قیامت کے قریب پیدا ہوں گے، وہ سات سال تک حکومت کریں گے، روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ان کے زمانہ ہی میں حضرت عیسیؑ کا نزول ہوگا۔ حضرت عیسیٰ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے۔ امام مہدی علیہ السلام حضرت عیسیٰ کے ساتھ مل کر دجال کا مقابلہ کریں گے اور اس کو قتل کریں گے۔ زیر نظر کتابچہ میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے متعلق سب سے پہلے ان احادیث کو بیان کیا گیا ہے جن میں امام مہدی علیہ السلام کا صراحت کے ساتھ تذکرہ ہے، اس کے بعد اس ضمن  میں آثار کو جمع کیا گیا ہے اور پھر ان احادیث کو ذکر کیا گیا ہے جن میں امام مہدی علیہ السلام کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن صراحت کے ساتھ نہیں ہے۔ ان تمام احادیث و آثار پر صحت و ضعف کا حکم بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد امام مہدی کے اوصاف، مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کو کیسے پہچانیں؟ کے عنوانات سے مواد موجود ہے اور آخر میں اختصار کے ساتھ چند دعویداران مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کتابچہ کی تیاری میں شیخ عبدالعظیم بستوی کی کتاب ’الأحادیث الواردۃ فی المھدی فی میزان الجرح والتعدیل‘ سے مدد لی ہے۔(ع۔م)
     

  • 10 اللہ کے نزدیک مقبول دین فقط اسلام (ہفتہ 16 مارچ 2013ء)

    مشاہدات:45316

    واقعہ معراج نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد، ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے۔ وہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور، الہٰی معجزہ، صداقت نبوت کی آیت اور نشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت و موعظت اور درس و نصائح کے خزانے سے معمور اور عقیدہ و عمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے۔ لیکن اس سلسلہ میں اردو زبان میں یکجا کتابی شکل میں مواد بہت کم موجود ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ اسی کے پیش نظر مولانا عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کمر ہمت باندھی اور اس موضوع پر زیر تبصرہ کتابچہ مرتب کیا۔ مولانا نے صرف صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث و آثار کو جگہ دی ہے ۔ اس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب ’الاسراء والمعراج‘ سے استفادہ کیا گیا ہے نیز مسائل و فوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف فتح الباری شرح صحیح بخاری سے زیادہ تر فائدہ اٹھایا گیا ہے۔(ع۔م)

    پاسورڈ


ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1468
  • اس ہفتے کے قارئین: 3549
  • اس ماہ کے قارئین: 28077
  • کل قارئین : 47064825

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں