#5765

مصنف : حافظ محمد سعد اللہ

مشاہدات : 9749

اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری

  • صفحات: 722
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18050 (PKR)
(پیر 29 اپریل 2019ء) ناشر : عکس پبلیکیشنز لاہور

اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام دینِ امن وسلامتی ہے اور یہ معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور رنگ و نسل سے ہو ، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت عطا کرتا ہے ۔ ایک اسلامی ریاست میں آباد غیر مسلم اقلیتوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر بالعموم اور اسلامی ریاست پر بالخصوص فرض ہے ۔ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں عہد رسالت مآب ﷺاور عہد خلفاے راشدین میں کیا گیا اس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی. حضور ﷺنے اپنے مواثیق، معاہدات اور فرامین کے ذریعے اس تحفظ کو آئینی اور قانونی حیثیت عطا فرما دی تھی۔جس کی تفصیلات کتب تاریخ وسیر اورکتب فقہ میں موجود ہے ۔ زیر نظرکتاب ’’اسلامی ریاست  اور  غیرمسلم شہری ‘‘ ڈاکٹر  حافظ محمد سعد  اللہ(ایڈیٹر شبعہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی ،لاہور )  کے جامعہ  پنجاب میں  ڈاکٹریٹ کے لیے  پیش کے گئے تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے  فاضل مصنف نے پورے دلائل اور تاریخی  شہادتوں  اور تقابلی    مطالعہ سے  اسلامی ریاست میں غیر مسلم رعایا کے تمام بینادی حقوق کے بارے میں اسلام کی فراخدلانہ اور منفرد تعلیمات کو  یکجا کر کے  پیش کیا  ہے۔اور اسلام کے عالمی غالبہ کے زمانے  میں بعض اوقات اسلامی حکومتوں کی طرف سے غیر مسلم رعایا پر لباس کی ہیئت اور سواری وغیرہ کے معاملے میں جو پاپندیاں لگائی جاتی رہیں صاحب کتاب نے  ان کی حقیقت پرروشنی ڈالتے ہوئے  تمام  شکوک وشبہات کا ازالہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں غیرمسلموں کے حقوق کے حوالے  سے مستشرقین کی طرف سے عاید کیے گئے  اہم اعتراضات کا مفصل اور مدلل جواب  دینے  کے ساتھ ساتھ  ان کا تجزیاتی جائزہ بھی لیا ہے ۔یہ کتاب غیر مسلموں کےحقوق کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی بہت اچھی تحقیقی دستاویز  ہے  جس  کی بنیاد اصلی  فقہی مآخذ اور بطور خاص برصغیر پاک وہند کے ہم  عصر  علماء کے جدید افکار ونظریات پررکھی گئی ہے  اللہ تعالیٰ  صاحب  کتاب کی  اس اہم تحقیقی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

باب اول: اسلامی ریاست کے مقاصد اور رعایا کے ساتھ تعلقات کے بنیادی اصول

 

پہلی فصل: اسلامی ریاست کے قیام کا مقصد

13

دوسری فصل: حکومت اور رعایا کے تعلق کی نوعیت

21

تیسری فصل: اسلامی ریاست اور رعایا کے تعلقات کے بنیادی اصول

29

باب دوم: حقوق انسانی اور اسلام

 

پہلی فصل: حقوق کا معنی اور اقسام

85

دوسری فصل: حقوق انسانی کی اہمیت وعظمت

97

تیسری فصل: حقوق انسانی کی قطعیت وابدیت

109

چوتھی فصل: تحفظ حقوق کے لیے فکری ونظریاتی تربیت

117

پانچویں فصل: تحفظ حقوق کے لیے عملی اقدامات

125

باب سوم: اسلامی نظریاتی ریاست اور غیر مسلم

 

پہلی فصل: اسلامی ریاست کی تعریف

139

دوسری فصل: اسلامی میں مسلم اور غیر مسلم کی تقسیم

135

تیسری فصل: عقائد کی بنیادپر غیر مسلموں کی اقسام اور اسلامی نقطہ نظر

155

چوتھی فصل: عملی رویہ کے اعتبار سے غیر مسلموں کی مختلف اقسام اور اسلامی ریاست

161

پانچویں فصل: عقد ذمہ کی تعریف اور آئینی حیثیت

173

چھٹی فصل: عقد ذمہ کا حکم مشروعیت کی حکمت اور شرائط

189

باب چہارم: غیر مسلموں کے سماجی وتمدنی حقوق

 

پہلی فصل: سماجی وتمدنی حقوق۔ اہمیت وضرورت

201

دوسری فصل: غیر مسلموں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا حکم

209

تیسری فصل: باہمی میل جول اور سلام ودعا کا حق

225

چوتھی فصل: سماجی مراسم وتعلقات قائم کرنے کاحق

237

پانچویں فصل: غیر مسلموں سے قلبی اور راز درانہ تعلق

259

باب پنجم: غیر مسلموں کے عمومی بنیادی حقوق

 

پہلی فصل: عمومی حقوق اور اس سلسلے میں شریعت کا عمومی قاعدہ

275

دوسری فصل: جان کے تحفظ کا حق

285

تیسری فصل: مال وجائیداد اور عزت کے وآبرو کے تحفظ کا حق

303

چوتھی فصل: ہر قسم کی زیادتی سے بچاؤ کا حق

321

پانچویں فصل: کا روبار کی آزادی کاحق

333

چھٹی فصل: شخصی آزادی کا حق

339

ساتویں فصل: آزادانہ نقل وحرکت اور اقامت کا حق

347

باب ششم: غیر مسلموں کے مذہبی حقوق

 

پہلی فصل: اسلام اور عقیدہ مذہب کے آزادی

359

دوسری فصل: غیر مسلموں کے لیے عقیدہ مذہب کی آزادی

389

تیسری فصل: مذہبی عبادات ورسوم کی آزادی چند تاریخی نظائر

405

چوتھی فصل: معابد کی بقاد وتعمیر کاحق

417

پانچویں فصل: شخصی وعائلی معاملات میں آزادی

437

باب ہفتم: غیر مسلموں کے سیاسی وانتظامی حقوق

 

پہلی فصل: غیر مسلموں کا مسلمانوں کے مساوی الحیثیت بننے سے انکار

457

دوسری فصل: سیاسی یاسرکاری عہدے حق نہیں امانت ہیں

467

تیسری فصل: پالیسی ساز کلیدی عہدے اور غیر مسلم

475

چوتھی فصل: انتظامی عہدے اور غیر مسلم۔ اسلامی نقطہ نظر

491

پانچویں فصل: انتخابات میں حصہ لنیے کا حق

507

چھٹی فصل: غیر مسلم رعایا کے ساتھ خلفاء اسلام کی رواداری

517

باب ہشتم: غیر مسلموں کے حقوق۔ اعتراضات وشبہات کا تجزیہ

 

پہلی فصل: جزیہ۔ اعتراضات کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ

543

دوسری فصل: ذمیوں پر مخصوص ہئیت ولباس وغیرہ کی پابندی

577

تیسری فصل: مذہبی تبلیغ واجتماع پر پابندی غلط فہمی کا تجزیہ وازالہ

583

چوتھی فصل: حکم نبوی پر یہودی سردراوں کا قتل۔ تحقیقی جائزہ

601

پانچویں فصل: یہود کا مدینہ سے اخراج تجزریاتی مطالعہ

623

چھٹی فصل: غیر مسلموں پر راستہ تنگ کرنے کا معاملہ تجزیاتی مطالعہ

659

خلاصہ بحث

664

نتائج بحث

678

مصادر ومراجع

683

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19677
  • اس ہفتے کے قارئین 445167
  • اس ماہ کے قارئین 1645652
  • کل قارئین113252980
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست