جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال

  • نام : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
  • ملک : نیپال

کل کتب 5

  • 1 #7076

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1928

    چند آسان عبادتیں

    (منگل 01 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7076 Book صفحات: 18

    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالک اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر آنے، الغرض ہر کام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں۔ بہت سے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’چند آسان عبادتیں‘‘محمد مصطفیٰ کعبی ازہری کی کاوش ہے اس مختصر کتابچہ میں انہوں نے سیدنا آدم، سیدنا ابراہیم، سیدنا داؤد، سیدنا شعیب، سیدنا یونس،سیدنا زکریا، سیدنا نوح، سیدنا یوسف، سیدنا سلیمان ،سیدنا موسیٰ علیہم الصلاة والسلام کی دعاؤں کے علاوہ چند مسنون ادعیہ و اذکار باحوالہ درج کیے ہیں ۔(م۔ا)

  • 2 #7082

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1505

    دعاء قربانی کی تحقیق

    (پیر 07 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7082 Book صفحات: 10

    قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل ترین اعمال میں سے ہے۔ نبیﷺ کا فرمان ہے: ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بھی عبادت تب ہی قابل قبول ہوتی ہے جب اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ تمام اہل اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ۔ عبادات میں سے اہم عبادت عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ذبح کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے معاشرے میں بہت سی کوتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور دعاء قربانی پڑھنے میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ دعاء قربانی کی تحقیق‘‘ جناب مفتی محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کی کاوش ہے جو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تحریر کی ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے اور اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے قربانی کے جانور کو ذبح کروائے تو جا...

  • 3 #7085

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1873

    انسانوں میں سے افضل کون ہے ایک تحقیقی جائزہ

    (جمعرات 10 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7085 Book صفحات: 22

    معاشرے میں ’’بہترین شخص‘‘ کے لقب کا مصداق کسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ ظاہر ہے، اس سوال کا جواب ہر شخص اپنے ذوق، نقطۂ نظر اور سوچ کے مطابق الگ الگ دے گا، لیکن اس سوال کا شاندار اور جامع جواب وہ ہو گا جو رسول اللہﷺ کی جانب سے دیا گیا ہو، آپ ﷺ کی نظر میں: ”بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھتا اور سکھاتا ہے‘‘ (سنن ابو داؤد: 1452)۔ ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے‘‘(جامع ترمذی: 3895)۔ اسی طرح کچھ اور لوگوں کے بارے میں بھی احادیث نبویہ میں "خَيْرُكُمْ" کے الفاظ وارد ہوئے ہیں ۔ جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ ا...

  • 4 #7102

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1342

    عیب دار جانور کی قربانی

    (اتوار 27 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7102 Book صفحات: 18

    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔ کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ محترم جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’ عیب دار جانور کی قربانی ‘‘ میں جن عیوب والے جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں ہے انہیں احادیث کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 5 #7122

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1099

    قربانی سے پہلے چمڑے کی رقم وصول کرنا

    (اتوار 17 ستمبر 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7122 Book صفحات: 15

    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔ کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ محترم جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’ قربانی سے پہلے چمڑے کا رقم وصول کرنا ‘‘میں قربانی سے متعلقہ شرعی احکام دلائل کی روشنی میں بیان کیے ہیں اور یہ ثابت کیا ہے کہ قربانی سے پہلے چمڑے کی رقم وصول کرنا جائز نہیں ۔ (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19636
  • اس ہفتے کے قارئین 445126
  • اس ماہ کے قارئین 1645611
  • کل قارئین113252939
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست