شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور

  • نام : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 4

  • 1 #2425

    مصنف : ڈاکٹر زاہد منیر عامر

    مشاہدات : 10858

    آئینہ کردار

    (بدھ 25 مارچ 2015ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #2425 Book صفحات: 114

    اخلاقیات کا علم اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود انسان  اس لیےاخلاقی تصورات کو  کاغذ پر  منتقل کرنے کا عمل نیا نہیں لیکن چونکہ  زندگی ہمیشہ آگے بڑھتی ہے اور ہر دور میں اخلاقی تصورات کواجاگرکرنے کی ضرورت ہوتی ہے  اس لیے ہر دور میں اس موضوع پر تصنیف وتالیف کی ضرورت رہتی ہے  خاص طور امت مسلمہ میں کہ جس کے پیغمبر نے اپنی بعثت  کا مقصد مکارمِ اخلاق کی تکمیل کو قرار دیا اورجن کے اخلاقِ کریمانہ کے باعث اہل ِ  عرب نے اسلام قبول کیا اورجہاں بان وجہاں آرا  گئے ۔ زیر نظر کتاب ’’آئنیہ کردار ‘ ٹیلی ویژن کے معروف میزبان  پنجاب یونیورسٹی کے ادبیات کے استاد ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے دینی اور اخلاقی مباحث کو  نہایت خوب صورتی سے  پیش  کیا  ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو  قارئین کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

     

  • 2 #2658

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 13072

    عصر حاضر میں اجتہاد اور اس کی قابل عمل صورتیں

    (منگل 30 جون 2015ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #2658 Book صفحات: 106

    فقہ اسلامی میں اجتہاد کا موضوع بیک وقت نہایت نازک اور نہایت اہم ہے ۔ اجتہاد کی ضرورت ہر دور میں مسلم رہی  ہے  اوردورِ جدید میں اس ضرورت کے بڑھ جانے کا  احساس شدید سے شدید تر ہوتاچلاجارہا ہے ۔ تاہم اس باب میں انتہائی احتیاط کو ملحوظ رکھنا بھی اتناہی ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’عصر حاضر میں اجتہاد  اوراس کی قابل عمل صورتیں ‘‘شیخ زاید اسلامک سینٹر،لاہور،کراچی اور پشاور کی  بیس سالہ تقریبات کے ضمن میں شیخ زائد اسلامک  سینٹر،لاہور کےتحت ’’عصر حاضر میں اجتہاد اور اس کی قابل عمل صورتیں‘‘ کے عنوان سے  ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔اس سیمینار میں  ملک کے نامور علماء اور ارباب فکر نے شرکت فرمائی اور مقالات پیش کیے ۔ ان مقالات میں اجتہاد کے موضوع پر بعض نہایت فکر انگیز نکتے سامنے آئے ۔ان مقالات کی اہمیت کے  پیش نظر  ڈاکٹر حافظ عبد القیوم صاحب نے  محمود احمد غازی،مولانا زاہد الراشدی،ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی اور ڈاکٹر طاہر منصوری کے مقالات کو  مرتب کیا اورشیخ زاید ا...

  • 3 #5506

    مصنف : ڈاکٹر محمد اعجاز

    مشاہدات : 5135

    قید وبند کا اسلامی تصور

    (جمعرات 01 نومبر 2018ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #5506 Book صفحات: 281

    اسلام سراپا رحمت اور شفقت ہے، اس مذہب میں عدل واحسان کی بار ہا تاکید کی گئی ہے اور یہی اس مذہب کی روح ہے، ظلم وزیادتی، ناحق مارپیٹ، ستانا اور کسی کو خواہ مخواہ پریشان کرنا، اس مذہب میں جائز نہیں، اسلام کی نظر میں مرد وعورت امیر وغریب، محتاج اور غنی سب برابر ہیں، کسی کو کسی پر فو قیت حاصل نہیں؛ اس لیے کسی امیر کو غریب کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی صاحبِ طاقت کو بے کس اور کمزوروں پر اپنی طاقت استعمال کرنے کا حق دیا گیا ہے؛ یہاں تک کہ بے زبان جانوروں پر شفقت اور رحمت کا حکم دیا گیا ہے، رسولِ اکرم ﷺ نے اپنے مختلف ارشادات کے ذریعہ جانوروں پر ظلم وزیادتی سے منع فرمایا ہے۔جانور کو مثلہ کرنے، اس پر نشانہ بازی کرنے اور طاقت سے زیادہ بوجھ لادنے سے منع کیا ہے   حتیٰ کہ س کی بھی ممانعت ہے کہ ایک جانور کو دوسرے جانور کے سامنے ذبح کیا جائے؛ تاکہ اسے اپنے ذبح کیے جانے کا احساس اور اس کی تکلیف نہ ہو، اسلام میں جب ایک جانور کے ساتھ اس طرح حسنِ سلوک کی تاکید ہے تو انسان کے ساتھ رحم وکرم کی کس قدر تاکید ہو گی، انسانیت کا احترام جانور کی...

  • 4 #6799

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 3841

    اہل حدیث فکر تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل)

    (جمعہ 23 ستمبر 2022ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #6799 Book صفحات: 302

    مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔ زیرنظرمقالہ بعنوان’’اہل حدیث فکر؛تجزیاتی مطالعہ‘‘پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید صاحب (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور ) کا  وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   شیخ  زید اسلامک سنٹر   ،پنجاب یونیورسٹی(سیشن 2009۔2011ء) میں پیش کر کے ایم  فل کی ڈگری حاصل  کی ۔مقالہ نگار نے  اپنے اس تحقیقی مقالہ کو  چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول اہل  حدیث  کا تاریخ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11528
  • اس ہفتے کے قارئین 170060
  • اس ماہ کے قارئین 1689133
  • کل قارئین115581133
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست