رجال قرآن جلد اول(4668#)

ڈاکٹر عبد الرحمن عمیرہ
دار السلام، لاہور
249
9960 (PKR)

صحابۂ کرام کے عہد زریں بڑے دلچسپ اور سبق آموز واقعات پر مشتمل ہے ان کی عطر آگیں سیرت اور پاکیرہ زندگی ایمان وعمل کا بہت بڑا سرچشمہ اور منبع نور وہدایت ہے جس سے مسلمانوں نے ایمان ویقین کی مشعلیں روشن کی تھیں ۔ خلفائے راشدین کی قابل فخر تاریخ ایمان وایقان ، صبر وتحمل ، بے پناہ شجاعت، ثابت قدمی اور علم وہنر کے کارہائے نمایاں سے بھر پور ہے ۔ ان کا بے مثال عمل وکردار جس کےثمرات ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور جس کافیضان آج تک جاری ہے۔ وہ لوگوں کے معاملے میں خدا ترس واقع ہوئے تھے۔ دنیا کے مال ومتاع سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ وہ خشوع و خضوع کے پیکر تھے اور اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق بڑی مستحکم بنیادوں پر استوار تھا۔صحابہ کرام ﷢ نے جس طرح اللہ اوراس کے محبوب ﷺ کی اطاعت اور فرمانبرداری کی اور اس کےلیے قربانیاں دیں تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ صحابہ کرام ﷢ ان اوقات کی تلاش میں رہتے تھے کہ انہیں وقت ملے اور وہ اللہ کے رسول کو راضی کریں۔ صحابہ کرام ﷢ میں بعض ایسی خوش قسمت شخصیات بھی تھی کہ جن افعال اوراعمال کا تذکرہ اللہ رب العزت کو اتنا پسند آیا کہ ان کا ذکر قرآن کریم میں کردیا۔آج کے اس پرفتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہورہی ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پرھائیں، وہ اسے سنیں اور جانیں کہ ان کی زندگیاں کیسی تھیں، ان کےاخلاق وکردار کیسے تھے اور انہوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’رجال القرآن‘‘ ڈاکٹر عبد لرحمٰن عمیرہ کی عربی کتاب ’’رجال أنزل الله فيهم قرآنا‘‘ کا سلیس ور واں اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مصنف کا انداز بڑا عمدہ ہے۔ انہوں نے ایک کہانی کے انداز میں ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قرآن کریم میں آیات نازل ہوئی ہیں۔ نیز انہوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قرآن نازل ہوا۔ کتاب میں موجود واقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ان واقعات میں اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہمارے لیے دروس ہیں۔ یہ کتاب خلفائے راشدین کے علم و نظر، سیرت و کردار اور ان کے عظیم کارناموں کی روداد ہے۔ اس میں جہاں آپ کو خلفائے راشدین کی پاکیزہ سوانح عمری پڑھنے کو ملےگی وہیں ان کے نور علم کی روشنیاں بھی جگمگاتی نظر آئیں گی۔ اللہ تعالیٰ کتاب کے فاضل مؤلف، مترجم اورناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

پیش لفظ

13

حضرت ابوبکر صدیق ﷜

17

حضرت ابوبکر صدیق ﷜ کےمتعلق قرآن مجید کی ایک آیت

19

حضرت ابو بکر صدیق ﷜

21

چہرہ مہرہ

23

اسلام کےزیر سایہ

23

رفیق سفر

29

حیا ت نبوی میں نماز کی امامت

34

بیت خلافت

38

لشکر اسامہ اورحضرت ابو بکر صدیق ﷜

40

ارتداد کی لڑائیاں

44

اہل ارتداد کی سرکوبی کےلیے فوجی دستوں کی روانگی

51

مسلیمہ کذاب کاانجام

54

وفات حسرت آیات

58

اختتامیہ

61

حضرت عمر بن خطاب ﷜

59

حضرت عمربن خطاب﷜ کےمتعلق قرآن مجید کی آیات

71

حضرت عمر بن خطاب ﷜

73

اسلام ےزیر سایہ

77

ہجرت مدینہ

84

عمر بن خطاب ﷜ مدینہ منورہ میں

87

خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب ﷜

99

اراکین کابینہ کاانتخاب

101

اہل خانہ کےدرمیان

121

رعایا کی خاطر راتوں کو جاگنا

136

خلیفہ ثانی اوران کی رعایا

145

آخری ایام

125

شہادت

155

ابتداء میں درج آیات کی شان نزول

158

اختتامیہ

160

حضرت عثما ن بن عفان ﷜

165

حضرت عثمان بن عفان ﷜ کےمتعلق قرآن مجید کی ایک آیت

166

حضرت عثمان بن عفان ﷜

168

اسلام کےزیر سایہ

172

حضرت عثمان بن عفان ﷜ اوربیعت رضوان

178

خلیفہ ثالث حضرت عثمان بن عفان ﷜

188

فتنہ شہادت عثمان

194

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کاپہلا اورنہایت بنیادی سبب

196

فتنہ انگیزی کےسلسلے میں سبائیوں کاگھناؤ ناکردار

196

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کادوسرا سبب

202

فتنہ انگیزی کےسلسلے میں بدوؤں کاکردار

202

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کاتیسرا سبب

205

معاشرتی تبدیلیاں

205

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کاچوتھا سبب

208

خوشحالی اورعہد عثمانی کےسالامی معاشرے پراس کےمثبت ومنفی اثرات

208

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کاپانچواں سبب

210

حضرت عثمان ﷜ کاچھٹا سبب

212

حضرت عثمان ﷜ کی نرم مزاجی اوررحمدلی

210

کبار صحابہ کرام کامدینہ منورہ سے نقل مکانی کی اجازت

212

فتنہ شہادت عثمان ﷜ کاساتواں سبب

214

قریش کی حکومت سے بعض عرب قبائل کاحسد

214

شہادت عثمان ﷜

217

حضرت علی بن ابی طالب ﷜

229

حضرت علی ﷜ کےمتعلق رسول اللہ ﷺ کاایک فرمان

230

حضرت علی بن ابی طالب ﷜

231

مدینہ منورہ میں آمد

234

بیعت خلافت

343

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1223
  • اس ہفتے کے قارئین: 5400
  • اس ماہ کے قارئین: 24693
  • کل قارئین : 47706398

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں