قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

  • نام : قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

کل کتب 4

  • 1 #1139

    مصنف : قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

    مشاہدات : 33815

    قاموس القرآن

    (منگل 18 فروری 2014ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #1139 Book صفحات: 814

    قرآن کریم کی جو جو خدمت جس جس انداز میں علماء امت نے گزشتہ تیرہ سوسال میں اپنے اپنے مخصوص ذوق  فکرونظر  اور اپنے اپنے زمانہ کے مخصوص احوال وظروف  کےدائرہ میں انجام دی ہے اس سے انکار کرنا چاند پر خاک ڈالنا ہے۔من جملہ دیگر خدمات کے ایک خدمت یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کے خصوصی لغات مرتب کیے گئے جن میں قرآن کریم کے الفاظ کی صوری ومعنوی تحقیق کی گئی ان لغات القرآن میں امام راغب اصفہانی ؒ کی ’’مفردات غریب القرآن‘‘ اپنی گوناگوں خصوصیات کی بناء پر مشہور وممتاز ہے۔ اردو  زبان میں جب تصنیف وترجمہ کا دور شروع ہوا  اور حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی ؒ  نے اردوئے معلیٰ کے آئینہ خانہ میں قرآن کریم کےمعانی ومطالب  کے لعل وجواہر سجائے  اور اپنا پہلا بامحاورہ اردو ترجمہ قرآن کریم مرتب کیا  تو لغات القرآن کے موضوع پر بھی ایک مختصر کتاب ترتیب دی ۔کتاب بہت مختصر تھی جس میں الفاظ کے معانی اور ان کی مختصر تشریح درج کی گئی تھی۔ شاہ صاحب کے اس بنیادی کام پر بعض دوسرے اہل علم نے اضافے کیے  اور کئی کتابیں طبع ہوک...

  • 2 #2489

    مصنف : قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

    مشاہدات : 17114

    تاریخ ملت جلد اول

    dsa (ہفتہ 25 اپریل 2015ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی
    #2489 Book صفحات: 875

    تاریخ  ایک  ضروری اور مفید علم  ہے  اس  سے ہم کو دنیا کی تمام نئی اور پرانی قوموں کےحالات معلوم ہوتے ہیں او رہم ان کی ترقی اورتنزلی کےاسباب سے واقف ہوجاتے ہیں ہم جان  جاتے ہیں کہ کس طرح ایک قوم عزت کےآسمان کا ستارہ  بن کر چکمی اور دوسری قوم ذلت کے میدان کی گرد بن کر منتشر ہوگئی۔اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ  دنیا میں مذہب اسلام کی ابتداء انسان کی پیدائش کے ساتھ  ہوئی ۔ دنیا میں جس قدر پیغمبر آئے ان  سب نے  اپنی  امت کو اسلام ہی کاپیغام سنایا۔یہ ضرور ہے کہ خدا  کایہ پیغام دنیا کے ابتدائی زمانہ میں اس وقت کی ضرورتوں ہی کے  مطابق تھا جب دنیا نے ترقی کی منزل میں قدم رکھا  اور اس کی ضرورتوں میں اضافہ ہوا تو اللہ تعالیٰ کے آخری نبی محمد عربی ﷺ اس پیغام  کو مکمل صورت میں لے کر آئے۔ عام طور پر اللہ تعالیٰ کے اس مکمل پیغام کو ہی اسلام کہا جاتاہے ۔ اس لیے  تاریخ ِاسلام سے اس گروہ کی تاریخ مراد لی جاتی ہے جس نے اللہ  تعالیٰ کے آخری پیغمبر  حضرت  محمد مصطفیٰﷺ  کے ذری...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4333
  • اس ہفتے کے قارئین 162865
  • اس ماہ کے قارئین 1681938
  • کل قارئین115573938
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست