#2206

مصنف : خلیل احمد حامدی

مشاہدات : 10125

جہاد اسلامی

  • صفحات: 279
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11160 (PKR)
(منگل 30 دسمبر 2014ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

جہاد فی سبیل اللہ ، اللہ کو محبوب ترین اعمال میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے  بیش بہا انعامات جہاد فی سبیل میں شریک ایمان والوں کے لئے رکھے ہیں۔ اور تو اور مومن مجاہدین کا اللہ کی راہ میں نکلنے کا عمل اللہ کو اتنا پسندیدہ ہے کہ اس کے مقابلے میں نیک سے نیک، صالح سے صالح مومن جو گھر بیٹھا ہے ، کسی صورت بھی اس مجاہد کے برابر نہیں ہو سکتا ، جو کہ اپنے جان و مال سمیت اللہ کے دین کی سربلدی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو گرانے کے لئے ، کسی شہہ کی پرواہ کئے بغیر نکل کھڑا ہوا ہوتا ہے۔ذیل میں ہم جہاد فی سبیل بارے کچھ اسلامی تعلیمات اور اس راہ میں اپنی جانیں لٹانے والوں کے فضائل پیش کریں گے۔ جہاد كا لغوى معنی طاقت اور وسعت كے مطابق قول و فعل كو صرف اور خرچ كرنا،اور شرعى معنى اللہ تعالى كا كلمہ اور دين بلند كرنے كے ليے مسلمانوں كا كفار كے خلاف قتال اور لڑائى كے ليے جدوجہد كرناہے۔ زیر تبصرہ کتاب " جہاد اسلامی،قرآن وحدیث کی روشنی میں " محترم خلیل احمد حامدی کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے جہاد کی لغوی واصطلاحی تعریف،جہاد کے مقاصد،جہاد کے فضائل ومسائل،اور جہاد کی اقسام وغیرہ پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔یہ کتاب اپنے اس موضوع پر ایک شاندار اور مفید کتاب ہے ،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

3

عرض ناشر

5

مقدمہ

6

باب 1: مقاصد جہاد

9

باب 2: جہاد کے فضائل

15

باب 3: جہاد فی سبیل اللہ

37

باب 4: جہاد کی فرضیت

63

باب 5: ترک جہاد کے نقصانات

73

باب 6: جہاد کی بیعت

79

باب 7: مالی جہاد

89

باب 8: لسانی جہاد

103

باب 9: غازی سے تعاون

121

باب10: خواتین کا جہاد

127

باب 11: شہادت اور شہید

133

باب 12: عسکری استعداد

153

باب 13: رباط

169

باب 14: اسلامی بحریہ

177

باب 15: اسلامی فوج کی خصوصیات

185

باب 16: جنگ کا نظام

215

باب 17: جنگ کے احکام

235

باب 18: صلوٰۃ خوف

273

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8775
  • اس ہفتے کے قارئین 239326
  • اس ماہ کے قارئین 1758399
  • کل قارئین115650399
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست