#2658

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 12604

عصر حاضر میں اجتہاد اور اس کی قابل عمل صورتیں

  • صفحات: 106
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2120 (PKR)
(منگل 30 جون 2015ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور

فقہ اسلامی میں اجتہاد کا موضوع بیک وقت نہایت نازک اور نہایت اہم ہے ۔ اجتہاد کی ضرورت ہر دور میں مسلم رہی  ہے  اوردورِ جدید میں اس ضرورت کے بڑھ جانے کا  احساس شدید سے شدید تر ہوتاچلاجارہا ہے ۔ تاہم اس باب میں انتہائی احتیاط کو ملحوظ رکھنا بھی اتناہی ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’عصر حاضر میں اجتہاد  اوراس کی قابل عمل صورتیں ‘‘شیخ زاید اسلامک سینٹر،لاہور،کراچی اور پشاور کی  بیس سالہ تقریبات کے ضمن میں شیخ زائد اسلامک  سینٹر،لاہور کےتحت ’’عصر حاضر میں اجتہاد اور اس کی قابل عمل صورتیں‘‘ کے عنوان سے  ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔اس سیمینار میں  ملک کے نامور علماء اور ارباب فکر نے شرکت فرمائی اور مقالات پیش کیے ۔ ان مقالات میں اجتہاد کے موضوع پر بعض نہایت فکر انگیز نکتے سامنے آئے ۔ان مقالات کی اہمیت کے  پیش نظر  ڈاکٹر حافظ عبد القیوم صاحب نے  محمود احمد غازی،مولانا زاہد الراشدی،ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی اور ڈاکٹر طاہر منصوری کے مقالات کو  مرتب کیا اورشیخ زاید اسلامک سینٹرلاہور  نے دس سال  قبل  اسے کتابی صورت میں  شائع کیا۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کوطباعت کے لیے تیار کرنے والوں اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

1

عصر حاضر میں اجماع اور اس کا طریق کار

 

1

دور جدید میں اجتہاد کی ضرورت اور دائرہ کار

 

23

اجتہاد اور اس کے مناہج و اسالیب

 

39

فقہ کی تشکیل جدید میں اجتماعی اجتہاد کا کردار

 

69

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63338
  • اس ہفتے کے قارئین 360316
  • اس ماہ کے قارئین 1413816
  • کل قارئین110735254
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست