دار ابن بشیر للنشر و التوزیع

  • نام : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 3

  • 1 #5897

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 6162

    جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط

    (اتوار 06 اکتوبر 2019ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #5897 Book صفحات: 136

    رواۃِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ران  کی روایت کردہ  حدیث  ردّ کر جاتی  ہے۔   تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔   زی...

  • 2 #6126

    مصنف : شاہ عبد العزیز دہلوی

    مشاہدات : 3094

    عجالہ نافعہ

    (ہفتہ 04 جولائی 2020ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #6126 Book صفحات: 104

    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول دسیوں  کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ عجالہ نافعہ‘‘ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی  ﷫ کا دو صد سال پہلے لکھا گیا علوم حدیث پر نایاب رسالہ ہے ۔ شاہ صاحب  نےیہ رسالہ فارسی میں تحریر کیا  ...

  • 3 #6474

    مصنف : امام ابن جماعہ

    مشاہدات : 2818

    التبیان فی التفسیر مبہمات القرآن

    (پیر 06 ستمبر 2021ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #6474 Book صفحات: 294

    مبہمات مبہم کی جمع ہےمبہم ہر اس  چیز،معاملہ یا امر کو کہاجاتا ہے  جس کا مطلب ومعنی بذات خود معلوم نہ ہو بلکہ اس کی لیے جستجو کرنی پڑے۔اور قرآن کریم میں وارد مبہمات سے مراد  تمام وہ امور ہیں  جن کی  تعین پوشیدہ ہو،خواہ وہ شخصیات ہوں   یا اماکن ،زما ن ومکان ہو ں یا  اعداد وشمار ہوں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  نے اس علم کی بنیاد رکھی  اور اس کے حصول کی پوری کوشش کی  اور اس علم کو آگے پھیلایا۔صحابہ کرام کے بعد تابعین اور علمائے سلف نےاس علم کو  حاصل کیا اور اس فن میں کتب بھی لکھیں کیونکہ یہ بھی علم تفسیر کا حصہ ہے۔ زیر نظر کتاب’’التبیان فی مبہمات القرآن‘‘ ابن جماعہ کی  کتاب ’’غرر التبیان‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتا ب میں  قرآن مجید کےان مقامات کی وضاحت کی گئی ہے جو اشارتاً قرآن مجید میں مذکور ہیں۔اردو ترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیخ ابو حمزہ عبد الحمید مری حفظہ اللہ ہے کی ہے۔نوجوان محقق وناشر   محترم جناب ابن بشیر الحسی...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10674
  • اس ہفتے کے قارئین 199443
  • اس ماہ کے قارئین 921101
  • کل قارئین79138283

موضوعاتی فہرست