#6421

مصنف : سید جلال الدین انصر عمری

مشاہدات : 8996

غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے حقوق

  • صفحات: 335
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11725 (PKR)
(منگل 13 جولائی 2021ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

مذاہبِ عالم  میں  اسلام ایک واحد مذہب ہے جو ہر مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ تمام معاملات میں رواداری اور حسن سلوک کی تعلیم  دیتاہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا بھر کے حکمرانوں کے نام خط لکھے اور انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ رسول اللہ ﷺ نے اہل کتاب سے   جو تعلقات  قائم کیے  انہیں عہد حاضر میں   بطور نظیر  پیش کیا جاسکتاہے ۔آپ ﷺ نے امت کی رہنمائی فرماتے  ہوئے عملی  نمونہ پیش  کیا۔ تاریخ اسلام شاہد ہے کہ نبی ﷺ نے اہل کتاب کودیگر غیر مسلموں پر فوقیت دی اورہر شعبے میں ان کے ساتھ محض اہل ِکتاب ہونے کی بنا پر دوستانہ اور ہمداردانہ رویہ اپنایا۔عہد نبویﷺ میں رسول اللہ ﷺ نے یہود نصاریٰ سے جو تعلقات  قائم کیے اسی نمونے کو سامنے رکھتے ہوئے  خلفائے راشدین نے اہل ِ کتاب سے  مراسم قائم کیے ۔ مجموعی طور پر  رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ نے  یہود ونصاریٰ کی طرف  دوستی کاہاتھ ضرور بڑھایا اوران سے مختلف قسم کے تعلقات قائم کرتے ہوئے  باہمی  معاہدات بھی کیے۔ مگر ان کی  اسلام دشمنی کو کبھی فراموش نہیں کیا اور ہمیشہ ایک حد میں رہتے  ہوئے  احکام ِ الٰہیہ کی روشنی میں مختاط انداز اختیار کیا ۔ زیر نظر کتاب’’غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کےحقوق‘‘ عالم اسلام کےممتاز عالم دین ومحقق مولاناسید جلال الدین عمری صاحب کی تصنیف ہے ۔مولانا  کی یہ تصنیف ایک مقبول کتاب ہےموصوف نےاس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں مسلمانوں کے غیر مسلموں سے تعلقات اور حقوق پر نہایت محققانہ او رداعیانہ بحث کی ہے۔نیز تعقات کے  ذیل میں خاندانی،سماجی ،معاشرتی اور  ہر نوع کےتعلق  کو موضوع گفتگو بنایا ہے اور بعض اختلافی مسائل میں معتبر علماء، مفسرین اور فقہاء کی آراء سےتائید حاصل کی ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

آغاز سخن

11

غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے احکام

25

خاندانی تعلقات

28

اللہ تعالیٰ رحمٰن و رحیم ہے

28

انسان سے رحم اور ہمدردی مطلوب ہے

28

صلہ رحمی کی اہمیت اور اس کی ہدایت

29

غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک

30

غیرمسلم رشتہ داروں سے تعلقات

34

عام انسانی تعلقات

39

غیر مسلم قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک

40

غیر مسلم پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات

48

مسلمانوں سے متعلق بعض ہدایات میں غیر مسلم بھی داخل ہیں

50

غیر مسلموں پر خرچ کرنا بھی خدا کی راہ میں انفاق ہے

52

محاربین اور غیر محاربین کے درمیان فرق

58

ذمیوں کے ساتھ حسن سلوک

62

محارق قوم سے انسانی تعلقات

62

معاشرتی تعلقات

63

معاشرت عرب کے بعض پہلو

63

غذاؤں کی حلت و حرمت

64

اشیاء میں اصل حلت ہے

66

غیر مسلم کا پانی پاک ہے

66

غیر مسلم کی غذا کا حکم

68

غیر مسلم کی تیار کردہ غذائی اشیاء

69

غیر مسلم کی دعوت قول کی جاسکتی ہے

70

غیر مسلم کا ذبیحہ

72

غیر مسلم کے برتن

76

غیر مسلم کے کپڑے

79

سماجی تعلقات

81

غیر مسلم کوسلام کرنا

81

غیر مسلم کو دعا دینا

81

چھینک کی دعا کا جواب

82

غیر مسلم کا کردار

82

غیر مسلم کو مہمان رکھنا

83

غیر مسلم کی عیادت

84

غیر مسلم کے جنازہ کا احترام

86

غیر مسلم کی تجہیز وتکفین

87

جنازہ میں شرکت

89

غیر مسلم عزیز کی قبر کی زیارت

92

غیر مسلم کی تعزیت

93

ازدواجی تعلقات

95

اہل شرک سے ازدواجی تعلقات کی ممانعت

98

دورصحابہ میں اس پر عمل درآمد کی مثالیں

101

کتابیات سے نکاح کا جواز

103

احتیاط پسندیدہ ہے

105

کاروباری تعلقات

107

غیر مسلم کے کاروباری حقوق

110

کاروبار کی شرکت

111

اجرت پر غیرمسلم کی خدمت

112

بعض مسائل کی تحقیق و توضیح

116

غیر مسلم کو سلام کا حکم

116

غیر مسلم کو سلام کی ممانعت

117

ممانعت کی نوعیت

118

غیر مسلم کو سلام کرنے کا ثبوت

118

سماجی تقاضوں کے تحت غیر مسلم کو سلام کا جواز

119

تالیف قلب کے لیے سلام کی گنجائش

122

مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مشترک مجمع کو سلام

122

غیر مسلم کے سلام کا جواب

124

سلام کے معاملے میں ذمی اور حربی کا فرق

131

خلاصہ بحث

134

مسجد میں غیر مسلم کا داخلہ

136

کیا حدود حرم کا بھی یہی حکم ہے

137

عام مساجدمیں غیر مسلم داخل ہو سکتا ہے

138

احناف کے نزدیک حرم میں غیر مسلم صرف ایام حج میں نہیں جاسکتا

139

مشرک کے نجس ہونے کا مفہوم

140

غیر مسلم کے مسجد میں داخلہ کا ثبوت

142

مسجد میں عدالت اور  اس میں غیر مسلم کی حاضری

145

غیر مسلم سے تحائف کا تبادلہ

147

یہودی عورت کی دعوت قبول کی

156

ایک حدیث کا صحیح مفہوم

157

غیر مسلم کی شہادت

159

کیا غیر مسلم گواہ ہو سکتا ہے

161

کیا صرف اہل کتاب کی گواہی معتبر ہے

162

اہل کتاب کے علاوہ دیگر غیر مسلموں کی گواہی بھی معتبر ہے

164

وصیت کے مفہوم کی وسعت

166

غیر مسلم کی شہادت غیرمسلم کے حق میں

170

غیر مسلم کی شہادت کے معتبر  ہونے کی شرط

172

بعض حالات میں غیر مسلم کی شہادت قبول کی جاتی ہے

173

موجودہ حالات پر ایک نظر

175

اسلامی ریاست اور اس میں غیر مسلموں کے حقوق

177

اسلامی ریاست کے بعض رہنما اصول

180

عدل و انصاف کا قیام

180

جہاد اور اس کے احکام

194

ذمیوں کے حقوق

217

ذمی کی تعریف

219

ذمی کے حقوق

222

ذمی کی جان کی حفاظت

222

ذمی کا قصاص مسلمان سے

224

ذمی کی دیت

229

ذمی کے مال کی حفاظت

235

ریاستی امور میں ذمیوں کی خدمات

239

جنگ میں غیر مسلموں کی شرکت

241

مال غنیمت میں غیرمسلموں کا حصہ

246

زکوۃکی وصولیابی

249

ذمیوں کی عبادت گاہیں باقی رہیں گی

250

کیا ذمیوں کی نئی عبادت گاہیں تعمیر ہو سکتی ہیں

254

اسلامی ریاست اور بین الاقوامی تعلقات

255

جنگ ایک عارضی کیفیت

255

عداوت ختم ہو سکتی ہے

256

مستامن کے احکام

257

معاہدات کا احترام

262

عہد شکنی پر وعید

263

معاہدہ کب ختم ہو جائے گا

268

بعض بین الاقوامی معاہدے

271

جنگی قیدیوں کا تبادلہ

278

جوقوم جنگ نہ کرے اس سے جنگ نہ کی جائے

280

غیر مسلموں سے عدم تعلق کے احکام کا پس منظر

282

مخالفین کا رویہ اور ان کے عزائم

283

یہود و نصاریٰ اور منافقین کا کردار

285

صلح حدیبیہ

291

حضرت حاطب بن ابی مبتعہ ؓ کا واقعہ

292

مشرکین کی عہد شکنی اور جہاد کا حکم

295

خدا اور رسول کی محبت ہر محبت پر غالب آجائے

296

غیر جانب داروں کے ساتھ حسن سلوک

298

عدم تعلق کے ذیل کی بعض اصطلاحات

299

بطانۃ کا مفہوم

299

مولیٰ کے معنی

301

مودت کی تشریح

301

کتابیات

303

اشاریہ شخصیات

309

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7622
  • اس ہفتے کے قارئین 166154
  • اس ماہ کے قارئین 1685227
  • کل قارئین115577227
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست