#4830

مصنف : ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین

مشاہدات : 7910

اجازت طلبی کے آداب و احکام

  • صفحات: 143
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6435 (PKR)
(جمعہ 21 جولائی 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی

اسلام نے محاسن اور اس کی اعلیٰ ترین خوبیوں میں سے سماجی اور معاشرتی آداب اور احکام بھی ہیں‘ جس کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے کے حقوق محفوظ اور ان کی حرمت‘ تقدس اور شخصیت کا احترام باقی ہے اور ہر شخص اپنے دائرہ عمل میں آزاد اور مطمئن ہے‘ ان سماجی احکامات میں سے ’’ استئذان‘‘ گھروں میں داخل ہونے اور کسی سے ملاقات کرنے کے لیے ’’ اجازت‘‘ طلب کرنا ‘‘ شریعت اسلامیہ کا خاص حکم اور ادب ہے۔ اس معاملہ میں  بڑے‘ چھوٹے‘ علماء اور جہلاء‘ سلاطین اور رعایا‘ ماں اور باپ‘ والدین اور اولاد‘ بالغ ونابالغ‘ مردوخواتین اور محرم ونامحرم سب برابر ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسی مسئلے کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اور مصنف نے بڑی تحقیقی نظر سے کتاب وسنت کے جامع احکامات کی ایسی دل نشین تشریح فرمائی ہے کہ یہ اہم ترین مسئلہ بخوبی واضح ہو کر ہر عالم وجاہل کے لیے آسان اور عام فہم ہو گیا ہے۔ اس کتاب کو آسان سے آسان تر لہجے اور زبان میں پیش کیا گیا ہے اور  اس کی فصل اول میں استئذان کی تعریف اور انواع اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسری فصل میں اجازت طلبی  کے احکامات کو بیان کیا گیا ہے اور اوقات خاصہ اور ان کی تخصیص کی وجوہ کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب’’ اجازت طلبی کے احکام ومسائل ‘‘ ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

مقدمہ

13

گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت طلب کرنے کے آداب

17

عام اوقات میں اجازت طلبی کے احکام

17

خاص اوقات میں اجازت طلبی کے احکام

18

گھر میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا

20

سلام کا جواب اچھی طرح دینا

20

واپس ہوتے وقت اجازت طلب کرنا

21ٍ

تمہید

22

اجازت طلب کرنے کی اہمیت اور زندگی میں اس کے اثرات

22

پہلی فصل: اذب کی تعریف اور اس کی شکلیں

27

پہلی بحث: اذن کی لغوی تعریف

27

اجازت طلبی کی قسمیں

31

دوسری بحث: اجازت طلبی کے طریقے اور اس کے الفاظ

35

اجازت لینے کے الفاظ

35

بار بار سلام کرنا اور اجازت طلب کرنا

37

کس طرح اجازت طلب کی جائے

39

جاری ہے۔

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30054
  • اس ہفتے کے قارئین 455544
  • اس ماہ کے قارئین 1656029
  • کل قارئین113263357
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست