سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور

  • نام : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور

کل کتب 5

  • 1 #5173

    مصنف : ابو الحسن اشعری

    مشاہدات : 6634

    الابانۃ عن اصول الدیانۃ

    (اتوار 28 جنوری 2018ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5173 Book صفحات: 195

    دین اسلام میں داخلے کے لیے جس کلمہ طیبہ کو ادا کیا جاتا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے اس عبادت کا طریقہ نبیﷺ کے علاوہ کسی اور سے ماخوذ نہ ہو۔ توحید وشرک میں جو نسبت ہے وہی نسبت ابتداع واتباع میں ہے۔ مومن شرک سے بھی اجتناب کرتا ہے اور بدعات سے بھی۔ رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد نے سر اٹھایا اور اس کے بعد وقفے وقفے سے دیگر فتنے اٹھنے شروع ہوئے جن میں تشیع‘ خروج‘ قدر‘ خلق قرآن‘ ارجاء‘ تجہم اور اعتزال وغیرہ ۔زیرِ تبصرہ کتاب  عقیدہ کے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب ہے جس کو تالیف سے لیے کر ہنوز عروج حاصل رہا ہے۔ اس کتاب میں فرق باطلہ‘ جہمیہ اور معتزلہ وغیرہ کے باطل شبہات کے مدلل ومبرہن رد پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے ان تمام باطل اعتراضات کا دندان شکن جواب دیا ہے۔اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے جو نہایت سلیس اور  بامحاورہ ہے اور مختصر تعلیقات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور مقدمہ کا بھی اہتمام ہے اور قیمتی حاشیہ جات بھی ہیں۔ احادیث کی تحقیق میں کئی ایک نادر حوالہ جا...

  • 2 #5434

    مصنف : عبد الرحمن ضیاء

    مشاہدات : 10328

    امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ بحیثیت ایک عظیم محدث

    (ہفتہ 19 مئی 2018ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5434 Book صفحات: 80

    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسرکی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے۔امام ابن تیمیہ کی حیات وخدمات کےحوالے سے عربی زبان میں کئی کتب اور یونیورسٹیوں میں ایم فل ، پی ایچ ڈی کے مقالہ جات لکھے جاچکے ہیں ۔ اردو زبان میں امام صاحب کے حوالے سے کئی کتب اور رسائ...

  • 3 #5959

    مصنف : ابن بشیر الحسینوی

    مشاہدات : 9399

    تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط

    (اتوار 08 دسمبر 2019ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5959 Book صفحات: 114

    دینی تعلیم میں بے شمارعلوم وفنون پڑھائے جاتے ہیں جن سب سے اہم ترین قرآن وحدیث ہے ۔تخریج وتحقیق کا حدیث رسول ﷺ ہے۔طالبانِ حدیث کوحدیث بیان کرنے اور پڑھنے کی ضرورت پڑھتی ہے ۔ اگر وہ  فن تخریج وتحقیق سے آشنا ہوں گے تو تب  ہی کسی روایت کی صحت وضعف کے بارے جان سکیں گے۔تخریج  وتحقیق سے مراد مصادر اصلیہ کی طرف حدیث کی نسبت اوررہنمائی  او ران پر حکم  لگانا ہے۔ یعنی کسی محدث کا حدیث  کی  بنیادی کتابوں کی جانب کسی حدیث کا منسوب کرنا اورعوام  کی اس کی طرف رہنمائی کرنا کہ مذکورہ حدیث فلاں کتاب  میں ہےفن تخریج  وتخریج  کا جاننا ہر طالبِ  حدیث کےلیے انتہائی ضروری ہے  کیونکہ سنتِ رسول کی معرفت کےلیے یہ فن بنیادی کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر موجودہ زمانہ  میں علومِ شریعت سے تعلق رکھنے  والے باحثین اور محققین کےلیے اس کی معرفت بے حد ضروری ہے  کیونکہ اس فن کی معرفت سے حدیثِ رسول کی معرفت حاصل ہوتی  ہے فن حدیث کی بنیادی کتابوں کی معرفت ان کی ترتیب ، طریقۂ تصنیف اور ان سے استفادہ کی کیفیت کا...

  • 4 #6098

    مصنف : حافظ غلام مصطفیٰ بن عبد الحمید

    مشاہدات : 5891

    جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ ( سوالاً جواباً )

    (بدھ 20 مئی 2020ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #6098 Book صفحات: 14

    رواۃِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا ہے جن کی وجہ سےان کی عدالت ساقط ہوجاتی ہےاوران کی روایت کردہ حدیث ردّکرجاتی ہے۔  تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔   زیر نظر کتابچہ...

  • 5 #6105

    مصنف : محمد فاخر الہ آبادی

    مشاہدات : 6000

    رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ

    (بدھ 27 مئی 2020ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #6105 Book صفحات: 130

    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے زیرنظر کتاب’’

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56505
  • اس ہفتے کے قارئین 252249
  • اس ماہ کے قارئین 2559071
  • کل قارئین109225833
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست