#7085

مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

مشاہدات : 1896

انسانوں میں سے افضل کون ہے ایک تحقیقی جائزہ

  • صفحات: 22
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 880 (PKR)
(جمعرات 10 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال

معاشرے میں ’’بہترین شخص‘‘ کے لقب کا مصداق کسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ ظاہر ہے، اس سوال کا جواب ہر شخص اپنے ذوق، نقطۂ نظر اور سوچ کے مطابق الگ الگ دے گا، لیکن اس سوال کا شاندار اور جامع جواب وہ ہو گا جو رسول اللہﷺ کی جانب سے دیا گیا ہو، آپ ﷺ کی نظر میں: ”بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھتا اور سکھاتا ہے‘‘ (سنن ابو داؤد: 1452)۔ ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے‘‘(جامع ترمذی: 3895)۔ اسی طرح کچھ اور لوگوں کے بارے میں بھی احادیث نبویہ میں "خَيْرُكُمْ" کے الفاظ وارد ہوئے ہیں ۔ جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ انسانوں میں سے افضل کون ہے ایک تحقیقی جائزہ‘‘ میں ان احادیث کو مع اردو ترجمہ باحوالہ جمع کیا ہے، جن احادیث مبارکہ میں "خَيْرُكُمْ" کے الفاظ وارد ہوئے ہیں ۔ (م۔ا)

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں ہے

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50919
  • اس ہفتے کے قارئین 99931
  • اس ماہ کے قارئین 2171848
  • کل قارئین113779176
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست