اصول ِتفسیر ایسے اصول و قواعد کا نام ہے جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے اور اس کے منشاء و مفہوم کا صحیح ادراک کر سکے ۔ زیر نظر کتاب ’’خلاصۂ اصول تفسیر‘‘چوہدری محمد سرفراز خان کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن کریم کے صحیح مفہوم اور منشاء خداوندی کو پانے کے لیے مختصر اصول بیان کیے ہیں جن کو پڑھ لینے کے بعد قرآن کریم کا مطالعہ آسان سے آسان تر ہو سکتا ہے اور جس سے قاری کو تلاوت میں حلاوت محسوس ہو گی۔(م۔ا)