حکیم مدثر محمد خاں

  • نام : حکیم مدثر محمد خاں

کل کتب 3

  • 1 #6995

    مصنف : حکیم مدثر محمد خاں

    مشاہدات : 2162

    ڈینگی بخار اسباب ، علامات ، علاج

    (منگل 09 مئی 2023ء) ناشر : دی اسلامک ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر فیصل آباد
    #6995 Book صفحات: 59

    ڈینگی بخار ڈینگی وائرس (مچھروں) کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے ۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے ۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہے اس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ ڈینگی بخار ‘‘حکیم مدثر محمود خاں صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اسلامی اور طبی نقطۂ نگاہ سے ڈینگی بخار کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈینگی بخار کی تعریف اور مرض اسلامی کی نظر میں ،علاج اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ دینی اعتبار سے راہنمائی کرتے ہوئے قرآنی آیات اور مسنون دعائیں بھی تحریر کر دی ہیں ۔ (م ۔ ا)

  • 2 #7322

    مصنف : حکیم مدثر محمد خاں

    مشاہدات : 1050

    عید الاضحٰی و قربانی

    (پیر 17 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7322 Book صفحات: 100

    اللہ تعالی ٰ نے امت محمدیہ کو خوشی کے دو دن ( عید الاضحیٰ اور عید الفطر ) عطا فرمائے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے عیدین کے مواقع پر اپنی امت کو کھلا نہیں چھوڑا بلکہ ان ایام کو گزارنے کے احکام و مسائل بھی واضح فرمائے ہیں، جن پر عمل کرنے کی صورت میں دنیا و آخرت میں کامیابی کی خوش خبری بھی سنائی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول کریم ﷺ کی سنت کے مطابق یہ ایام گزارے۔ زیرنظر کتاب ’’عید الاضحیٰ و قربانی ‘ محترم حکیم مدثر محمد خان کی کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلا حصہ ’’عید الاضحیٰ‘‘ اور دوسرا حصہ ’’مسائل قربانی ‘‘ سے متعلق ہے دونوں حصوں میں آیات قرآنی ،احادیث رسولﷺ، صحابہ کرام کے اقوال و افعال اور علمائے امت کی تحریرات سے استفادہ کر کے عید الاضحیٰ و مسائل قربانی کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 3 #7412

    مصنف : حکیم مدثر محمد خاں

    مشاہدات : 1226

    بیاض محمدی مع علاج الامراض

    (اتوار 20 اکتوبر 2024ء) ناشر : ادارہ طبیب حاذق شاہدولہ روڈ گجرات
    #7412 Book صفحات: 215

    انسان کو بیماری کا لاحق ہونا من جانب اللہ ہے اور اللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نے معلوم کر لی اور کسی نے نہ کی‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’بیاض محمدی مع علاج الامراض‘‘حکیم مدثر محمد خاں صاحب کی کاوش ہے۔فاضل نے اس کتاب میں جہاں قیمتی اور محنت طلب مجربات کو شامل کیا وہاں نہایت سہل الحصول، قلیل الاجزاء اور کثیر الفوائد کم قیمت نسخہ جات بھی اس کتاب میں درج کیے ہیں ۔کتاب کے آخر میں ’’قانون مفرد اعضاء‘‘سے روشناس کرانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ (م ۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14312
  • اس ہفتے کے قارئین 172844
  • اس ماہ کے قارئین 1691917
  • کل قارئین115583917
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست