ابن بشیر الحسینوی

  • نام : ابن بشیر الحسینوی

کل کتب 7

  • 1 #310

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 15593

    شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا

    (بدھ 14 اپریل 2010ء) ناشر : احیاء السنہ پبلی کیشنز، قصور
    #310 Book صفحات: 228

    دینی احکام ومسائل کی معرفت ہرمسلمان کےلیے انتہائی ضروری ہے لیکن اکثر مسلمانوں کو دین کے موٹے موٹے  اور کثیرالاستعمال مسائل  کا بھی علم نہیں ہے  اس کی کئی ایک وجوہات ہیں  اس کمی کو پورا کرنے کےلیے اہل علم دن رات محنت کررہے ہیں  اللہ رب العزت ان تمام علمآء کی محنت کو قبول فرمائے۔اس کتاب میں اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے صحیح احکام کا انتخاب کیا گیا ہے  اور اس کی تحقیق وتخریج  بھی کی گئی ہے ۔مثلا ً نیت  کے احکام، رات کو پیش آنےوالے 265 مسائل کا شرعی حل ،چہرے کے احکام ،زکوۃ کے احکام اور وقت کے احکام کی مفید مباحث کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے احکام  کو بیان کیا گیا ہے۔
     

  • 6 #5897

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 11021

    جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط

    (اتوار 06 اکتوبر 2019ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #5897 Book صفحات: 136

    رواۃِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ران  کی روایت کردہ  حدیث  ردّ کر جاتی  ہے۔   تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔   زی...

  • 7 #5959

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 9829

    تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط

    (اتوار 08 دسمبر 2019ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5959 Book صفحات: 114

    دینی تعلیم میں بے شمارعلوم وفنون پڑھائے جاتے ہیں جن سب سے اہم ترین قرآن وحدیث ہے ۔تخریج وتحقیق کا حدیث رسول ﷺ ہے۔طالبانِ حدیث کوحدیث بیان کرنے اور پڑھنے کی ضرورت پڑھتی ہے ۔ اگر وہ  فن تخریج وتحقیق سے آشنا ہوں گے تو تب  ہی کسی روایت کی صحت وضعف کے بارے جان سکیں گے۔تخریج  وتحقیق سے مراد مصادر اصلیہ کی طرف حدیث کی نسبت اوررہنمائی  او ران پر حکم  لگانا ہے۔ یعنی کسی محدث کا حدیث  کی  بنیادی کتابوں کی جانب کسی حدیث کا منسوب کرنا اورعوام  کی اس کی طرف رہنمائی کرنا کہ مذکورہ حدیث فلاں کتاب  میں ہےفن تخریج  وتخریج  کا جاننا ہر طالبِ  حدیث کےلیے انتہائی ضروری ہے  کیونکہ سنتِ رسول کی معرفت کےلیے یہ فن بنیادی کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر موجودہ زمانہ  میں علومِ شریعت سے تعلق رکھنے  والے باحثین اور محققین کےلیے اس کی معرفت بے حد ضروری ہے  کیونکہ اس فن کی معرفت سے حدیثِ رسول کی معرفت حاصل ہوتی  ہے فن حدیث کی بنیادی کتابوں کی معرفت ان کی ترتیب ، طریقۂ تصنیف اور ان سے استفادہ کی کیفیت کا...

کل کتب 0

کل کتب 1

  • 0 #6105

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 6378

    رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ

    (بدھ 27 مئی 2020ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #6105 Book صفحات: 130

    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے زیرنظر کتاب’’

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31263
  • اس ہفتے کے قارئین 456753
  • اس ماہ کے قارئین 1657238
  • کل قارئین113264566
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست