اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔اسلام کی اپنی تہذیب، اپنی ثقافت، اپنےرہنے سہنے کے طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں۔جو چیز کسی قوم کی خاص علامت یا پہچان ہو ،اسلامی اصطلاح میں اسے شعیرہ کہا جاتا ہے،جس کی جمع شعائر ہے۔اسلام میں شعائر مقرر کرنے کا حق صرف اللہ تعالی کو ہے۔اسی لئے شعائر کو اللہ تعالی نے اپنی طرف منسوب کیا ہے۔لہذا مسلمانوں کے لئے صرف وہی تہوار منانا جائز ہے جو اسلام نے مقرر کر دئیے ہیں،ان کے علاوہ دیگر اقوام کے تہوار میں حصہ لینا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام اور اجتماعیت"محترم صدر الدین اصلاحی صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اجتماعیت پر گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
|
5 |
اسلام میں اجتماعیت کا مقام |
|
9 |
اسلام دین فطرت |
|
12 |
دین فطرت ہونے کا واضح تقاضا |
|
15 |
اجتماعیت کی تسلیم شدہ دینی اہمیت |
|
20 |
عمرانی تصور کی زبان سے |
|
21 |
تنظیمی احکام کی زبان سے |
|
23 |
عام اجتماعی ہدایات کی زبان سے |
|
27 |
عبادتوں کے اجتماعی آداب کی زبان سے |
|
30 |
نماز |
|
31 |
زکوۃ |
|
38 |
روزہ |
|
40 |
حج |
|
40 |
اہمیت کی وجہ |
|
43 |
غیر اجتماعی زندگی کے خوفناک نتیجے |
|
43 |
اجتماعی زندگی کے بیش بہا ثمرات |
|
52 |
گوشہ نشین بزرگوں کا مسئلہ |
|
54 |
اسلامی اجتماعیت |
|
57 |
شیرازہ اجتماع |
|
60 |
طریق اجتماع |
|
63 |
اسلامی اجتماعیت کی ہیئت کاملہ |
|
67 |
اسلام اور نظام حکومت |
|
69 |
نظام خلافت کا شرعی وجوب |
|
71 |
خلافت کے حقوق |
|
81 |
طاعت کی حدود |
|
87 |
خلفا کی معزولی |
|
90 |
معزولی کے مسئلے پر تمدنی ارتقا کا اثر |
|
99 |
نظام خلافت کی وحدت |
|
105 |
ملی انتشار میں دینی تقاضے |
|
109 |
نظم اجتماعی کی بحالی کی ضرورت |
|
109 |
نظم اجتماعی کی بحالی کا طریقہ |
|
119 |
گوشہ گیری |
|
131 |
گوشہ گیری کی مشروعیت |
|
131 |
حالات و شرائط |
|
139 |
فیصلے میں احتیاط کی ضرورت |
|
143 |