#2325

مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

مشاہدات : 19099

شرح اربعین نووی

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4650 (PKR)
(بدھ 25 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک معتبر اور نمایاں نام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کا ہے جن کی اربعین اس سلسلے کی سب سے ممتاز تصنیف ہے۔امام نووی نے اپنی اربعین میں اس بات کا التزام کیا ہے کہ تمام تر منتخب احادیث روایت اور سند کے اعتبار سے درست ہوں۔اس کے علاوہ اس امر کی بھی کوشش کی ہے کہ بیشتر احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے ماخوذ ہوں ۔اپنی حسن ترتیب اور مذکورہ امتیازات کے باعث یہ مجموعۂ اربعین عوام وخواص میں قبولیت کا حامل ہے انہی خصائص کی بناپر اہل علم نے اس کی متعدد شروحات، حواشی اور تراجم کیے ہیں ۔عربی زبان میں اربعین نووی کی شروحات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اردوزبان میں بھی  اس کے کئی تراجم وتشریحات پاک وہند میں شائع  ہوچکی ہیں ۔زیر نظر شرح بھی  اسی سلسلے  کی ایک اہم کڑی ہے ۔جس میں احادیث کا ترجمہ  فوائد وتشریح انڈیا  کے جید عالم دین   شیخ  عبد الہادی عبد الخالق مدنی ﷾کی  کاوش ہے۔انہوں نے  آسان فہم انداز میں  بھر پور ترجمانی کی  ہے اورعلمی واصلاحی فوائد تحریر کیے ہیں ۔اس کتاب کی اہم خوبی ہرروایت  کی تخریج کےساتھ ساتھ  صحت وسقم کے اعتبار سے ہر روایت پر محدث العصر حالظ زبیر علی زئی﷫ کا نمایاں  حکم ہے ۔نیز احادیث کے متن کے لیے  دار المہناج بیروت  سے شائع شدہ اربعین نووی کے محقق نسخے  کو اصل قرار دیا گیا ہے ۔ جسے محققین نے  تین  قلمی نسخوں کی روشنی میں مرتب کیا ہے ۔اور اسی طرح فاضل نوجوان  مولانا عبد اللہ یوسف ذہبی﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز) نے  اپنے رفقاء کے ساتھ بڑی محنت وجانفشانی سے اس کتاب کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے  ہر ممکن کوشش کی ہے ۔جس سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو طباعت کے  لیے تیار کرنے والے  تمام احباب کوجزائے خیر عطا فرمائے  ، ان کی دین ِاسلام کی اشاعت  وترویج کے لیے محنتوں کوقبول فرمائے  اور اس کتاب کو  عوام وخواص کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

امام نووی  کے حالات زندگی

 

9

پیش لفظ از مترجم

 

18

نیک کی اہمیت

 

25

دین کے تین مراتب اسلام ، ایمان اور احسان

 

29

ارکان اسلام

 

34

تخلیق انسانی کے مراحل اور انجام آخرت

 

37

بدعت کی مذمت

 

41

حلال و حرام اور اصلاح قلب

 

43

دین خیر خواہی کا نام ہے

 

46

مسلمان کے جان و مال کا تحفظ

 

50

اطاعت رسول اور کثرت سوال کی ممانعت

 

53

حلال روزی کی اہمیت

 

56

شبہات سے اجتناب

 

60

غیر متعلق امور سے اجتناب

 

62

اخوت اسلامی

 

64

حرمت خون مسلم

 

66

ایمان کے بعض خصائل

 

71

غصے کی ممانعت

 

75

ہر کام میں احسان کا حکم

 

78

تقویٰ اور حسن اخلاق

 

80

اللہ کی حفاظت اور نصرت کے ذرائع

 

84

حیا ایمان کا جز ہے

 

91

استقامت فی الدین

 

93

جنت کا راستہ

 

96

چند اعمال صالحہ کے فضائل

 

99

حرمت ظلم اور حقیقت توحید

 

104

صدقہ اور اس کی مختلف صورتیں

 

110

ہر نیکی صدقہ ہے

 

114

نیکی اور گناہ کی پہچان

 

117

اتباع سنت

 

120

خیر کے دروازے

 

126

حدود الٰہی کی پابندی ضروری ہے

 

133

اللہ اور لوگوں کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ

 

136

ضرر رسانی کی ممانعت

 

139

دعویٰ کیسے ثابت ہوتا ہے

 

141

برائی کے خاتمے کی کوشش

 

143

اخوت اسلامی کے تقاضے

 

146

آداب معاشرت اور طلب علم کی فضیلت

 

152

اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم

 

156

تقرب الٰہی اور اس کے حصول کا ذریعہ

 

160

خطا نسیان اور جبر کی معافی

 

164

دنیا کی بے ثباتی

 

166

اطاعت رسول

 

169

توبہ و استغفار کی فضیلت

 

171

اربعین نووی میں جن کتب سے احادیث لی گئی ہیں

 

179

اربعین نووی میں صحابہ کرام ؓ کی مرویات

 

180

اطراف الحدیث

 

182

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39075
  • اس ہفتے کے قارئین 464565
  • اس ماہ کے قارئین 1665050
  • کل قارئین113272378
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست