ابو الحسن اشعری

  • نام : ابو الحسن اشعری

کل کتب 2

  • 1 #1653

    مصنف : ابو الحسن اشعری

    مشاہدات : 7247

    مسلمانوں کے عقائد و افکار (مقالات الاسلامیین) جلد۔1

    dsa (ہفتہ 24 مئی 2014ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #1653 Book صفحات: 372

    علامہ ابوالحسن اشعری (260۔330ھ)چوتھی صدی ہجری کی جلیل القدر شخصیت ہیں ۔اور تقریبا یکصد سے زائدکتب کے مصنف ہیں۔زیر نظر کتاب ’’مسلمانوں کے عقاید وافکار‘‘ علامہ ابو الحسن اشعری کی مایہ ناز کتاب ’’مقالات الاسلا میین‘‘ کاترجمہ ہے ۔جس میں علامہ ابو الحسن اشعری نے چوتھی صدی ہجری کے اوائل کے ان تمام عقائد وافکار کو بغیر کسی تعصب کے بیان کردیا ہ جو صدیوں فکری وکلامی مناظروں کا محور بنے رہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ معلوم ہوگاکہ مسلمانوں نے نفسیات،اخلاق اور مادہ وروح کے بارہ میں کن کن علمی جواہر پاروں کی تخلیق کی ہے وہاں یہ حقیقت بھی نکھر کر سامنے آجائے گی کہ ماضی میں فکر ونظر کی کجی نے کن کن گمراہیوں کوجنم دیا ہے ۔اور ان گمراہیوں کےمقابلہ میں اسلام نے کس معجزانہ انداز سےاپنے وجود کو قائم اور برقرار رکھا ۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے جس کے ترجمے کا کام مولانا محمد حنیف ندوی﷫ نے سر انجام دیا۔(م۔ا)

     

     

  • 2 #5173

    مصنف : ابو الحسن اشعری

    مشاہدات : 5758

    الابانۃ عن اصول الدیانۃ

    (اتوار 28 جنوری 2018ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5173 Book صفحات: 195

    دین اسلام میں داخلے کے لیے جس کلمہ طیبہ کو ادا کیا جاتا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے اس عبادت کا طریقہ نبیﷺ کے علاوہ کسی اور سے ماخوذ نہ ہو۔ توحید وشرک میں جو نسبت ہے وہی نسبت ابتداع واتباع میں ہے۔ مومن شرک سے بھی اجتناب کرتا ہے اور بدعات سے بھی۔ رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد نے سر اٹھایا اور اس کے بعد وقفے وقفے سے دیگر فتنے اٹھنے شروع ہوئے جن میں تشیع‘ خروج‘ قدر‘ خلق قرآن‘ ارجاء‘ تجہم اور اعتزال وغیرہ ۔زیرِ تبصرہ کتاب  عقیدہ کے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب ہے جس کو تالیف سے لیے کر ہنوز عروج حاصل رہا ہے۔ اس کتاب میں فرق باطلہ‘ جہمیہ اور معتزلہ وغیرہ کے باطل شبہات کے مدلل ومبرہن رد پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے ان تمام باطل اعتراضات کا دندان شکن جواب دیا ہے۔اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے جو نہایت سلیس اور  بامحاورہ ہے اور مختصر تعلیقات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور مقدمہ کا بھی اہتمام ہے اور قیمتی حاشیہ جات بھی ہیں۔ احادیث کی تحقیق میں کئی ایک نادر حوالہ جا...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19947
  • اس ہفتے کے قارئین 259661
  • اس ماہ کے قارئین 1287826
  • کل قارئین96939670

موضوعاتی فہرست