ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

  • نام : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

کل کتب 4

  • 1 #1401

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 11919

    عیدین کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 31 اگست 2013ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #1401 Book صفحات: 195

    دین اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے ۔ جو اہل اسلام کی اعتقادات و عبادات ، خوشی و غمی  نجی ومعاشرتی زندگی میں کامل رہنمائی کرتا ہے ۔ اس لئے چاہیے تو یہ تھا کہ ہر معاملہ میں شریعت سے رہنمائی لی جاتی ۔ لیکن خوشی اور غم خاص طور پر دو ایسی چیزیں ہیں جن میں شریعت اسلامیہ کی حدود و قیود اور اسوہء رسول کی کوئی پروا نہیں کی جاتی ۔ اور ان دو معاملات میں لوگ حد سے  زیادہ  افراط کا شکار ہیں ۔ خوشی و فرحت کے لمحات کو تہذیب و ثقافت اور نجی معاملات کا نام دے کرحیا باختہ ، بے ہودہ اور شریعت سے متصادم ایسے افعال سرانجام دیے جاتے ہیں جن کی کسی  مسلمان سے امید نہیں کی جا سکتی ۔ خوشی اور غم کی کیفیت میں بھی مسلمان کا معاملہ کفار و مشرکین اور بےدین لوگوں سے یکسر مختلف ہے ۔ یہ شریعت کا پابند اور اسلامی روایات کا امین  ہے ۔ چونکہ عیدالفطر اور عیدالضحی اہل اسلام کے مذہبی تہوار اور خوشی کے دن ہیں ۔ تو خوشی کے  ان پرمسرت لمحات  میں شریعت کی پابندی ملحوظ رکھی جائے اور ان ایام میں شریعت کے احکام  اور سنت نبوی ﷺ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان پرمسرت ل...

  • 2 #1654

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 8412

    مثالی گھر

    (بدھ 28 مئی 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #1654 Book صفحات: 500

    انسان کے لیے گھر اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے او ر اللہ تعالی نے کتاب ِمبین میں گھر کی سہولت کی دستیابی کواپنا انعام قرار دیا ہے ۔انسان جب اپنے چاروں اطراف نظر دوڑائے تو کتنے ہی لوگ ایسے نظر آئیں گے ، جو گھر جیسی نعمت سے محرومی کی وجہ سے سڑکوں کے کنارروں اور پارکوں میں پڑے راتیں بسر کرتے ہیں یا چھت کی عدم دستیابی کے سبب خیموں میں زندگی کے دن گزار نے پر مجبور ہیں ۔ ایسی صورت میں گھر کی سہولت جیسی نعمت کا احساس دو چند ہوجاتا ہے اوراس نعمت غیر مترقبہ پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔چونکہ گھر کا میسر آنا انسان کے لیے سعادت مندی کی علامت او راللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس اعتبار سے گھر کے سر پرست پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن پرعمل پیرا ہو کر وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے نجات کاساماں کرسکتا ہے او ر روز ِقیامت اپنی مسؤلیت سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے ۔گھریلو معاملات کی اصلاح اور اولاد ووغیرہ کی دینی واخلاقی تربیت گھر کےسر پرست کی ذمہ داری ہے ۔زیر نظر کتا ب''مثالی گھر'' مولانا فاروق رفیع ﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کی تصنیف ہے...

  • 3 #1723

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 16339

    حصن المسلم ( فاروق رفیع )

    (منگل 01 جولائی 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #1723 Book صفحات: 178

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امت مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے د...

  • 4 #1809

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 25055

    قربانی اور عقیقہ کے مسائل

    (جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #1809 Book صفحات: 210

    قربانی وہ جانور  ہے  جو  اللہ  کی راہ میں  قربان کیا جائے  اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ  تعالیٰ کاقرب حاصل کیا  جائے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی  سے  قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن  مجید میں  حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی  کا  واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے  ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ  کواتنا پسند آیا  کہ اس  عمل کوقیامت تک کےلیے  مسلمانوں کے لیے  عظیم سنت قرار  دیا گیا۔ قرآن  مجید نے بھی  حضر ت ابراہیم  ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر  اہلِ اسلام کواس  اہم عمل کی خاصی تاکید ہے  اور نبی کریم  ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور  قرآن احادیث میں  اس کے  واضح  احکام ومسائل اور تعلیمات  موجو  د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ  میں  کتاب الاضاحی  کے نام  سے ائمہ محدثین  فقہاء نے  باقاعدہ ابواب بن...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48361
  • اس ہفتے کے قارئین 345339
  • اس ماہ کے قارئین 1398839
  • کل قارئین110720277
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست