صدر الدین اصلاحی

  • نام : صدر الدین اصلاحی

کل کتب 3

  • 1 #4558

    مصنف : صدر الدین اصلاحی

    مشاہدات : 10879

    اسلام اور اجتماعیت

    (پیر 12 جون 2017ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #4558 Book صفحات: 147

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔اسلام کی اپنی تہذیب،  اپنی ثقافت،  اپنےرہنے سہنے کے  طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان  ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں۔جو چیز کسی قوم کی خاص علامت یا پہچان ہو ،اسلامی اصطلاح میں اسے شعیرہ کہا جاتا ہے،جس کی جمع شعائر ہے۔اسلام میں شعائر مقرر کرنے کا...

  • 2 #6448

    مصنف : صدر الدین اصلاحی

    مشاہدات : 3021

    افادات حضرت شاہ ولی اللہ دھلوی

    (منگل 10 اگست 2021ء) ناشر : امام ولی اللہ اکیڈمی لاہور
    #6448 Book صفحات: 150

    حجۃ اللہ البالغہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات اوراقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔اس کتاب میں تطبیقی انداز اختیار کیا گیا ہے۔نیزاس کتاب میں شاہ ولی اللہ نے اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ہے اور دلیلیں دے کر اسلامی احکام اور عقائد کی صداقت ثابت کی ہے۔اصل کتاب چونکہ عربی میں ہے کئی اہل علم نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہےاوراس کی شرح ،تسہیل وتخلیص کا کام بھی کیا ہے ۔مولانا  صدر الدین اصلاحی صاحب نے ’’افادات حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی‘‘ میں حجۃاللہ البالغہ کےاہم ابواب کا خلاصہ پیش کیا ہے ۔ یہ  کتاب پہلے سید ابو الاعلیٰ مودودی  کی نظرثانی کے ساتھ ’’ماہنامہ ترجمان القرآن ‘‘ میں مضامین کی صورت میں طبع ہوتی رہی بعد ازاں  1944ء اسے...

  • 3 #6691

    مصنف : صدر الدین اصلاحی

    مشاہدات : 2743

    نظام طاغوت سے برات

    (ہفتہ 23 اپریل 2022ء) ناشر : ادارہ نوائے غزوہ ہند
    #6691 Book صفحات: 60

    طاغوت، عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس  کے متعد د معانی ہیں ۔قرآن کریم میں یہ لفظ 8 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ اسلامی اصطلاح میں اس سلسلے میں مزید وسعت ہے۔ طاغوت سے مراد وہ حاکم ہے جو قانون الٰہی کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے ۔ قرآن مجید میں ایک آیت کے حوالے سے ہے کہ جو عدالت طاغوت کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے پاس اپنے معاملات فیصلہ کے لیے، لے کر جانا ایمان کے منافی ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’ نظام طاغوت سے  برأت‘‘ مولانا صدر الدین اصلاحی کے ماہنامہ ’زندگی‘ رام پور ہندوستان نومبر ودسمبر1952ء میں شائع ہونے والے مضمون کی کتابی صورت ہے ۔اس میں طاغوت کی حیثیت مثالوں کے ذریعے بیان کی گئی ہے اور دستور سازی وقانون سازی کی کیا حیثیت ہے؟نظام طاغوت کی خاص ملازمتیں جن سے  نظام کو تقویت ملتی ہے ان کی  کیا حیثیت ہے؟اور اس نظا م میں عام  ملازمتوں کی حیثیت کیسی ہے، کس کو اس نظام میں شامل ہوکر رخصتِ شرعی مل سکتی ہے اور اس کی کیا واقعی صورتیں ہیں ۔(م ۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56816
  • اس ہفتے کے قارئین 353794
  • اس ماہ کے قارئین 1407294
  • کل قارئین110728732
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست