#1723

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

مشاہدات : 16212

حصن المسلم ( فاروق رفیع )

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3560 (PKR)
(منگل 01 جولائی 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امت مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں  سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی  ’’حصن المسلم‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  جسے  قبول  عام حاصل ہے۔اس کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔لیکن  تحقیق وتخریج  کے  اعتبارسے ان میں کافی سقم باقی تھا۔زیر نظر’’ حِصن المسلم ‘‘ کا نسخہ  مولانا  فا روق رفیع﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کا ترجمہ ،تحقیق وتخریج شدہ ہے ۔مترجم موصوف نے  اس  کتاب میں  مکمل  تحقیق وتخریج کے  علاوہ  مفید اضافے بھی کیے ہیں۔فنِ حدیث،جرح وتعدیل کے ماہر مولانا  ابو سیف  حافظ جمیل احمد ﷾(مدرس  جامعہ الدعوہ الاسلامیہ ،مریدکے ،فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی کتاب ہذا پر نظر ثانی  سے اس کتاب کی  افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے  لیے مفید بنائے اور مترجم ومحقق کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

15

ذکر کے فضائل

 

18

نیند سے بیدار ہونے کے اذکار

 

25

کپڑا پہننے کی دعا

 

30

کپڑا اتارنے کی دعا

 

33

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

 

33

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

 

34

وضو کے شروع کی دعا

 

34

گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں

 

36

مسجد کی طرف جانے کی دعا

 

38

اذان کے اذکار

 

40

نماز کے اذکار

 

48

رکوع کی دعا

 

50

سجدے کی دعائیں

 

53

سجدہ تلاوت کی دعا

 

56

سلام کے بعد اذکار

 

65

نماز استخارہ کی دعا

 

71

صبح و شام کے اذکار

 

73

سونے کے اذکار

 

87

رات بے چینی کی حالت میں کروٹ بدلنے کی دعا

 

94

قنوت وتر کی دعا

 

96

بادشاہ کے ظلم سے خوف کی دعا

 

103

قرض سے چھٹکارے کی دعائیں

 

106

جس سے گناہ ہو جائے وہ کیا کرے

 

108

نماز جنازہ کی دعائیں

 

117

بچے کی نماز جنازہ کی دعا

 

119

آندھی چلتے وقت کی دعا

 

123

بارش کے نزول کے وقت کی دعا

 

126

مہمان کی میزبانی کے لیے دعا

 

131

شادی شدہ کے لیے دعا

 

135

غصے کے وقت کی دعا

 

137

کفارہ مجلس کی دعا

 

139

شرک سے خوف کی دعا

 

142

سفر کی دعا

 

145

بوقت صبح مسافر کی دعا

 

150

کافر کے سلام کا جواب

 

155

رات کتوں کی آواز سن کر دعا

 

155

یوم عرفہ کی دعا

 

160

گھبراہٹ کے وقت کی دعا

 

163

توبہ و استغفار

 

165

مختلف نیکیاں اور جامع آداب

 

174

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21332
  • اس ہفتے کے قارئین 85010
  • اس ماہ کے قارئین 659057
  • کل قارئین109980495
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست