#568

مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

مشاہدات : 121621

قصص القرآن جلد اول ودوم

  • صفحات: 631
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25240 (PKR)
(جمعرات 14 مارچ 2013ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی پہلی اور دوسری جلد ہے جس میں حضرت آدم سے لے کر حضرت یحییٰ ؑ تک کے واقعات نہایت مفصل اور محققانہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

13

عرض ناشر

 

17

حضرت آدم علیہ السلام

 

17

حضرت نوح علیہ السلام

 

53

حضرت ادریس علیہ السلام

 

71

حضرت ہود علیہ السلام

 

81

حضرت صالح علیہ السلام

 

97

حضرت ابراہیم علیہ السلام

 

119

حضرت اسماعیل علیہ السلام

 

171

حضرت اسحق علیہ السلام

 

189

حضرت لوط علیہ السلام

 

195

حضرت یعقوب علیہ السلام

 

211

حضرت یوسف علیہ السلام

 

215

حضرت شعیب علیہ السلام

 

261

حضرت موسیٰ وہارون ؑ

 

271

حصہ دوم

 

431

حضرت یوشع بن نون علیہ السلام

 

435

حضرت حزقیل علیہ السلام

 

443

حضرت الیاس علیہ السلام

 

449

حضرت الیسع علیہ السلام

 

455

حضرت شمویل علیہ السلام

 

457

حضرت داؤد علیہ السلام

 

471

حضرت سلیمان علیہ السلام

 

499

حضرت ایوب علیہ السلام

 

553

حضرت یونس علیہ السلام

 

569

حضرت ذوالکفل علیہ السلام

 

589

حضرت عزیر علیہ السلام

 

597

حضرت زکریا علیہ السلام

 

609

حضرت یحیٰ علیہ السلام

 

619

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56360
  • اس ہفتے کے قارئین 252104
  • اس ماہ کے قارئین 2558926
  • کل قارئین109225688
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست