#1139

مصنف : قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

مشاہدات : 30383

قاموس القرآن

  • صفحات: 814
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24420 (PKR)
(منگل 18 فروری 2014ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

قرآن کریم کی جو جو خدمت جس جس انداز میں علماء امت نے گزشتہ تیرہ سوسال میں اپنے اپنے مخصوص ذوق  فکرونظر  اور اپنے اپنے زمانہ کے مخصوص احوال وظروف  کےدائرہ میں انجام دی ہے اس سے انکار کرنا چاند پر خاک ڈالنا ہے۔من جملہ دیگر خدمات کے ایک خدمت یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کے خصوصی لغات مرتب کیے گئے جن میں قرآن کریم کے الفاظ کی صوری ومعنوی تحقیق کی گئی ان لغات القرآن میں امام راغب اصفہانی ؒ کی ’’مفردات غریب القرآن‘‘ اپنی گوناگوں خصوصیات کی بناء پر مشہور وممتاز ہے۔ اردو  زبان میں جب تصنیف وترجمہ کا دور شروع ہوا  اور حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی ؒ  نے اردوئے معلیٰ کے آئینہ خانہ میں قرآن کریم کےمعانی ومطالب  کے لعل وجواہر سجائے  اور اپنا پہلا بامحاورہ اردو ترجمہ قرآن کریم مرتب کیا  تو لغات القرآن کے موضوع پر بھی ایک مختصر کتاب ترتیب دی ۔کتاب بہت مختصر تھی جس میں الفاظ کے معانی اور ان کی مختصر تشریح درج کی گئی تھی۔ شاہ صاحب کے اس بنیادی کام پر بعض دوسرے اہل علم نے اضافے کیے  اور کئی کتابیں طبع ہوکر بازار میں آئیں مگر الفاظ قرآن کی صرفی ونحوی تشریح  سے ان کا قلم آگے نہ بڑھ سکا اور اردو زبان وادب میں ہر جہتی ترقی کے باوجود خدمت قرآن کریم کےسلسلہ میں یہ خلا باقی رہا۔ اس خلا کو پر کرنے کی سعادت دیگر اہل علم کے ساتھ قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی نے بھی کی۔ جو قاموس القرآن کے نام سے تمام الفاظ قرآنی کا صحیح اردو ترجمہ  اور ان کی مکمل صرفی ونحوی تشریخ نیز جملہ وضاحت طلب الفاظ پر سہل زبان  میں مختصر جامع اور مستند

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

9

ضروری ہدایات

 

15

الف

 

17

باء

 

107

تاء

 

118

ثاء

 

188

جیم

 

190

حاء

 

200

خاء

 

216

دال

 

227

ذال

 

237

راء

 

241

زاء

 

260

سین

 

267

شین

 

288

صاد

 

304

ضاد

 

324

طاء

 

328

ظاء

 

338

عین

 

342

غین

 

379

فاء

 

389

قاف

 

405

کاف

 

434

لام

 

453

میم

 

465

نون

 

583

واؤ

 

627

ھاء

 

645

یاء

 

660

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40898
  • اس ہفتے کے قارئین 196472
  • اس ماہ کے قارئین 996113
  • کل قارئین98061417

موضوعاتی فہرست