#1768

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 42287

القرآن الکریم ( آسان ترین لفظی و تفسیری ترجمہ )

  • صفحات: 1122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 33660 (PKR)
(جمعہ 18 جولائی 2014ء) ناشر : عبیر ٹریڈرز لاہور

قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی  کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین  اور شاہ  عبد القادر  ہیں  اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔زیرنظر  قرآن  مجید کا ترجمہ  ماہنامہ  محدث  (لاہور )کے معروف  قلمکار غامدیت کے  ناقد او ر مصنف کتب کثیرپروفیسر مولانا  محمد رفیق   کا  آسان  ترین  لفظی وتفسیری ترجمہ  ہے قرآن مجید کا  فہم حاصل کرنے  اورترجمہ پڑھنے والے  حضرات کے لیے  بیش  قیمت  تحفہ ہے ۔آخر میں قرآنی مضامین کی تفصیلی فہرست اور تجوید کے اہم ومختصر قواعد مع مخارج الحروف کے  تصویری نقشہ جات  قارئین کے  لیے  انتہائی مفید ہیں۔مترجم  موصوف  علوم اسلامیہ  کے  فاضل اور  عربی ،اردو  انگلش  پر مہارتِ تامہ رکھتے  ہیں کئی کتب کے مصنف اور مترجم ہیں ۔ان دنوں قرآن مجید کی تفسیر لکھنے  میں مصروف  ہیں ۔اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے  نوازے (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ارکان ایمان

 

3

اللہ تعالیٰ پر ایمان

 

4

قرآن کی پشین گوئیاں

 

41

ارکان اسلام

 

50

فہرست مکمل نہیں ہے

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49420
  • اس ہفتے کے قارئین 346398
  • اس ماہ کے قارئین 1399898
  • کل قارئین110721336
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست