#568.01

مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

مشاہدات : 87163

قصص القرآن جلد سوم وچہارم

  • صفحات: 649
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25960 (PKR)
(جمعہ 15 مارچ 2013ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی تیسری اور چوتھی جلد ہے جس میں انبیاء ؑ کے سوانح حیات  کے علاوہ باقی قصص قرآنی اصحاب قریہ، اصحاب الجنہ، حضرت لقمان، اصحاب سبت وغیرہ کی مکمل اور محققانہ تفسیر و تشریح کی گئی ہے۔ آخر میں حضرت عیسیٰ ؑ اور نبی کریمﷺ کے واقعات و حالات کا محققانہ و مبصران بیان موجود ہے۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ سوم

 

1

پیش لفظ

 

9

اصحاب الجنۃ

 

15

مومن وکافر

 

19

اصحاب القریہ یا اصحاب یٰسین

 

25

حضرت لقمان علیہ السلام

 

33

اصحاب سبت

 

45

اصحاب الرس

 

65

بیت المقدس اور یہود

 

71

ذوالقرنین

 

95

اصحاب الکہف والرقیم

 

181

سبا اور سیل عرم

 

207

اصحاب الاخدود

 

237

اصحاب الفیل

 

257

حصہ چہارم

 

293

دیباچہ

 

295

پیش لفظ

 

297

حضرت عیسیٰ علیہ السلام

 

299

حضرت محمدﷺ

 

431

اسراء (معراج)

 

519

ہجرت

 

535

عزوات

 

557

بنو نضیر

 

633

واقعہ افک

 

635

نباء فاسق

 

639

مسجد ضرار

 

641

وفات یا وصل بالرفیق الاعلی

 

643

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45883
  • اس ہفتے کے قارئین 97932
  • اس ماہ کے قارئین 844096
  • کل قارئین105715217
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست