#527

مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

مشاہدات : 67969

اصول دعوت ( عبد الہادی عبد الخالق مدنی )

  • صفحات: 54
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 810 (PKR)
(جمعرات 14 فروری 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب

کتاب و سنت کے نصوص سے ثابت ہے کہ دعوت دینا فرض ہے اور حسبِ استطاعت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ عصر حاضر میں دین حق کی دعوت کی اہمیت اس وجہ سے بہت بڑھ جاتی ہے کہ تمام گمراہیوں کی دعوت ہر طرف زوروں پر ہے۔ نصرانیت اپنے طور پر اپنی دعوت میں لگی ہوئی ہے۔ منکرین رسالت و آخرت، ملحدین، کمیونزم و شوشلزم اور دیگر منحرف افکار و عقائد کے لوگ اپنی اپنی دعوت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنی دعوت استطاعت بھر دعوت کے کام کو آگے بڑھائے۔ زیر نظر مختصر سا رسالہ اسی لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ اہل اسلام کو دعوت کے اصول و مبادی سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی دعوت میں وہ ہمہ گیریت پیدا ہو جو پورے جہان کو اپنی آغوش میں لے لے۔ مولانا عبدالہادی عبدالخالق اس رسالے کے مصنف ہیں جنھوں نے سب سے پہلے دعوت کا شرعی حکم بیان کرتے ہوئے دعوت کے فضائل پر روشنی ڈالی ہے اس کے علاوہ اسالیب دعوت اور داعی کے اخلاق و اوصاف جیسے مضامین پر عام فہم انداز میں بات کی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دعوت کا شرعی حکم

 

5

دعوت کے فضائل

 

10

مضمون دعوت

 

15

اسالیب دعوت

 

21

داعی کا کام دعوت نہ کہ ہدایت

 

32

داعی کے اخلاقی اوصاف

 

37

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11680
  • اس ہفتے کے قارئین 170212
  • اس ماہ کے قارئین 1689285
  • کل قارئین115581285
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست