شاکرین، لاہور

  • نام : شاکرین، لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #2629

    مصنف : عبد الرحیم گرین سلفی

    مشاہدات : 5766

    بے شک اسلام ہی دین برحق ہے

    (جمعرات 21 مئی 2015ء) ناشر : شاکرین، لاہور
    #2629 Book صفحات: 335

    حقانیت اسلام پر لکھی گئی یہ کتاب اصل میں ان انگریزی دروس کا اردو ترجمہ ہے جو کہ  محترم الشیخ عبدالرحیم گرین سلفی نے پیس ٹی وی (Peace TV)پر دیے ہیں۔اور اس کو اردو قالب میں محترم کاظم حسین کاظمی نے ایک طویل عرصے کی محنت کے بعد ڈھالا اور عوام الناس کی اصلاح کے پیش نظر اس کو قارئین کی نذر کیا ہے۔ عبدالرحیم گرین سلفی صاحب نے بنیادی طور پر اپنے دورس میں تاریخ،بائبل،قرآن و حدیث اور سائنس کے مصدقہ اصولوں  کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کی زبان سے نکلے ہوئے ارشادات عالیہ کی روشنی میں اس چیز کو ثابت کیا ہے کہ اصل میں دین اسلام ہی دین برحق ہے۔ چونکہ عبدالرحیم گرین سلفی کوئی پیدائشی مسلم نہیں بلکہ بعد میں عقل و شعور اور علمی کی روشنی میں دین اسلام کا مطالعہ کر کے اور دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ہیں۔ محترم کاظم حسین کاظمی صاحب نے دین برحق کی تبلیغ عام اور کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کو عام فہم اور مقامی زبان میں ترجمہ کے ساتھ تبلیغ دین کے مشن کو نبھاتے ہوئے پیش کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مقرر اور مترجم دونوں کے درجات بلند فرمائ...

  • 2 #7516

    مصنف : ڈاکٹر ارشاد الحق ابرار

    مشاہدات : 669

    اولیات عقیدہ

    (اتوار 02 فروری 2025ء) ناشر : شاکرین، لاہور
    #7516 Book صفحات: 307

    اوائل یا اولیات عربی کے لفظ ’’اول‘‘ کی جمع ہے، جس کے معنی ’’پہلی چیز ‘‘ کے آتے ہیں ۔ ہر وہ کام جو سب سے پہلے سرانجام پائے ’’ اول‘‘ کہلاتا ہے ’’اوائل‘‘ یا ’’اولیات‘‘ کے موضوع پر کئی محدثین نے ’’کتب الاوئل‘‘ کے نام سے مختلف علوم و فنون پر گراں قدر کتب مرتب کیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اولیات عقیدہ‘‘ڈاکٹر ارشاد الحسن ابرار حفظہ اللہ(فاضل مدینہ یونیورسٹی،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ دی یونیورسٹی آف لاہور ) کی ایک اچھوتی تصنیف ہے جو اپنے موضوع پر اردو زبان میں اولین فکری ، علمی ،تحقیقی اور منفرد کاوش ہے ۔انہوں نے بڑی عرق ریزی سے اس اچھوتے موضوع پر قلم اٹھایا اور عقیدہ اسلامیہ سے متعلق اولیات کا کوئی گوشہ تشنہ نہیں چھوڑا۔کتب سلسلہ اولیات میں کتاب ہذا ایک بہترین اضافہ ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور مصنف کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے ۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39655
  • اس ہفتے کے قارئین 39655
  • اس ماہ کے قارئین 1698089
  • کل قارئین118265839
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست