شاہ رفیع الدین بن شاہ ولی اللہ الدھلوی

  • نام : شاہ رفیع الدین بن شاہ ولی اللہ الدھلوی

کل کتب 3

  • قرآن کریم(اشرف الحواشی)

    (منگل 22 مئی 2012ء) ناشر : ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سنٹر نئی دہلی
    #1012 Book صفحات: 740

    اس وقت آپ کے سامنے قرآن مجید کا وہ اردو ترجمہ موجود ہے جو شاہ رفیع الدین اور نواب وحید الزماں حیدر آبادی نے کیا۔ اردو ترجمہ لفظی اور بامحاورہ دونوں صورتوں میں موجود ہے۔ آیات کی مختصر تفسیر بھی درج کی گئی ہے جو شیخ الحدیث محمد عبدہ الفلاح نے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور انھیں اس کا بہترین بدیل عطا فرمائے۔ آمین (ع۔م)
     

  • مفہوم الفرقان قرآن کریم کے معنی و مفہوم کو سمجھنے کے لیے آسان طریقہ

    (جمعرات 10 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4707 Book صفحات: 1293

    قرآن ِ مجید انسانوں کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی میں کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں۔ اب تو اردو زبان میں بیسیوں تراجم دستیاب ہیں ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مفہوم القرآن ‘‘شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے فرزند شاہ رفیع الدین ﷫ اور تفسیر کی مشہو ر ومعروف کتاب ’’ تفسیر ابن کثیر کے متر...

  • آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 22 اگست 2020ء) ناشر : عمر پبلیکیشنز، لاہور
    #6153 Book صفحات: 225

    قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث میں  وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیر کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گااس زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔علامات قیامت کے حوالے  سے   ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں     ابواب بندی بھی کی  ہے اور  بعض  اہل علم نے    اس موضوع پر مستقل بھی  کتب  لکھی ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘‘ عمدۃ المفسرین  شاہ رفیع الدین دہلوی  رحمہ اللہ کی کتاب ’’ قیامت نامہ ‘‘   کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔مترج...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25378
  • اس ہفتے کے قارئین 218640
  • اس ماہ کے قارئین 1246805
  • کل قارئین96898649

موضوعاتی فہرست