#2287

مصنف : فضیلۃ الشیخ مسند القحطانی

مشاہدات : 7904

استقامت فضائل اور درپیش مشکلات

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2600 (PKR)
(جمعرات 05 فروری 2015ء) ناشر : شعبہ طبع و تالیف مرکز المودۃ ڈیرہ غازیخان

استقامت سے مراد اسلام کو عقیدہ ،عمل اورمنہج قرار دے کر مضبوطی سے تھام لینا ہے۔اور  استقامت  اللہ  اوراس کے روسول ﷺ کی اطاعت  کو لازم پکڑنے اوراس پر دوام اختیار کرنے کا نام ہے۔اہل علم نے استقامت کی مختلف تعریفیں کی  ہیں  ۔ سیدنا  حضرت عمرفاروق ر  فرماتے کہ استقامت کامطلب احکامات اور منہیات پر ثابت قدم رہنا  اور لومڑی کی طرح مکر وفریب سے کام نہ لینا یعنی اوامر کےبجالانے  اور نواہی  کے ترک پراستمرار بجالانا  ہے۔امام ابن قیم ﷫ استقامت کے متعلق   تمام اقوال میں تطبیق دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ استقامت ایک ایسا جامع کلمہ ہے جو  توحید اور اوامر ونواہی پر استقامت ،اسی طرح  فرائض کی ادائیگی اللہ  تعالیٰ کی محبت اس کی  اطاعت  وفرماں برداری لازم پکڑنے ،معصیت کوچھوڑدینے  اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی بندگی اختیار کرنے کا نام ہے ۔اللہ تعالیٰ نےنبی کریم ﷺ اور آپ کی امت کو استقامت اختیار کرنے کاحکم بھی دیا ہے ۔ارشادباری تعالیٰ  ہے : فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ(11؍112)اس آیت کریمہ میں  اللہ تعالیٰ نے اپنی نبیﷺ اور ان کے ساتھیوں کویہ حکم دیا ہےکہ وہ ویسی ہی استقامت اختیار کریں جیسی استقامت کا انہیں حکم دیاگیا ہے اور اس سے دائیں بائیں نہ ہٹیں اور نہ ہی اللہ  کی شریعت سے تجاوز کریں۔ زیر نظر کتاب ’’استقامت فضائل اور درپیش مشکلات‘‘ شیخ  مسند القحطانی کی عربی تصنیف الاستقامة فضائلها ومعوقاتها‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔جس میں مصنف  موصوف نے فضائل استقامت اور اس سلسلے میں پیش آنے  والی  مشکلات اور رکاوٹوں کوبیان  کرتے ہوئے   استقامت کی چند تعریفات اوراس کےمختلف معانی  کابھی ذکرکیا  ہے۔محترم   محمد عمران صارم صاحب (مدرس مرکز المودۃ ،ڈیرہ غازی  خان)نےاس کتاب کواردوداں طبقہ کےلیے  اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کتاب  کو اجر عظیم  اور تمام اہل  ایمان کو استقامت عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تفریظ

 

7

مقدمہ

 

9

استقامت

 

12

ضروری تنبیہات

 

19

فضائل استقامت

 

27

دنیا و آخرت میں ان کے لیے بشارت ہے

 

32

خوشگوار زندگی اور حقیقی سعادت

 

35

ولایت اور اللہ کی معیت خاصہ

 

43

رزق کی فراوانی اور مال و عمر میں برکت

 

46

اللہ کا اہل استقامت اور ان کی اولاد کی حفاظت فرمانا

 

50

تزکیہ نفس اور حسن اخلاق

 

54

اعمال اور دعا کی قبولیت کے درجے کا بلند ہو جانا

 

62

دین میں فقاہت اور علم و فہم حاصل کرنا

 

66

اہل قرآن

 

70

کثرت اطاعت

 

77

دعوت الی اللہ کی شدید خواہش

 

80

رعب اور جلال

 

92

رزق کی کشادگی اور زہد

 

96

دوستی اور دشمنی کا معیار

 

100

حسن خاتمہ

 

110

استقامت کی راہ میں حائل رکاوٹیں

 

115

خاتمہ

 

127

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37319
  • اس ہفتے کے قارئین 217814
  • اس ماہ کے قارئین 963978
  • کل قارئین105835099
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست