#4726

مصنف : ڈاکٹر محمد شکیل اوج

مشاہدات : 8474

قرآن مجید کے آٹھ منتخب اردو تراجم

  • صفحات: 286
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7150 (PKR)
(اتوار 06 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور

قرآن ِ مجید انسانوں کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی میں کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں ۔ اب تو اردو زبان میں بیسیوں تراجم دستیاب ہیں ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرہ تبصرہ کتاب ’’ قرآن مجید کے آٹھ منتخب اردو تراجم ‘‘ڈاکٹر محمد شکیل کی اوج کی کاوش ہے ۔دراصل یہ ڈاکٹر شکیل اوج کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جو انہوں نے 2000 ء میں کراچی یونیورسٹی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔موصوف نے اپنے اس مقالہ میں مولانا احمد رضا خان بریلوی، مولانا محمود حسن دیوبندی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا عبد الماجد دریاآبای،مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ، مولانا امین احسن اصلاحی ،مولانا پیرمحمد کرم شاہ الازہری ، مولانا ابو منصورکے قرآنی تراجم کے محاسن معائب کا تقابلی جائزہ نہایت خوبی ،فنی مہارت، ناقدانہ بصیرت ، محققانہ بصارت اور کثیر الجہت علوم کی مدد سےپیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

اظہار واقعی

 

4

عالم تمام حلقہ دام خیال ہے

 

6

مقدمہ

 

7

موضوع کا تعارف ضرورت و اہمیت

 

7

موضوع کا دائرہ بحث و تحقیق

 

9

موضوع کے لازمی مصادر اور اسلوب تحقیق

 

11

قرآن حکیم کے ترجموں کی ضرورت و اہمیت

 

15

قرآن حکیم کے اردو تراجم کی ابتدا اور اس کا ارتقائی جائزہ

 

21

منتخب اردو ترجمہ نگاروں کا تعارف

 

41

منتخب اردو تراجم کا تقابل بلحاظ معنویت

 

133

منتخب اردو تراجم کا تقابل بلحاظ لغویت

 

179

منتخب اردو تراجم کا تقابل بلحاظ ادبیت و متفرقات

 

223

اختتامیہ

 

259

کتابیات

 

261

اجمالی مطالعہ

 

265

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32852
  • اس ہفتے کے قارئین 458342
  • اس ماہ کے قارئین 1658827
  • کل قارئین113266155
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست